Tag: Mohamed Salah

  • چیمپینز لیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا، رونالڈو اور محمد صلاح توجہ کا محور

    چیمپینز لیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا، رونالڈو اور محمد صلاح توجہ کا محور

    کیو: معروف انگلش کلب لیورپول اور نامور اسپیشن کلب ریال میڈرڈ میں کون بنے گا یورپ کا چیمپین، اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل آج ریال میڈرڈ اور لیورپول کے درمیان کھیلا جائے، دونوں ٹیموں میں‌ کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے.

    چیمپینز لیگ کے سنسنی خیز فائنل کی گھڑی آگئی، دنیا کی دو بہترین ٹیمیں آخری ٹاکرے کے لیے یوکرین کے دارلحکومت کیو پہنچ گئیں.

    کیو پہنچنے پر شائقین نے دونوں ٹیموں کا بھرپور استقبال کیا، دونوں ٹیموں میں‌ اسٹار فٹ بالر موجود ہیں، جو دنیائے فٹ بال میں‌ خود کو منوا چکے ہیں، اسی وجہ سے ماہرین سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں.

    فائنل ٹاکرے میں ریال کے سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے نامور مصری کھلاڑی محمد صلاح توجہ کا محور ہوں‌ گے، مداح دونوں سے زبردست کھیلا کی توقع کر رہے ہیں.

    لیورپول پانچ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے والا واحد انگلش کلب ہے، جبکہ ریال میڈرڈ بارہ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا چیمپین رہا.

    توقع کی جارہی ہے کہ کیو میں‌ ہزاروں افراد اسٹڈیم میں‌ یہ کانٹے دار میچ دیکھیں گے، جب کہ ٹی وی کے ذریعے کروڑ شائقین اس مقابلے سے محظوظ ہوں گے.

    یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈ کو اس عہد کا عظیم ترین کھلاڑی کہا جاتا ہے، جن کا موازنہ صرف جادوگر میسی سے ممکن ہے، ادھر محمد صلاح سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مغرب میں‌ اسلام کا نیا چہرہ تصور کیے جاتے ہیں.


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    لیور پول: مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیور پول کے کھلاڑی محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کے باعث لیور پول نے چیمپئنز لیگ کے آئندہ سیزن میں بھی جگہ بنالی ہے۔

    مصر کے نام ور فارورڈ نے برائٹن کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی سیزن میں بتیس گول کرکے ریکارڈ بنایا، انہوں نے پریمئیرلیگ کا 32 واں اور مجموعی طور پر سیزن میں ٹیم کے لیے چوالیسواں گول بنایا۔

    پچیس محمد صلاح نے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ محض چھتیس میچز کھیل کر بنایا ہے، انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص موقع ہے۔

    اسٹار فٹ بالر کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو میچز جتوانے کا خیال ہمیشہ میرے ذہن میں ہوتا ہے، اب ہم اگلے سال چیمپئنز لیگ میں پہنچ گئے ہیں اور ایوارڈ بھی جیت لیا ہے تو مجھے ریکارڈ توڑنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ محمد صلاح نے یہ ریکارڈ ٹوٹنھم کے ہیری کین سے چھینا ہے جنھوں نے 2016 اور 2017 میں گولڈن بوٹ اپنے نام کیا، ہیری کین اس بار محض دو گول کے فاصلے پر محمد صلاح سے پیچھے رہ گئے۔

    مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا


    ہیری کین نے مصری اسٹار فٹ بالر کو گولڈن بوٹ جیتنے کے بعد چیلنج کردیا ہے کہ وہ دوسری بار یہ کارنامہ انجام دے کر ’عظیم‘ کھلاڑی کا خطاب حاصل کرکے دکھائے۔

    واضح رہے کہ دنیائے فٹ بال میں‌ ابھرتے ہوئے مصری کھلاڑی محمد صلاح‌ نے برطانیہ سمیت یورپ کے نوجوانوں‌ اور فٹ بالرز کو اپنا گرویدہ بنا کر ان کے لیے رول ماڈل کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    قائرہ: اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح کے ہم شکل نے مداح کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق مشہور انگلش کلب لیورپول کے لیے کھیلنے والے ہر دل عزیز کھلاڑی محمد صلاح کا قائرہ میں ایک ایسا مداح بھی ہے، جو ہو بہ ہو ان کے مانند ہے، اگر دونوں‌ ساتھ ہوں، تو پہچاننا دشوار ہوجاتا ہے.

    یاد رہے کہ محمد صلاح کی شان دار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم چیمپینز لیگ کے فائنل میں‌ پہنچ گئی ہے، جہاں 26 مئی کو اس کا کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ سے مقابلہ ہے۔

    صلاح کے انگلش فین اس وقت خوشی سے سرشار ہیں، انھیں امید ہیں کہ مصری کھلاڑی اس بار انھیں وہ فتح دلانے میں کامیاب رہے گا، جس کے وہ برسوں سے منتظر ہیں۔

    چیمپینز لیگ کی خبروں کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر ایسا تصاویر وائرل ہوگئیں، جن محمد صلاح اپنے ہم شکل کے ساتھ دکھائی دیے۔

    یہ قائرہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان احمد بیھا ہے، جو اسٹار فٹ بال سے انتہائی حد سے مشابہ رکھتا ہے۔ کچھ عرصے قبل محمد صلاح نے اپنے اس مداح سے ملاقات بھی کی اور تصاویر بنوائیں، دونوں میں اتنی مماثلت ہے کہ پہچاننا دشوار ہوجاتا ہے۔

    یاد رہے کہ محمد صلاح کو مغرب میں اسلام کا ابھرتا ہوا چہرہ تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ دونوں انھیں سال کے بہترین انگلش فٹ بالر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی

    مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی

    لندن: یورپی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل تصور کیے جانے والے ممتاز مصری فٹ بال محمد صلاح کی مقبولیت کے سامنے اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ایواڈ گورلائبرمین نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ سے کہا کہ وہ محمد صلاح کو اپنی زیر کمان فوج میں شامل کر لیں۔

    یاد رہے کہ محمد صلاح ممتاز انگلش کلب لیورپول کی نمائندگی کرتے ہیں، اس وقت وہ اپنے کیریر کے عروج پر ہیں، ان کی شان دار پرفارمینس کے طفیل انگلش کلب یو ای ایف اے لیگ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، فقط چند روز قبل ہی سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

    مصری فٹ بالر نے جہاں اپنی کارکردگی سے لاکھوں افراد کو گرویدہ بنائیں، وہیں غیرمتوقع طور پر اسرائیلی وزیر دفاع بھی انھیں سراہنے پر مجبور ہوگئے۔

    [bs-quote quote=”اس مقبولیت کا اثر گذشتہ ماہ مصر میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات میں‌ بھی نظر آیا، جب انتخابی امیدوار نہ ہونے کے باوجود دس لاکھ مصریوں نے بیلٹ پیپر پر محمد صلاح کا نام لکھ دیا ” style=”style-2″ align=”center”][/bs-quote]

    اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈلر سے اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونی فوج کے سربراہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ صالح کو فوری اسرائیلی فوج میں بھرتی کر لیں۔

    خیال رہے کہ پذیرائی کا یہ طریقہ محمد صالح کے لیے نیا نہیں. لیورپول کے مداح انھیں مصری بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں، انگلش مداح میچ کے دوران یہ نعرہ بھی لگاتے ہیں کہ اگر محمد صلاح اسی طرح گولز اسکور کرتے رہے، تو وہ بھی مسلمان ہوجائیں گے، یاد فٹبال پریمئر لیگ کے دوران ہونے والے مقابلوں میں مصری فٹبالر نے اب تک 43 گول کرچکے ہیں۔

    محمد صلاح کو مصر میں‌ بھی ہیرو کا درجہ حاصل ہے، انھوں نے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے سنسنی خیز میچ میں‌ پینالٹی پر گول اسکور کرکے مصر کو 28 سال کے طویل انتظار کے بعد ورلڈ‌ کپ میں‌ پہنچایا.

    اس مقبولیت کا اثر گذشتہ ماہ مصر میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات میں‌ بھی نظر آیا، جب انتخابی امیدوار نہ ہونے کے باوجود دس لاکھ مصریوں نے بیلٹ پیپر پر محمد صلاح کا نام لکھ دیا تھا۔ یوں وہ منتخب ہونے والے مصری صدر عبدالسیسی کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار ٹھہرے.


    مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا

    مصری فٹبالر یورپی نوجوانوں‌ کا رول ماڈل بن گیا، ملکی صدر کو بھی چیلینج کردیا

    لندن: معروف مصری فٹبالر محمد صلاح نے یورپی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کا درجہ کا حصہ لیا، لاکھوں مصری ووٹرز نے کھلاڑی کو ملک کا صدر بنانے کی حمایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال میں‌ ابھرتے ہوئے مصری کھلاڑی محمد صلاح‌ نے برطانیہ سمیت یورپ کے نوجوانوں‌ فٹبالرز کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے.

    محمد صلاح حامد مشہور فٹبال کل لیورپول کا حصہ ہیں۔ لیور پول کے لئے وہ انگلش پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ، یعنی 30 گول اسکور کر چکے ہیں. انھیں‌ لیورپول کے مداح مصری بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں.

    ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صلاح کے مداحوں میں‌ اسلام کی جانب رجحان بھی بڑھ رہا ہے، تجزیہ کار محمد صلاح کو برطانیہ میں‌ اسلام کا نیا چہرہ اور قابل تقلید مثال قرار دیتے ہیں، مداح میچ کے دوران یہ نعرہ بھی لگاتے ہیں کہ اگر محمد صلاح اسی طرح اسکور کرتے رہے، تو وہ بھی مسلمان ہوجائیں گے۔

    محمد صلاح کو اپنے آبائی وطن مصر میں‌ بھی ہیرو کا درجہ حاصل ہے، انھوں نے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے سنسنی خیز میچ میں‌ پینالٹی پر گول اسکور کرکے مصر کو 28 سال کے طویل انتظار کے بعد ورلڈ‌ کپ میں‌ پہنچایا. اس واقعے کے بعد صلاح کی مقبولیت آسمان پر پہنچ گئی.

    اس مقبولیت کا اثر گذشتہ ماہ مصر میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات میں‌ بھی نظر آیا، جب انتخابی امیدوار نہ ہونے کے باوجود دس لاکھ مصریوں نے بیلٹ پیپر پر محمد صلاح کا نام لکھ دیا. یوں وہ منتخب ہونے والے مصری صدر عبدالسیسی کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار ٹھہرے.

    مصر سمیت یورپ اور عرب دنیا کو اگلے ورلڈ‌کپ کپ اس باصلاحیت کھلاڑی سے کئی امیدیں‌ ہیں.


    بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ


    مصر صدارتی انتخابات، ابتدائی نتائج: عبدالفتاح السیسی کو واضح برتری حاصل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔