Tag: modi

  • بھارت میں احتجاج اب ایک بڑی تحریک بن چکا ہے: عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 5سال میں بھارت بالادستی کے نظریے کے تحت ہندو ریاست کی طرف بڑھا، شہریت کے قانون کو لےکر بھارت میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، یہ احتجاج اب ایک بڑی تحریک بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا محاصرہ بھی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے پر خونریزی کا خدشہ ہے، احتجاج بڑھنے کے ساتھ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیےخطرہ بڑھ رہا ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیان کے بعد جعلی فلیگ آپریشن پر ہمارے خدشات بڑھے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس بارے میں خبردار کرتا رہا اور اب بھی کررہا ہوں۔

    بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اترپردیش میں پولیس گردی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک اترپردیش میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

    جبکہ دہلی میں نماز جمعہ کے بعد بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، پولیس نے خواتین سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

  • بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری کرفیو میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کی گئی ہیں، کشمیری تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت 15 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

  • ‘ ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بےنقاب کردیا ، مودی جان لے ! حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ایسا ممکن نہیں کہ ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفدنےمودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، بھارتی وفد کی ڈپٹی اسپیکر کی تقریرروکنےکی کوشش قابل مذمت ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جان لے حق اورسچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں107 دن سے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا بھارت چاہتا ہے کہ ظلم و بربریت کی داستان کا ذکر بھی نہ ہو، ایساممکن نہیں کہ ظلم بھی ہو اورامن بھی رہے، بھارتی اقدامات خطے کو جنگ کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :   بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی

    یاد رہے بھارتی وفد نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کیخلاف آوازاٹھانے پر قاسم سوری کی تقریر کے دوران شورشراباشروع کردیاتھا، جس کے بعد ایشیائی پیسیفک سمٹ سے بھارتی پارلیمنٹیرین کو سیکیورٹی اسٹاف نے ہال سے باہر نکال دیا تھا۔

    خیال رہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، حکومت پاکستان کشمیریوں پر مشتمل نوجوانوں کا گروپ بنائے ، جو بھارتی بربریت کوعالمی سطح پر اجاگر کرے۔

  • بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، آزادی کی تحریک نہیں رک سکتی: مشال ملک

    بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، آزادی کی تحریک نہیں رک سکتی: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے، لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشال ملک کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری آزادی کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، مظلوموں کو نہیں دبایا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت بھول میں ہے وہ ظلم بڑھا کر کشمیریوں کو ان کے مقصد سے پیچھے ہٹالےگا، بھارت کا 5اگست کا اقدام غیر قانونی تھا۔

    مشال ملک نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت نے ایک آرڈر سے وہ کام کردیا جو جنگوں سے نہ ہوسکا، تین ماہ کا عرصہ ہوگیا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں ہے۔

    یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مشال ملک

    یاسین ملک کی اہلیہ نے بتایا کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے، لیکن ان کے باوجود کشمیری اپنےحق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور کریک ڈاؤن تاحال برقرارہے، عالمی برادری اور رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔

    بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہیے، مشال ملک

    وادی میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ گلی کوچوں میں بھارتی فوج نے ظلم وبربریت پھیلا رکھی ہے، مظلوم کشمیری خواتین کو اپنی عزت بچانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

    درین اثنا بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن نام نہاد آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک درجنوں نہتے شہریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جبکہ دنیا بھر میں لوگ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔

  • بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے:  کشمیرکونسل ای یو

    بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے: کشمیرکونسل ای یو

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے غیرجانبدار مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

    علی رضا سید نے کہا کہ بھارت عالمی برادری سمیت پوری دنیا کو دھوکا دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت دنیا دیکھ چکی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے 3ماہ کے کرفیو سے اب کچھ بھی نارمل نہیں رہا، عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے غیرجانبدار مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سخت کریک ڈاؤن اور کرفیو 87ویں روز میں داخل ہوگیا۔

    وادی میں کرفیو برقرار، بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں جس کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کے جذبے کو نکالنا ہے۔

    شدید مشکلات اور غذائی قلت کے باوجود کشمیری آج بھی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں، بھارتی فوج ظلم وبربریت کرکے بھی مظلوموں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکی۔

  • جنگی جنون میں مبتلا مودی کچرا چننے لگے

    جنگی جنون میں مبتلا مودی کچرا چننے لگے

    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دوسرے دن کا آغاز ساحل کی صفائی سے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک روز قبل ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں وہ جنوبی بھارت کے مشہور ساحل ماملاپورم سے پلاسٹک کی اشیا اٹھا کر ایک تھیلے میں ڈالتے نظر آئے نریندر مودی نے بعد ازاں یہ تھیلا قریب ہی موجود ہوٹل کے ملازم کے حوالے کردیا۔

    ٹوئٹر پیغام میں مودی نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کا خیال رکھیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

    خیال رہے کہ ماحولیاتی ادارے گرین پیس اور ہوا کا میعار مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ایئرویژوال کی تحقیق کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہروں کی ہے۔

    تحقیق کے مطابق، بھارت کی ریاست ہریانہ میں واقع گروگرام دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جبکہ اس فہرست میں دہلی 11ویں نمبر پر ہے، دہلی کو دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت تصور کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ 5 سال سے بھارت میں حفظان صحت کے اصولوں کو رائج کرنے اور گھروں میں بیت الخلاءبنانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں بیت الخلاءسے زیادہ موبائل فون موجود ہیں اور عوام کی بڑی تعداد ریل کی پٹریوں، کھیتوں اور کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور ہے۔

  • جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانش ور مودی سرکار پر برس پڑے

    جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانش ور مودی سرکار پر برس پڑے

    دہلی: ممتاز بھارتی دانش ور اشوک سوین نے انتہا پسند مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جنگ اور تصادم کے موضوع پر ماہر تصور کیے جانے والے پروفیسر اشوک سوین نے جعلی خبروں اور جھوٹے جشن پر بھارتی میڈیا اور مودی بھگتوں پر کڑی تنقید کی ہے.

    انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھارتی چینلز پر چلنے والی ایک جھوٹی خبر  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں میں الجھ گیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی کی اہلیہ کے بارے میں فکر کرے، مودی کی اہلیہ 46 سال سے منظر عام پر نہیں آئیں، مودی نے 1968 میں شادی کی تھی، جسے 2014 میں تسلیم کیا.

    مزید پڑھیں: مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، وزیراعظم

    انھوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ پر میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر جو جشن منایا جارہا ہے، وہ جلد ڈراؤنا خواب بن جائے گا.

     بھارتی فوج کے ساتھ وہی ہوگا، جو ویت نام میں امریکا کے ساتھ ہوا تھا اور تب جشن منانے والے خواب غفلت سے بیدار ہوں گے.

  • مودی کے خطاب کے دوران ہزاروں افراد کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

    مودی کے خطاب کے دوران ہزاروں افراد کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

    نیویارک: دنیا کے سب سے بڑے ایوان کے سامنے نریندر مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنانے والے بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا.

    کشمیروں کے حق میں‌ کیے جانے والے اس مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور نریندر مودی کے غیر قانونی اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا.

    جس وقت نریندر مودی کی جانب سے امن پر لیکچر دیا جارہا تھا، اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد کشمیر کی آزادی کے نعرے لگا رہے تھے.

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    مظاہرین میں‌پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی رہنما شامل تھے، جو امریکا کے مختلف شہروں سے نیویارک پہنچے.

    ٹائمز اسکوائر سمیت کئی مقامات پرکشمیرکی آزادی کی الیکٹرانک اسکرین لگائی گئیں، فری کشمیر ٹرک کا نیویارک کی سڑکوں پر گشت کرتا رہا.

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تاریخ خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا.

  • خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اچھی رہی.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مودی جب ملیں گے، تو بات آگے بڑھے گی، میری خواہش ہے دونوں ملک مل کرکشمیر کے مسئلے کا حل نکالیں.

    دہشت گردی کامحورکوئی دوسراملک نہیں صرف ایران ہے، اس لیے اس پر پابندیاں عائد کیں.

    خیال رہے کہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے.

     ماضی میں‌ عالم گیریت کے نام  پر چھوٹی قوموں کو نشانہ بنایاگیا: ٹرمپ

    انھوں نے کہا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے.

    سعودی عرب پر حملے کے بعد ہم نے ایران پر بڑی پابندیاں لگائیں، رویہ بہتر بنانے تک ایران پر ایسی ہی پابندیاں لگتی رہیں گی.

  • مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا: شاہ محمود قریشی

    مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی کی حماقت نے مسئلہ کشمیرکو فلیش پوائنٹ بنا دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر بھی مودی اقدام کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں مودی کےغیر قانونی اقدام کے خلاف14 درخواستیں دائرکی گئیں، بھارتی سپریم کورٹ پر انتہا پسند ہندو تنظیموں کا شدید دباؤ ہے.

    وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرپوری پاکستانی قوم کا واضح اورایک مؤقف ہے، مسئلہ کشمیر پرچین کی مشاورت کے ساتھ سلامتی کونسل گئے.

    سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارتی اندرونی معاملات کے بیانئےکی قلعی کھل گئی، سلامتی کونسل میں 54سال کے بعدبہ طور عالمی تنازعہ مسئلہ کشمیر زیربحث آیا، آج پاکستان کی منتخب سول قیادت اور عسکری حکام ایک صفحے پر ہیں۔

    مزید پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے کل باہر نکلنے کی اپیل

    غیرقانونی اقدام پر بھارتی سیاسی جماعتیں بھی ایک پیج پر نہیں، بھارتی اقدام کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی کیس دائر ہے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے، کیوں کہ ہند توا کا دباؤ ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے.

    مایوسی کی ضرورت نہیں،قوموں پر ایساوقت آتا ہے، ہم دیکھنا یہ ہے کہ کیسے آگے بڑھنا ہے، بھارت نے لابنگ کی ہے مقبوضہ کشمیر اندرونی مسئلہ ہے.