Tag: Mohammad Amir

  • محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، پیسر نے 400 وکٹوں کا ہندسہ عبور کرلیا۔

    لیفٹ ہینڈ پیسر عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں اپنے نام کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بنے، انھوں نے آج کیربیئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا، محمد عامر نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے کھیلتے ہوئے فابیئن ایلن کو آؤٹ کرکے اس سنگ میل تک پہنچے۔

    اب وہ پاکستان کے ان تجربہ کار باؤلرز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جو 400 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، فاسٹ بولر عامر اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 343 میچ کھیل چکے ہیں۔

    اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں، جنہوں نے 348 میچوں میں 7.54 کے اکانومی ریٹ سے 413 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    پاکستانی فاسٹ بولر کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں باؤلنگ ایوریج 22.54 اور اکانومی 7.33 ہے، محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد دوبارہ پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر اپنا ایک مقام رکھتے ہیں اور یہ کامیابی عامر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

  • محمد عامر کا پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بڑا بیان

    محمد عامر کا پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بڑا بیان

    پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا فائنل میچ سے قبل اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی وجہ سے دباؤ ہوتا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا فائنل میں پہنچنا خواب ہوتا ہے، اس مرتبہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے ہم فائنل جیتیں گے۔

    عامر کا کہنا تھا کہ فائنل نارمل میچ نہیں ہوتا یہ ایک مختلف مقابلہ ہوتا ہے، فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، جس کے باعث ہر کوئی دباؤ میں ہوتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد اچھی بولنگ کررہے ہیں، ڈومیسٹک سے سیکھ کر آئے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو اپنے متعلق اندازہ لگانا چاہیے کہ کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں، لاہور ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، یہ ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل سے قبل بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.1 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل 25 مئی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ انجری فاسٹ بولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے، دونوں کی کپتانی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

    میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے، میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے۔

    اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔

    نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے بہت زبردست بولنگ کی، میں نے دیکھا کہ کس طرح فہیم اشرف کو صائم ایوب کے خلاف استعمال کیا گیا اور پھر محمد عامر نے پشاور کے خلاف کمال بولنگ کی۔

    سابق لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک چیز نوٹ کی ہوگی کہ جب محمد عامر نے بابراعظم کے خلاف پہلا اوور کیا تو انھیں بالکل بھی لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلا بال عامر نے باؤنسر کیا، دوسرا بال کوریڈور میں کیا جو بابر کو کھیلنا پڑ گیا، انھوں نے پہلے اوور میں کوئی ایسا بال نہیں کیا۔

    کراچی کنگز کے حسن علی کا پی ایس ایل میں اب تک کا شاندار سفر

    جب عامر دوسرا اوور کرنے آئے ہیں تو انھوں نے بابر کو ان سوئنگ پر آؤٹ کیا، عامر نے دیکھا کہ بابراعظم اپنے زون میں آگئے ہیں اور وہ شارٹس کھیلیں گے تو محمد عامر نے ان سوئنگ بال ڈال دی اور ان کو آؤٹ کیا۔

  • ’عامر پاکستان کے موجودہ پریمیم فاسٹ بولر سے بہتر ہیں‘

    ’عامر پاکستان کے موجودہ پریمیم فاسٹ بولر سے بہتر ہیں‘

    پاکستان کے سابق بلے باز فواد عالم نے موجودہ دور کے فاسٹ بولز سے محمد عامر کو ذہین بولرز میں سے ایک قرار دیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم سے سوال کیا گیا کہ کیا محمد عامر آج کے ’پریمیم‘ فاسٹ بولر کے مقابلے میں بہتر بولر ہیں؟

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

    بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتادی

    جس پر فواد عالم نے محمد عامر کے اسکل اور کرکٹ کی ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے جواب دیا کہ عامر باؤلنگ کے دوران اپنے دماغ کا موثر استعمال کرتے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ بابر اعظم جیسے ٹاپ کھلاڑیوں کو کیسے آؤٹ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ محمد عامر کو بھی بعض دفعہ رنز پڑتے ہیں لیکن ان کی ذہانت کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی صلاحیت انہیں گراؤنڈ میں نمایا کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 64 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    گزشتہ روز کے میچ میں انہوں نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو مہارت سے ساتھ آؤٹ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میدان میں غصہ دکھانا فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہے، جب فاسٹ بور ایگریشن دکھاتا ہے تو میدان میں شائقین کو مزہ آتا ہے۔

  • محمد عامر نے میچ کے دوران گھورتے ہوئے کیا کہا؟ صائم ایوب نے بتادیا

    محمد عامر نے میچ کے دوران گھورتے ہوئے کیا کہا؟ صائم ایوب نے بتادیا

    پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں صائم ایوب نے محمد عامر کیساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    میچ کے دوران گراؤنڈ میں اس گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایوب، محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے گئے اور ناکام رہے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    میچ کے بعد پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی صائم ایوب نے پریس کانفرنس کی جہاں صحافی نے ان سے پوچھا کہ محمد عامر نے گراؤنڈ میں انہیں کیا کہا تھا؟

    جس پر صائم ایوب نے کہا کہ گراؤنڈ میں اس طرح کمنٹس پاس ہوتے رہتے ہیں، بولر کہتا ہے میری بال پر کھیل کر دکھاؤ اور بیٹر کہتا ہے تیز پھینک پر دکھاؤ۔

    صائم ایوب نے مزید کہا کہ اس طرح کے کمنٹ پاس ہونا کوئی بڑی بات نہیں ایسا گرانڈ میں چلتا رہتا ہے اس میں سیریس ہونے والی کوئی بات نہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

  • پاکستان ٹیم میں گروپنگ پر یونس خان نے کیا کہا؟ محمد عامر نے لب کشائی کردی

    پاکستان ٹیم میں گروپنگ پر یونس خان نے کیا کہا؟ محمد عامر نے لب کشائی کردی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کے نشتر برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے نجی چینل پر ایک پروگرام میں گروپنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار میڈیا پر یہ بات بتا رہا ہوں، اس سے قبل میں نے میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ 2009میں میں نے نیوزی لینڈ کے خلاف73رنز بنائے تھے سعید اجمل کے ساتھ، سیریز ہم ہار گئے تھے، یونس بھائی نے مجھے اور دو یا تین نوجوان کھلاڑیوں کوروم میں بلایا۔

    یونس بھائی اس وقت کپتان تھے، انہوں نے کہا کہ جو ٹیم میں ہورہا ہے وہ سب مجھے پتہ ہے، مجھے آپ لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن تم لوگ بچے ہو، تم لوگوں نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، تم لوگوں کو کسی چیز میں نہیں پڑنا، تم لوگوں کا پورا فوکس صرف پرفارم کرنے پر ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جتوانا ہے اور یہ باقی جو چل رہا ہے، اس کو میں ہینڈل کروں گا، میں لیڈر ہوں، اس کو کیسے صاف کرنا ہے،کیسے لے کر چلنا ہے، آپ لوگوں نے اس میں بالکل بھی نہیں پڑنا۔

    عامر کا کہنا تھا کہ یہ ایک لیڈر کا رول ہوتا ہے، میں اُن کی آج تک اس لئے عزت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں لیڈر کا بڑا رول ہوتا ہے کہ اسے نوجوان کھلاڑیوں کو کیسے لے کر چلنا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ”ہر بار کا یہی رونا ہے“ پاکستانی ٹیم نے قوم کو مایوس کیا، سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ کل کے میچ میں ہماری اور بھارت کی باڈی لینگویج میں زمین آسمان کا فرق تھا، گراؤنڈ میں انہیں ہم پر نفسیاتی برتری حاصل تھی۔ یہ چیز ہمیں نظر آرہی تھی۔

    شعیب اختر نے کہا کہ 2019 کا ورلڈ، 2022 کا ورلڈ کپ، ہر سیریز میں یہی ہورہا ہے، کوئی اس پر بولتا نہیں مگر میں سچ بول دیتا ہوں۔

    مقابلہ کرکے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا، شائقین کرکٹ کا اظہار برہمی

    انہوں نے کہا کہ ہم دماغ دیواروں سے ٹکراتے ہیں، کیونکہ ہمارے بیٹر نے ایک طرح بیٹنگ کرنی ہے۔ بیٹنگ انہوں نے ایسے ہی کرنی ہے کہ ان کو آتا ہی کچھ نہیں۔

  • محمد عامر نے سکندر رضا کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

    محمد عامر نے سکندر رضا کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے آئی ایل ٹی 20 میں سکندر رضا کو آؤٹ کرکے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

    محمد عامر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ مختلف ٹی 20 لیگز میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، آئی ایل ٹی 20 لیگ میں محمد عامر ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    ڈیزرٹ وائپرز نے ابتدائی چار میچوں میں کامیابی حاصل کی لیکن انہیں پانچویں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم محمد عامر نے 15ویں اوور میں سکندر رضا کی بڑی وکٹ حاصل کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عامر نے آف سائیڈ پر سلو باؤنسر کی جسے سکندر رضا کھیلنے گئے اور وکٹ کیپر تنیش سوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    دبئی کیپٹلز رضا کی وکٹ گرنے کے بعد بھی اچھی پوزیشن میں تھی لیکن ڈیزرٹ وائپرز اور عامر کو امید کی کرن نظر آئی جو نئی گیند سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکے اور سکندر رضا کو 24 کے اسکور پر پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

    گلبدین نائب نے 51 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیزرٹ وائپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اووز میں 139 رنز بنائے دبئی کیپٹلز نے 140 رنز کا ہدف 14 گیندوں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج ڈبلن، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، جبکہ فاسٹ بولر آج ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شامل کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ ویزے کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

    32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے چار میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا کیونکہ بورڈ کا خیال تھا کہ ویزے کے بروقت اجرا کو یقینی بنانا میزبانوں کی ذمہ داری ہے۔

  • محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    کرکٹر محمد عامر پاکستان کے لیے پھر کھیلنے کو تیار ہو گئے ہیں، عماد وسیم کے بعد انھوں نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

    محمد عامر نے ایک ٹویٹ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب دیکھتا ہوں، زندگی ایسے موڑپر لے آتی ہے جب ہمیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑ جاتی ہے۔

    کرکٹر محمد عامر نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ اور میرے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے احساس دلایا کہ ملک کو میری ضرورت ہے، بورڈ نے مجھے عزت دی اور کہا پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہوں۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ فیملی سے مشورے کے بعد کہہ رہا ہوں کہ میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں، اور آئندہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں میرے نام پر غور کیا جائے، ملک ذاتیات سے مقدم ہے، میں یہ ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں، گرین جرسی پہن کر ملک کے لیے کھیلنا ہمیشہ میری خواہش رہی ہے۔

  • پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بابر نے جو سینچری کی اس میں اس کے شاٹس قابل تعریف تھے اور میں تو چاہتا ہوں وہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے ہی پرفارمنس دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ بابر کر اپنے کمفرٹ سے باہر آکر کھیلنا چاہیے، اس نے زبردست شاٹس کھیلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی سی بی کو فور ڈے کرکٹ میں کنٹریکٹ اچھا دینا چاہیے، پی سی بی کو ہر بچے پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی اور کنٹریکٹ دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔

    اس سنچری کے بعد سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔