Tag: moeed yosuf

  • دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعظم

    دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی قومی سلامتی معیدیوسف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے آگاہ کیا اور بتایا اب تک 70ممالک سے2لاکھ 25ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، پاکستانیوں کی واپسی کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کیا جا چکا ہے۔

    وزیر اعظم نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا کےکسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئےہر کوشش کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کرونا وبا کے باعث بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہمیں کٹھن حالات میں ہم وطنوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو سہولتیں دی جائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی محنت کشوں کو دوبارہ ورک فورس کا حصہ بنایا جائے گا، ان کی محفوظ وطن واپسی کے ساتھ روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

  • ‘بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو جلد خوشخبری ملے گی’

    ‘بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو جلد خوشخبری ملے گی’

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مسافروں کے لیے جلد نئی پالیسی لا رہےہیں، نئی پالیسی میں بیرون ملک مسافروں کی فوری واپسی کی خوشخبری سنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی بھی بیرون ملک سے آنے والوں کےٹیسٹ کر رہے ہیں، ہم ان کو 2ہفتے کے لیےقرنطینہ کا کہہ رہے ہیں، فیصلہ 2 جون کو این سی سی کےاجلاس میں کیا گیاتھا۔

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ کورونا کی مقامی ٹرانسمیشن 94 فیصد اور بیرون ملک مقیم مسافروں سے منتقلی6 فیصد ہے، بارہا کہا بیرون ملک مقیم شہریوں کا شکر گزار ہونا چاہیے، انہوں نےاپنی باری کاانتظار صبر اور تحمل سے کیا۔

    معاون خصوصی نے کہا بیرون ملک مسافروں کےلیےجلد نئی پالیسی لا رہےہیں، نئی پالیسی میں بیرون ملک مسافروں کی فوری واپسی کی خوشخبری سنائیں گے، بیرون ملک سےواپس آنےوالوں میں مزدورطبقےکی تعداد زیادہ ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاپاکستان واپس آنا ان کاحق ہے۔

    یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کا انتظار کئے بغیرمسافر سیلف آئسولیشن اختیار کرسکتے ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسافر کی صحت،حفاظت یقینی بنانے کیلئےاقدامات کرے ، اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوشخبری جلد دی جائے گی۔

  • صوبوں کی وفاق سے مسافروں کی ٹیسٹنگ کے بجائے صرف اسکریننگ کی درخواست

    صوبوں کی وفاق سے مسافروں کی ٹیسٹنگ کے بجائے صرف اسکریننگ کی درخواست

    اسلام آباد : صوبوں نے وفاق سے مسافروں کی ٹیسٹنگ کے بجائے صرف اسکریننگ کی درخواست کرتے ہوئے کہا مسافروں کوگھرمیں 2ہفتہ لازمی قرنطینہ کی ہدایت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کی زیرصدارت این سی اوسی میں خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صوبوں نے وفاق سےمسافروں کی ٹیسٹنگ کےبجائےصرف اسکریننگ کی درخواست کرتے ہوئے کہا مسافروں کوگھرمیں 2ہفتہ لازمی قرنطینہ کی ہدایت کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآنےوالےتمام مسافروں کاٹیسٹ کیاجارہاہے، اس معاملےپرحتمی فیصلہ آنےوالےدنوں میں کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

    یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کا انتظار کئے بغیرمسافر سیلف آئسولیشن اختیار کرسکتے ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسافر کی صحت،حفاظت یقینی بنانے کیلئےاقدامات کرے ، اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوشخبری جلد دی جائے گی۔