Tag: modi

  • دنیا کا مودی کو سراہنا  بیوقوفی ہے: شیریں مزاری

    دنیا کا مودی کو سراہنا بیوقوفی ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دنیا کا مودی کو سراہنا بیوقوفی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کہنا تھا کہ بھارت خلائی ملٹرائزیشن پر زور دے رہا ہے.

    شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی ہتھیار بنانے والا فینائل مواد تیارکر لیا، بھارت نےابھی تک این پی ٹی پردستخط نہیں کیے، سول نیوکلیئرمعاہدوں کی آڑمیں بھارت نےایٹمی موادحاصل کیا.

    وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق بھارتی افواج کی پیش قدمی پرنصرمیزائل استعمال کیا جاسکتا ہے، سوال یہ ہےکہ پہلےایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کون کرے گا.

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت ہندوبالادستی کےجنون میں مبتلا ہے.

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق اہم خطاب کیا، اس موقع پر میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا ’’کشمیر پالیسی‘‘ پر فیصلے کا وقت آگیا ہے، آج ساری قوم کو اعتمادمیں لینے کا وقت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی بات کرتےہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہمارےساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں، جو آج ہمارےساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہمارےساتھ ہوں گے، پاکستا ن کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا۔

  • مودی، سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھو، حقیقت سامنے آجائے گی: بلاول بھٹو زرداری

    مودی، سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھو، حقیقت سامنے آجائے گی: بلاول بھٹو زرداری

    گانچھے: پاکستان پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھے، خود ہی حقیقت سامنے آجائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے شہر خپلو کے شاہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں گجرات کے قسائی سے کہتا ہوں، اگر تم جہموری لیڈر ہو تو سرینگر سے کرفیو ہٹا کر دیکھو۔

    انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ جتنے قرض پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں نہیں لیے، اتنےحکومت نے ایک سال میں لے لیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹو پہلی وزیراعظم تھیں، جو سیاچن پہنچیں، ذوالفقارعلی بھٹونے گانچھے کو ضلع کا درج دیا، میں آج یہاں آکربےحدخوشی محسوس کررہا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے بعد کسی وزیراعظم نے یہاں کا دورہ نہیں کیا، صرف شہید بھٹو نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا۔ بھٹونےآپ کے لئےغربت ختم کرنے کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا۔

  • بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے

    بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے کہا بھارت کےانسانیت سوزمظالم کاسلسلہ خطےکوآگ میں بدل دے گا ، بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے اپنے بیان میں کہا بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نمازجمعہ پرپابندی کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔

    نیئربخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کےانسانیت سوزمظالم کاسلسلہ خطےکوآگ میں بدل دے گا، دنیاخاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہےسمجھ سے بالاتر ہے۔

    بھارت کےانسانیت سوزمظالم کاسلسلہ خطےکوآگ میں بدل دے گا

    پی پی رہنما نے کہا کشمیریوں کی نسل کشی اورقتل عام ظلم عظیم ہے، کشمیریوں کوقربانیوں کاثمرآزادی کی شکل میں ضرورملےگا، کشمیر کی سڑکیں لہو لہوہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کوروکاجارہاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو دندان شکن جواب کے لئے افواج پاکستان اور قوم تیار ہے۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مودی تم رہبر نہیں رہزن ہو، تم کشمیریوں کے قاتل ہو ،  تم سے پوچھتا ہوں کہ اگر تم نے کشمیریوں کو حقوق دئیے ہیں تو کرفیو اٹھاؤ، اور مقبوضہ کشمیر میں جلسہ کرنے کی اجازت دو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھٹو کا نواسہ، بی بی کا بیٹا ابھی زندہ ہے، کشمیر پر کسی نے کوئی سودا کیا تو تمہارا وہ حال ہوگا جو دنیا یاد رکھے گی، کسی صورت بھی جناح اور بھٹو کے خواب سے سودا بازی نہیں کرنے دوں گا۔

  • مودی کی مخالفت میں اضافہ، کانگریس نے آرٹیکل 370 بحال کرنےکا مطالبہ کردیا

    مودی کی مخالفت میں اضافہ، کانگریس نے آرٹیکل 370 بحال کرنےکا مطالبہ کردیا

    دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومت سے آرٹیکل 370 بحال کرنےکا مطالبہ کردیا.

    مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، کانگریس کی جانب سے اس فیصلہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ سامنے آیا ہے.

    کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غلط ثابت ہوچکا ہے، مودی سرکار کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کورہا کرے۔

    وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے بھی کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہورہی ہے، جس کا فوری سدباب ہونا چاہیے.

    مزید پڑھیں: آرٹیکل 370: اقوام متحدہ میں ہونے والی بحث مودی حکومت کی ناکامی ہے، کانگریس رہنما

    دوسری جانب کشمیریوں پرتشدد بے نقاب کرنے والی شہلارشید کے خلاف بھارت میں ایک اور درخواست دائر ہوگئی ہے اور ان کی گرفتاری کامطالبہ زور پکڑ رہا ہے.

    خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں کشمیر پر اجلاس کے بعد کانگریس نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سفارتی ناکامی قرار دیا تھا.

    یاد رہے کہ کشمیر میں کرفیو کو پندرہ دن گزر گئے ہیں، کرفیو کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں‌ پر ظلم و سمت کے پہاڑ توڑے گئے.

  • مودی جنگی جنون کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں مزید 38 ہزارفوجی تعینات

    مودی جنگی جنون کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں مزید 38 ہزارفوجی تعینات

    سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 38 ہزار فوجی تعینات کر دیے، جس سے وادی میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا.

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیش کش کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، صرف دو ہفتے کے دوران مقبوضہ وادی میں مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کردیے۔

    اس اقدام نے وادی میں سراسیمگی پھیلا دی ہے. عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں، لوگوں نے اشیائے خورونوش محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا.

    ادھر بیش تر پیٹرول پمپس بند ہیں،اے ٹی ایمز پرقطاریں لگ گئیں، بھارتی فورسز کو دہلی کی جانب سے چوبیس گھنٹے کارروائی کے لئے تیار رہنےکی ہدایت کر دی گئی.

    مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کمشیر کا رخ کرنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو دہلی سرکار نے فوراً وادی چھوڑنے کا حکم کادیا ہے. ملک میں عملآ گورنر راج ہے.

    سابق پاکستان سفیر عبد الباسط نے اپنے بیان میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آرایس یس امقبوضہ وادی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے.

  • بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت کریں گے

    بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی جلد ملاقات کا امکان ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پر تیار ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کاسفارتی رابطہ ہوا ، جس سے پاک بھارت وزرائےاعظم کی جلد ملاقات کا امکان پیدا ہوگیا ، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لئے رابطے جاری ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کرتار پورکوریڈور کی تقریب میں شرکت پرتیار ہوگئے ہیں ، بابا گرو نانک کی سالگرہ پر مودی کرتار پورہ کوریڈور کا دورہ کریں گے، کرتار پور کوریڈور تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، کرتارپور پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی

    یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھیجا تھا ، جس کی حکومتی سطح نے تصدیق کی گئی تھی ، ذرایع وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ خط پر نریندر مودی کے دستخط ہیں، دستخط شدہ خط میں حوصلہ افزا باتیں کی گئی ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بھیجے گئے خط کے مزید مندرجات بھی سامنے آئے تھے ، خط میں نریندر مودی نے کرتارپور راہ داری پر کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا تھا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔

    خیال رہے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

  • معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    نئی دہلی : چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے معروف بالی ووڈ اداکار دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار اور معروف کامیڈین دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینار اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر بھارت میں 1941 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1966 میں 25 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    کامیڈی کے بادشاہ دینار کنٹریکٹر نے بالی ووڈ کی متعدد مزاحیہ و رومانوی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1992 میں بنائی گئی فلم’کھلاڑی‘ سے ملی جس میں دینار نے پرنسپل کا کردار ادا کیا۔

    دینار کی مشہور فلموں میں 1999 میں شارخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم بادشاہ، 1992 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم کھلاڑی اور کرینہ کپور کی مزاحیہ رومانوی فلم 36 چائینہ ٹاؤن شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دینار نے متعدد گجراتی و ہندی تھیڑ بھی کام کیا ہے کہ اور دینار نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی تھیڑ سے کیا تھا اس کے علاوہ متعدد مزاحیہ ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ، دو اور دو پانچ اور کبھی ادھر اور کبھی ادھر شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دینار کنٹریکٹر کو رواں برس جنوری میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دینار کنٹریکٹر کی موت پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دینار کی موت سے وہ سخت اداس ہیں۔

  • مودی کی نئی کابینہ کا اعلان، ایس جے شنکر وزیر خارجہ مقرر

    مودی کی نئی کابینہ کا اعلان، ایس جے شنکر وزیر خارجہ مقرر

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع اور ایس جے شنکر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کے دوسری بار بھارت کے وزیر اعظم کے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد ان کی نئی کابینہ ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا۔

    نئی کابینہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر امیت شاہ کو بھارتی وزیر داخلہ مقر کیا گیا ہے، سابق خارجہ سیکریٹری جے شنکر نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔

    سابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ اور سابق وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کو خواتین، بچوں اور ٹیکسٹائل کی وزارت دی گئی ہے۔

    اسی طرح نرمالہ سیتا رام کو وزیر خزانہ اور کارپوریٹ افیئرز، روی شنکر پرساد کو وزیر قانون و انصاف، پرکاش جاویدکر کو وزیر ماحولیات، پیوش گویال کو وزیر ریلوے، مختار عباس نقوی کو وزیر برائے اقلیتی امور، اروند ساونت کو وزیر برائے ہیوی انڈسٹری اور کیرن رججو کو وزیر برائے امور نوجوانان مقرر کیا گیا ہے۔

    نئی کابینہ نے وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد اپنے عہدوں کا بھی حلف اٹھا لیا۔ مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں ہیں۔

    مودی کی وزارت عظمیٰ کے پہلے دور سنہ 2014 میں 45 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جو 2019 تک بڑھتے بڑھتے 75 رکنی ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 303 پر کامیابی حاصل کی ہے، بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کل 350 نشستیں حاصل کیں۔

    اس فتح کے بعد بی جے پی بھارتی تاریخ میں کانگریس کے بعد وہ دوسری جماعت بن گئی جس نے لگاتار دوسری مرتبہ حکومت بنائی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات  بشکک میں 13 ، 14 جون کو ہوگی، بھارتی میڈیا

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات بشکک میں 13 ، 14 جون کو ہوگی، بھارتی میڈیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نریندرمودی کے بھارت کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کو  الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    بعد ازاں عمران خان نے مودی کو کال کر کے دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب مسائل پر مذاکرات کی دعوت بھی دی تھی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    نعیم الحق نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان اور نریندر مودی کی 15 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی،  وزیراعظم نے مودی کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کر کے ہی عوام کو خوشحالی دی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔

    نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

  • "گھر والوں نے بھی ووٹ نہیں دیا”: پانچ ووٹ حاصل کرنے والا بھارتی امیدوار رو پڑا

    "گھر والوں نے بھی ووٹ نہیں دیا”: پانچ ووٹ حاصل کرنے والا بھارتی امیدوار رو پڑا

    دہلی: حالیہ بھارتی انتخابات ایک آزاد امیدوار کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، صدمے سے کیمرے کے سامنے رو پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق نیٹو شڑا نامی آزاد امیدوار نے جالندھر سے الیکشن لڑا اور بھرپور مہم چلائی، مگر جب ووٹوں کی گنتی ہوئی، تو پتا چلا کہ اسے صرف پانچ ووٹ پڑے ہیں.

    اس واقعے سے متعلق  میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیٹو شڑا صدمے سے رو پڑا، اس کا کہنا تھا کہ پانچ ووٹ پڑنے کا دکھ نہیں، اصل دکھ یہ ہے کہ اسے دھوکا دیا گیا.

    امیدوار نے روتے ہوئے کہا کہ اس کے اپنے خاندان میں نو ووٹ ہیں، مگر صرف پانچ ووٹ ملنے کا مطلب ہے کہ خاندان والوں نے بھی ووٹ نہیں‌دیا.

    مزید پڑھیں: ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    نیٹو شڑا نے کہا ہے کہ اس نے مجبوری کی حالت میں الیکشن لڑا اور آئندہ وہ کبھی الیکشن نہیں لڑے گا، پانچ ووٹ ملنے پر کوئی کیا الیکشن لڑا.

    جذبات کے شدت میں وہ یہ بھی کہہ گیا کہ اس کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، مشینوں میں‌ گڑبڑ کی گیا ہے.

    خیال رہے کہ آج بھارتی میں 7 مراحل میں ہونے الے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے.