Tag: mohammad abbas

  • قومی فاسٹ بولر محمد عباس کو صدمہ

    قومی فاسٹ بولر محمد عباس کو صدمہ

    پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    محمد عباس کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا مگر رضائے الٰہی سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔

    مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قومی فاسٹ بولر نے ایک اہم سنگ میل بھی عبور کیا تھا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے۔

    فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں نے پروٹیز کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کر کے طویل دورانیے کے فارمیٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

    34 سالہ فاسٹ بولر نے 100 وکٹیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 27 ویں میچ میں حاصل کیں۔

    عباس کو ساڑھے تین سال تک نظر انداز کیے جانے کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے سنچورین ٹیسٹ میں دوسری اننگ میں 6 اور مجموعی طور پر 7 وکٹیں لے کر اپنے کم بیک کو یادگار بنایا تھا۔

    نامور کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    انہوں نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغا زکیا تھا۔ 8 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے سری لنکا، آئرلینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار بولنگ پرفارمنس دی ہے۔

  • محمد عباس کو نہ کھلانا غلط فیصلہ تھا، شعیب اختر

    محمد عباس کو نہ کھلانا غلط فیصلہ تھا، شعیب اختر

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ محمد عباس کو نہ کھلانا غلط فیصلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست پر کہا کہ ٹیم نے کم بیک کرنے کی کوشش کی، اننگز کی شکست سے بچنا چاہئے تھا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ نسیم شاہ کی بولنگ اور بابر اعظم کی سنچری میچ کے مثبت پہلو ہیں۔

    سابق کرکٹرز سلمان بٹ نے کہا کہ آسٹریلوی وکٹیں سمجھ کر بیٹنگ کرنا چاہئے تھی، محمد وسیم نے کہا کہ جلد وکٹیں حاصل کرنے میں بولرز ناکام رہے۔

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا سسٹم تبدیل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    مزید پڑھیں: امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی: کپتان

    واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی 105 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    خیال رہے کہ مصباح کی کوچنگ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد بدقسمتی سے ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔

  • نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، محمد عباس

    نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، محمد عباس

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد عباس نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے لیے بے چین ہوں موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، بورڈ اور مینجمنٹ کو جب بھی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ویسٹ انڈڈیز، آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں کے خلاف پرفارمنس شاندار رہی، اچھی کارکردگی کے بعد ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے، کرکٹ انجوائے کررہا ہوں، انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

    محمد عباس نے کہا کہ جو بھی فارمیٹ ہو بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، ٹیم بھرپور فارم میں ہے امید ہے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی ملے گی، میری نظریں ورلڈ کپ پر ہیں موقع ملا تو ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

    مزید پڑھیں: کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں عباس نے 17 وکٹیں لی تھیں اور مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا تھا۔

    فاسٹ بولر نے یو اے ای میں ایک میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالرکا اعزاز اپنے نام کیا، ساتھ ہی بارہ سال بعد دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربھی بن گئے۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا تھا کہ محمد عباس کی صورت میں مستقبل کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں، ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی محمد عباس کی صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس تیسرے نمبر پرآگئے

    نئی ٹیسٹ رینکنگ: محمد عباس تیسرے نمبر پرآگئے

    دبئی : آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پرآگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فاسٹ باؤلر تیسرے نمبر پرآگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس 829 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    فاسٹ باؤلر محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر آئی سی سی کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنربلال آصف بھی 17 درجے بہتری کے بعد 52 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی، اسٹیو اسمتھ دوسری اور کین ولیمسن تیسری پوزیشن پرہیں۔

    یقین تھا اللہ ایک دن کامیابی سے نوازے گا‘ محمد عباس

    واضح رہے کہ محمد عباس 10ویں پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے 800 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اس سے قبل یاسر شاہ، عمران خان، وسیم اکرم ، فضل محمود، وقار یونس، مشتاق احمد، شعیب اختر، سعید اجمل، محمد آصف نے 800 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

  • یقین تھا اللہ ایک دن کامیابی سے نوازے گا‘ محمد عباس

    یقین تھا اللہ ایک دن کامیابی سے نوازے گا‘ محمد عباس

    سیالکوٹ: پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ یہ بتانے میں شرم نہیں میں نے ویلڈنگ اور چمڑے کا کام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کرنے والے محمد عباس وطن واپس پہنچے تو سیالکوٹ ایئرپورٹ ان کا شاندار استقبال کیا گیا، محمدعباس کے اہل خانہ اورشہریوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پرموجود تھی۔

    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ یقین تھا اللہ ایک دن کامیابی سے نوازے گا، بہترین کارکردگی کے بعد ذمےداری مزید بڑھ گئی ہے۔

    محمد عباس نے کہا کہ تحصیل سمبڑیال سے پہلا ٹیسٹ پلیئرہوں، اپنےعلاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کروں گا۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہرمیچ میں شدید محنت کی ضرورت ہوتی ہے، بیٹی کی سالگرہ ہے، سیریزکی کامیابی اس کے نام کی ہے۔

    ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

  • کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ابوظہبی: آسٹریلیا کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کا سہرا یوں‌ تو  پوری ٹیم کو جاتا ہے، مگر  اصل ہیرو فاسٹ بولر محمد عباس تھے، جنھوں نے اس ٹیسٹ میچ میں کئی عالمی ریکارڈ پاش پاش کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں‌ آسٹریلیا کو373رنز سے شکست دے کر کینگروز کے خلاف رنز کے اعتبارسے سب سے بڑی فتح اپنے نام کی، مگر اصل ہیرو  محمد عباس تھے.

    محمدعباس دس وکٹیں لینے پر مرد میدان قرار پائے، سترہ وکٹیں لے کر وہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

    فاسٹ بولر نے یو اے ای میں ایک میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالرکا اعزاز  اپنے نام کرلیا۔ ساتھ ہی بارہ سال بعد دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالربھی بن گئے۔

    البتہ اس باصلاحیت بالر کے ریکارڈز یہیں ختم نہیں ہوتے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں گذشتہ سو برس میں اوسط کے لحاظ سے بہترین بولر ہیں. 59 وکٹیں لینے والے محمد عباس کی اوسط 15.6 ہے، یاد رہے کہ جن تین بولرز کی اوسط ان سے بہتر ہے، ان کا تعلق انیسویں صدی سے تھا۔

    شاندار کارکردگی اپنی بیٹی کے نام کرنے والے محمد عباس پر داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔


    مزید پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی


    جنوبی افریقہ کے ممتاز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ محمد عباس کی صورت مستقبل کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں۔

    آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کا حصہ، فاسٹ بولر رینی فیریل کا کہنا ہے کہ جب میں بڑی ہوئی، تب محمد عباس کے مانند بولنگ کرنے کی کی خواہش رکھتی تھی۔

    سابق انگلش کرکٹر میچل ویگھن نے ٹویٹ کیا کہ میں محمد عباس کی شان دار بولنگ دیکھ  رہا ہوں اور اب تک وہ مجھ دس بار آؤٹ کر چکے ہیں۔

    ماضی کے عظیم فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی محمد عباس کی صلاحیتوں کو سراہا۔

  • محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں طوفانی بولنگ، 10 وکٹیں اڑا دیں

    محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں طوفانی بولنگ، 10 وکٹیں اڑا دیں

    انگلینڈ: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی طوفانی بولنگ سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 10 وکٹیں اپنے نام کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایک ٹیسٹ میچ کی دو اننگز میں دس وکٹیں اڑا دیں۔

    محمد عباس نے لیسٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈرہم کے خلاف دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے ڈرہم کی ٹیم دن میں دو بار آؤٹ ہوگئی۔

    قبل ازیں لیسٹر شائر نے پہلی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 321 رنز بنائے جس کے جواب میں ڈرہم کی ٹیم دو مرتبہ آؤٹ ہوئی لیکن ہدف تک نہیں پہنچ پائی۔

    ڈرہم نے اپنی پہلی اننگز میں 61 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، دوسری اننگز شروع کی تو ایک بار پھر وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 66 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ بولنگ کی وجہ سے لیسٹر شائر یہ میچ 194 رنز سے جیت گئی۔


    ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے


    ڈرہم کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر نے پہلی اننگز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں 29 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، مجموعی طور پر انھوں نے 52 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    اپنی شان دار کارکردگی کے حوالے سے محمد عباس نے کہا کہ ہوا اتنی شان دار تھی کہ مجھے اس ماحول میں بولنگ بہت مختلف لگی، میں نے اپنے کوچ سے کہا تھا کہ مجھے قومی ٹیم میں کھیلنے کے لیے اپنے گھر واپس جانا ہے اور میں آخری میچ میں مین آف دی میچ بننے کی کوشش کروں گا۔

  • فاسٹ باؤلرمحمد عباس نے وسیم اکرم کا 29سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    فاسٹ باؤلرمحمد عباس نے وسیم اکرم کا 29سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    بارباڈوس: پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کے سابق کپتان وسیم اکرم کا29سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کےمطابق بارباڈوس میں کھیلے جارہےسیریز کےدوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے صرف56 رنزدے کرچار وکٹیں اپنے نام کیں اورساتھ ہی وسیم اکرم سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔

    پاکستان کی جانب سے اپنے کیریئر کا دوسراٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کی یہ اب تک کی شاندار پرفامنس ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دی۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سوئنگ کےبادشاہ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 1988 کے ٹیسٹ میچ میں 73 رنز کے عوض چار وکٹیں لی تھیں۔


    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    یاد رہےکہ یونس خان نےویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ 10ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔


    جمیکا ٹیسٹ ، مصباح الحق نے 5000 اور سرفراز نے 2000 رنز مکمل کرلئے


    واضح رہےکہ بارباڈوس میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہےجنہوں نے 2000 میں اسی گراؤنڈ پر 121 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں