Tag: moeen ali

  • انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں نظر انداز کیے جانے پر ان ٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    معین خان نے ڈیلی میل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیل لی ہے لیکن اب نئی نسل کا وقت ہے۔

    معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔

    آل راؤنڈ معین خان نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے، میں انگلینڈ کے لیے دوبارہ کھیلنے کی کوشش کر سکتا ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ حقیقت میں میں اب ایسا نہیں کروں گا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے، 92 ٹی 20 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، معین علی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

  • بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم کھلاڑی بقیہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے

    بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم کھلاڑی بقیہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے

    بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم کھلاڑی معین علی تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے، کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے معین فی الحال اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔

    انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے منگل کے روز میچ کے بعد تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معین واپس اپنے گھر جارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

    یاد رہے کہ معین علی کے لیے گزشتہ کچھ ماہ کافی مشکل رہے ہیں، سری لنکا پہنچنے پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا۔

    وہ بھارت کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہ کرسکے۔

    معین کے جانے کے بعد جانی بیرسٹو اور مارک ووڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں واپس آئیں گے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کا نام پہلے ہی تیسرے ٹیسٹ کے لیے طے شدہ تھا جو 24 فروری سے شروع ہوگا۔

    معین نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں لی تھیں اور دوسری اننگز میں 43 رنز بنائے تھے۔

    تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں جوروٹ، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، جانی بیرسٹو، ڈومنک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جیک کرالے، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لچ، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں۔

  • ’’انگلش ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہوں‘‘

    ’’انگلش ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہوں‘‘

    لندن: انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں، معین علی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا، انگلش ٹیم کے پاکستان جانے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    معین علی کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    خوشی ہے برطانوی ٹیم پاکستان میں کھیلے گی، برطانوی ہائی کمشنر

    دوسری جانب پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے بعد سے برطانوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہدف تھا، خوشی ہے انتظار کے 16 سال بعد برطانوی ٹیم 2021 میں پاکستان میں کھیلے گی۔

    کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے، برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سمیت سب کا شکر گزار ہوں، برطانوی ٹیم کے دورے سے پاکستان کے میدانوں کی رونقیں بحال ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا، انگلش ٹیم آئندہ سال 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

    انگلش ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں میچز 2021 میں 14،15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

  • انگلش کرکٹر معین علی کا پاکستان سے محبت کا اظہار، کشمیر سے متعلق اہم بیان

    انگلش کرکٹر معین علی کا پاکستان سے محبت کا اظہار، کشمیر سے متعلق اہم بیان

    لاہور : پی ایس ایل ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی نے کہا ہے کہ پاکستان آنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے کیونکہ میری والدہ کی پیدائش پاکستان کی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اپنی والدہ کی پیدائش کی جگہ پر واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں انگلینڈ میں پیدا ہوا ہوں 15سال بعد پاکستان آیا ہوں، اس سے قبل بھی پاکستان آتا رہا ہوں اور یہاں کرکٹ بھی کھیل چکا ہوں اور امید ہے کہ آئندہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان آؤں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے اور میرا اس کا حصہ بننا بڑی خوش آئند بات ہے۔

    پاکستان میں ٹیلنٹ ہمیشہ سے موجود ہے اور پی ایس ایل ہمیشہ پاکستان کے لئے اچھا رہے گا۔ ہمارے یہاں آکر کھیلنا بڑی بات ہے اور

    کسی سخت کھیل میں فتح حاصل کرنا بہت اچھی بات ہے، میری والدہ کی پیدائش آزاد کشمیر میں ہوئی تھی، اس لئے وہاں جانا میرے لئے اہم ہے اور میں وہاں جاؤں گا۔

  • معین علی کا شراب کے ساتھ جیت کا جشن منانے سے انکار

    معین علی کا شراب کے ساتھ جیت کا جشن منانے سے انکار

    لندن: انگلش کرکٹر معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معین علی نے جیت کا جشن شراب کے ساتھ منانے سے انکار کردیا۔

    سیریز میں آل راؤنڈر معین علی نے چار میچوں میں 250 رنز بنائے اور 25 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

    جشن منانے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلش ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے وائن کی بوتل اٹھائے جشن منارہی ہے جبکہ آل راؤنڈر معین علی جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر انگلش کرکٹر معین علی کے بحیثٰت مسلمان اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے۔

    معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

    واضح رہے کہ معین علی نے انگلینڈ کی جیت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف انیس سال بعد اپنی سرزمین پر کامیابی دلوائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

    معین علی کی عمدہ باؤلنگ‘ انگلینڈ نےمیچ اورسیریزجیت لی

    لندن : معین علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-3 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست دے پر چار میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی۔

    جنوبی افریقہ کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ جیتنے کے لیے 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے بعد 202 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ نے 83 اور فاف ڈوپلیسی نے 61 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے پانچ اور جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے معین علی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارکل نے چار، اولیور نے تین جبکہ ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسلمان ہونے کا جرم، کرکٹرمعین علی سے برمنگھم ائیرپورٹ پر ناروا سلوک

    مسلمان ہونے کا جرم، کرکٹرمعین علی سے برمنگھم ائیرپورٹ پر ناروا سلوک

    لندن : انگلینڈ کےمسلمان کرکٹر معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پرروک لیاگیا۔ معین علی کا کہنا ہے کہ جب انگلش ٹیم کی وردی پہن کرگھومتاہو اس وقت کوئی نہیں روکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں پر تعصب اور تنگ نظری کا الزام لگانے والے برطانیہ کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوگیا،.

    برمنگھم ائیرپورٹ پرانگلینڈ کےمسلمان آل راؤنڈر کرکٹر معین علی کےساتھ نارواسلوک کیاگیا۔ معین علی کو پوچھ گچھ کیلئے ائیرپورٹ پرچالیس منٹ تک روک کےرکھا گیا۔ اور ان کی جامہ تلاشی بھی لی گئی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی انگلینڈ ٹیم کے یونی فارم میں سفرکرتاہوں تو اس وقت کوئی نہیں روکتا لیکن جب اکیلا کہیں سفرکرتاہوں توایسا برتاؤ کیاجاتاہے۔

    معین علی نے کہا کہ ائیرپورٹ پرگزارا وقت بہت مشکل تھا۔ واضح رہے کہ معین علی انگلیڈ کی طرف سے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اورانگلینڈ کی موجودہ کرکٹ میں انھیں عادل راشد کے بعد سب سے بہتر اسپنر تصورکیا جاتا ہے۔

     


    England cricketer Moeen Ali stopped at… by arynews

  • پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز، اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک

    پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز، اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک

    یو اے ای : ابوظہبی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو بھی اوپننگ مسائل نے گھیر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اے اور انگلینڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ بھی ڈرا ہوگیا لیکن پہلے ٹیسٹ میں کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا۔ یہ پریشانی اب بھی انگلش ٹیم کو درپیش ہے۔

    انگلینڈ نے دوسرے میچ میں معین علی اور ایلکس ہیلز کو بطور اوپنر آزمایا لیکن دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔

    معین علی کو میچ میں دوسری بار بھی بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا لیکن نتیجہ خاص نہ نکلا۔ اس کے باوجود تیرہ اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے معین علی سے اوپننگ کرائے جائے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی پریشانی بڑھ گئی ہے۔نائب کپتان اظہر علی کی پاؤں میں چوٹ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی۔ جس کے باعث ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

  • انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    کارڈیف: انگلش کرکٹر معین علی نے تصدیق کردی کہ وہ رمضان المبارک میں آںےوالی ایشز سیریز کے دوران روزے بھی رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے دور رہ کران کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    معین علی نے غیر ملکی جریدے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھ کر کھیلنا اتنا بھی مشکل نہیں جتنا لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ برداشت، تحمل ، نظم و ضبط سیکھنے کے لئے بہترین ہے اور ساتھ ہی ساتھ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی ہوجاتا ہے جس سے انسان بہت محسوس کرتا ہے۔

    انگلینڈ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز ایشز 2015 بدھ سے کارڈیف میں شروع ہوتے ہیں۔