Tag: moeed yusuf

  • ڈاکٹر معید یوسف مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

    ڈاکٹر معید یوسف مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

    وزیر اعظم نے معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

    کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، معید یوسف بطور مشیر قومی سلامتی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ معید یوسف کو دسمبر 2019 میں قومی سلامتی سے متعلق وزیر اعظم کا معاون مقرر کیا گیا تھا، وہ پہلے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ایشیا سینٹر کے ایسوسی ایٹ نائب صدر تھے۔

  • معید یوسف نے  بھارت میں اپنی بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کردی

    معید یوسف نے بھارت میں اپنی بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کردی

    اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھارت میں اپنی پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کرتے ہوئے خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں اپنی پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کرتے ہوئے کہا میرے حوالےسے شائع خبر من گھڑت اوربےبنیاد ہے، آج کل کچھ خبریں بغیر کسی تصدیق کے شائع کردی جاتی ہیں، خبرلگانےسے پہلے یہ تو دیکھ لیں اس کی کوئی منطق بھی ہےکہ نہیں۔

    خیال رہے ذرائع کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں ، جس میں معید یوسف کو بھارت میں بطورپاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کے لیے فیورٹ امیدوار قرار دیا تھا۔

    واضح رہے یوسف کو دسمبر 2019 میں قومی سلامتی سے متعلق وزیر اعظم کا معاون مقرر کیا گیا تھا۔ وہ پہلے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ایشیاء سنٹر کے ایسوسی ایٹ نائب صدر تھے۔

  • ‘اب بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کیلئے  48گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا’

    ‘اب بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کیلئے 48گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ اب پاکستانیوں کو48گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فوری کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتیجے کے بعد طبی ماہرین فیصلہ کریں گے، کون گھر جائےگا اور کون نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے11مئی سے پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ اور بیرون ملک سے آنیوالوں کی پاکستان میں ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ٹیسٹ سے پہلے 48گھنٹے قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کیا جاتا تھا تاہم اب مسافروں کو 48 گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فوری ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کوعلامات نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوم آئسولیٹ کیا جاسکتا ہے۔

    معید یوسف نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں ہفتہ وار پاکستانیوں کو لانے کی تعداد11ہزارتک لیکرجائیں گے، بیرون ملک سے آنےوالوں کا فوری ٹیسٹ ہوگا، کوشش ہے کہ عید سے پہلے زیادہ سےزیادہ لوگوں کو واپس لاسکیں۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری

    ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے ٹیسٹنگ لیبارٹریز پر بوجھ بڑے گا ، کوشش ہوگی جلد ٹیسٹ کیساتھ جلد نتیجہ بھی مل سکے اور بیرون ملک سے آنیوالے مکمل حفاظت سے لوگ اپنے گھر جائیں گے۔

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہا کہ 20 ہزار کے قریب مسافروں کو وطن واپس لایاجاچکا ہے ، ایک لاکھ 10ہزار کے قریب لوگ وطن واپسی کے منتظر ہیں، 22 ممالک سے10ہزار710پاکستانیوں کو واپس لانے کا ارادہ ہے۔

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں دیگرممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی موجود ہیں ، اس ہفتےامریکاسےمسافروں کی واپسی کا عمل جاری رہےگا ، اس ہفتے برطانیہ ، کینیڈا، امریکا ، افریقہ سے بھی پروازیں آئیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی بیرون ملک سے روانگی سے قبل بھی ٹیسٹ لیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر مسافروں کو محفوظ طریقےسے واپس لانا چاہتے ہیں، بیرون ملک سے وطن واپس آنیوالوں کو ہدایات پرعمل کرنا ہوگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر ٹیسٹ، قرنطینہ نہ ہونےسےآپ کےلوگوں کوتکلیف ہوگی، ٹیسٹ نتیجے کے بعد طبی ماہرین کا فیصلہ ہوگا کون گھر جائےگا اور کون نہیں۔

  • معیدیوسف نے خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بےروزگارہونے کی اطلاع درست قرار دے دی

    معیدیوسف نے خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بےروزگارہونے کی اطلاع درست قرار دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع درست ہے، ہماری کوشش ہے ہر ہفتے 6سے 7ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بیرون ملک  سے پاکستانیوں کومحفوظ طریقےواپس لاناچاہتےہیں، بیرون ملک سے ہر پاکستانی کو واپس لانا ہماری ذمے داری ہے اور واپس آنے والے ہر شخص کی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ ضروری ہے۔

    معیدیوسف نے تصدیق کی کہ خلیجی ممالک میں ہزاروں افرادکے بے روزگارہونے کی اطلاع درست ہے جبکہ مغربی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع غلط ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےہرہفتے 6سے7ہزارپاکستانیوں کوواپس لایاجائے، لوگوں کے آنے کی صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے، 20 اپریل سے جولوگ آرہے ہیں ان کو آپشن دیےجائیں گے ، باہر سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات اٹھانے ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا جیسے جیسے لوگوں آتے جائیں گےپالیسی اور صورتحال کو مانیٹر کرتے رہیں گے، 20 اپریل سے جو لوگ آرہے ہیں ان کو آپشن دیے جائیں گے ، اگرسرکاری قرنطینہ میں رہنا چاہتے ہیں تووہ سہولت مفت دیں گے۔

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکچھ لوگ ہوٹل گئے اور قرنطینہ کے بعد پیسے نہیں دیے، حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہوٹلوں میں قرنطینہ دے سکے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا تھا کہ یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کوجلدلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کو معلومات کیلئے ویب سائٹ بنارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو مسافرہوٹل میں قرنطینہ چاہتے ہیں وہ اپنے اخراجات کریں، بہت سے مسافروں نے ہوٹل جانے سے انکارکردیا ہے، مسافر ہوٹل کا خرچہ نہیں اٹھاسکتے تو حکومتی قرنطینہ میں جائیں۔

    معیدیوسف نے مزید کہا تھا کہ جوپالیسی ہے وہ سب کو فالو کرنا ہوگی، اندرون ملک پروازیں اس وقت بند ہیں اور تاحکم ثانی بندرہیں گی، بھارت میں موجود 41پاکستانی کل صبح واپس پہنچ جائیں گے۔