Tag: moeed yousuf

  • ‘عالمی ادارے سے قرض لیتے ہیں تو قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے’

    ‘عالمی ادارے سے قرض لیتے ہیں تو قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے’

    اسلام آباد : قومی سلامتی مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ معیشت پاکستان کا نمبرون مسئلہ ہےجو قومی سلامتی سےجڑا ہے، عالمی ادارے سےقرض لیتے ہیں تو قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس ہوا، قومی سلامتی مشیر معید یوسف نے اجلاس کو قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی۔

    قومی سلامتی مشیر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان، امریکا، ترکی، قطر، ایران، جاپان اور دیگر ملک امداد دے رہے ہیں، بھارت نے گندم اور ادویات پاکستان کے راستے بجھوانے کا اعلان کیا تھا۔

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو پاکستان کے راستے سپلائی کی اجازت بھی دی ، اجازت دینے کے باوجود بھارت نے تاحال گندم نہیں بجھوائی، بینکنگ نظام بحال ہونے تک افغانستان کی امداد ممکن نہیں، امریکا نے افغانستان کے 9ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر منجمد کر رکھے ہیں۔

    قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی میں جنگ ہتھیاروں سےہٹ کر عام آدمی کا سوچا گیا ، معیشت پاکستان کا نمبرون مسئلہ ہےجو قومی سلامتی سےجڑا ہے، عالمی ادارے سےقرض لیتےہیں تو قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کی توجہ جیو اکنامکس پر ہے ، جموں و کشمیر نئی پالیسی کا اہم جزو ہے ، گورننس کو ہم نے معاشی سلامتی پالیسی کا حصہ نہیں بنایا، جب تک عملدرآمد نہیں ہوگا قومی سلامتی پالیسی دستاویز رہے گی۔

    معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا بنیادی نقطہ عام آدمی کا تحفظ ہے ، معاشی سیکیورٹی پر زیادہ فوکس ہے ،معاشی خود مختاری بہت اہم ہے ، جب آپ قرض لینگے تو اس کے اثرات خارجہ پالیسی پر پڑتے ہیں، پاکستان کےبیرونی قرضے ختم کرنا ضروری ہے۔

    قومی سلامتی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ جیو اکنامکس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہم جیو اسٹریٹیجک سے ہٹ گئے، تعلیم کو بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے، شہریت کودوبارہ لازمی مضمون بنانے کے لیےسفارشات دی گئی ہیں جبکہ منظم جرائم، ہائبرڈوارکےموضوعات کو سلامتی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکیورٹی ملک کے لیے بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے، قومی سلامتی پالیسی کےخارجہ پالیسی حصے میں معاشی ترقی اورامن شامل ہے، قومی سلامتی پالیسی دستاویز میں کوئی خاص چیز نہیں چھپائی گئی،اقدامات پر عمل درآمد کا لائحہ عمل بھی پالیسی میں شامل ہے۔

  • مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف  اہم  دورے پر امریکا روانہ

    مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف اہم دورے پر امریکا روانہ

    اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے، معید یوسف دورے میں امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ، اپنے دورے میں معیدیوسف امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی اور پاک امریکاتعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال بھی زیرغورآئےگی۔

    اس دوران معیدیوسف امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    معیدیوسف کی امریکی ہم منصب سےآخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    خیال رہے جوبائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان اور امریکی حکام کےدرمیان پہلی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل امریکا نے اعتراف کیا تھا کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے حکومت پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، امن عمل کو آگے بڑھانے پر پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے اس کے علاوہ مستحکم جنوبی ایشیاء کیلئے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

  • افغانیوں کا ممکنہ انخلا، مشیر قومی سلامتی نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

    افغانیوں کا ممکنہ انخلا، مشیر قومی سلامتی نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد مہاجرین کے بھیس میں پاکستان آکر یہاں حملے کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس خدشے کا اظہار سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کیا، معید یوسف کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان سے انخلا کرچکا ہے، افغانستان میں حالات بہت خراب ہیں، صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہے۔

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ خطے میں بہترین رابطوں کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، اگر امن چاہتے ہیں توافغان حکومت پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنائے کیونکہ افغانستان میں خانہ جنگی کا زیادہ نقصان پاکستان کا ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ تشدد کا خاتمہ ہو تاکہ پاکستان متاثر نہ ہوسکے۔

    سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی نے بتایا کہ پاکستان نے افغانیوں کے لئے آن لائن ویزہ اسٹریم لائن کردیا ہے، اب یو این ایچ سی آر متوقع افغان مہاجرین کے لئے کیمپ قائم کرے۔

    مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان میں طالبان کی کوئی منظم موجودگی نہیں ہے ، بھارت پروپیگنڈا ویڈیو بنا کر پھیلا رہا ہے، بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو مالی معاونت فراہم کررہا ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے، ملٹری اور خفیہ ایجنسیاں کام کررہے ہیں، ایجنسیوں نے کافی گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

  • ‘مودی سرکار جس راہ پر چل پڑی ہے اس کانتیجہ کشمیری  کی آزادی سے نکلےگا’

    ‘مودی سرکار جس راہ پر چل پڑی ہے اس کانتیجہ کشمیری کی آزادی سے نکلےگا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ مودی سرکار جس راہ پر چل پڑی ہے اس کانتیجہ کشمیری کی آزادی سے نکلےگا، 5اگست کو صدر مملکت کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مارچ کی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے کہ اس میں کوئی تفریق ہوسکتی ہے نہ ہونی چاہیے، ہمیں مسئلہ کشمیر سےمتعلق قومی بیانیے کے طورپر اکٹھےسامنےآنا ہوگا۔

    ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کمہ بھارت نے 5اگست2019کو غاصبانہ قبضہ کیاگیا ، بھارت یواین قراردادوں کو نہیں مانتا،شنگریلامعاہدے کو بھی سبوتاژ کردیا، جموں وکشمیر کو انڈین ال لیگلی آوکیوپائیڈکشمیر کے نام سے پکارنا چاہیے، پاکستان نےکشمیر کوکبھی نہیں بھلایا ،جہاں تھے اس سے بہت آگے آگئے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ان کےاتحادی ملک بھی سمجھتےہیں بھارت انسانی حقوق پامال کررہاہے، 5اگست کو کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، مودی سرکار جس راہ پر چل پڑی ہے اس کانتیجہ کشمیری کی آزادی سے نکلےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5اگست کو صبح 10بجے پاکستان بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی ،سائرن بجائے جائیں گے، 5اگست کو صدر مملکت کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مارچ کی قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین ظلم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، حق خود ارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کا نام 5 اگست سے سرینگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سرینگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔

  • 20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھولے جائینگے، معید یوسف

    20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھولے جائینگے، معید یوسف

    اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشکلات میں ہیں ہمیں احساس ہے، آج فیصلہ کیا گیا 20 اپریل کے بعد 6 ائیرپورٹس کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھل جانے سے 7 ہزار تک پاکستانی ہر ہفتے آسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے صبر کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، 21 مارچ کو ہم نے فضائی حدود بند کی تھی، محفوظ طریقے سے تمام پاکستانیوں کو واپس لارہے ہیں۔

    معید یوسف کے مطابق 4 اپریل کو ہم نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولی ہے، اب تک ہم 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاچکے ہیں، آج سے 11 اپریل تک 6 پاکستان کے ایئرپورٹ کھول دئیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، پاکستان کا سرحدیں مزید دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

    مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل کے تحت وفاق نے پاکستانیوں کی واپسی کا پورا نظام بنایا، ہمیں احساس ہے فوری طور پر 35 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی مزدور طبقہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیدی جو رہا ہوئے ہیں وہ بھی ہماری ترجیح ہیں، طورخم اور چمن پر قرنطینہ کا انتظام کردیا گیا ہے، رواں ہفتے افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، ایران بارڈر کو بھی حفاظتی انتظامات کے بعد کھول دیا جائے گا۔