Tag: Mohammad Amir

  • کراچی کنگز کے ہیرو محمدعامر کیلئے 2017کے بہترین بولر کا ایوارڈ

    کراچی کنگز کے ہیرو محمدعامر کیلئے 2017کے بہترین بولر کا ایوارڈ

    دبئی : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی پر پاکستان کے فاسٹ بولر اور کراچی کنگز کے ہیرو محمد عامر کو غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تباہ کن ہتھیار اور کراچی کنگز کا ہیرو فاسٹ بالر محمد عامر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار بالنگ پر غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے بہترین بالر کا ایوارڈ دے دیا۔

    محمد عامر کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنا اعزاز ہے، ایسے ایوارڈ ملنے سے ملک کا نام روشن ہوتا ہے، دعا ہے مستقبل میں ایسی پر فارمنس برقرار رکھوں۔

    یاد رہے کہ محمد عامر نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے چیمپیئن بننے کا خواب خاک میں ملا دیا تھا اور روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو آؤٹ کرکے بھارتی ٹیم کی کمر توڑ دی تھی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے اسٹار بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کومبینیشن بہت اچھا ہے، ایک ٹیم میں جو کچھ ہونا چاہیے، کراچی کنگز میں وہ سب موجود ہے، کراچی کنگز فائنل تک جائے گی اور ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کے ہیرو محمد عامر کو پاکستان سپرلیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں یہ اعزاز پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف بالنگ کرتے ہوئے حاصل کیا تھا۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کراچی کنگز کے محمد عامر بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • محمد عامرسری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریزسےباہر

    محمد عامرسری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریزسےباہر

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے محمد عامر ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ عثمان صلاح الدین فیلڈنگ کے لیے میدان میں آئے۔

    فاسٹ باؤلرمحمد عامر کو پنڈلی میں شکایت کے باعث ایم آر آئی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، ایم آر آئی اسکین کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کو دو سے تین ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق محمد عامر دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے لیکن بیٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔


    دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ


    محمد عامر انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور ان کے متبادل کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • محمدعامرانگلینڈ کےسابق کپتان الیسٹرکک کواردوسکھائیں گے

    محمدعامرانگلینڈ کےسابق کپتان الیسٹرکک کواردوسکھائیں گے

    لندن : پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ کےسابق کپتان الیسٹرکک کو اردو سکھائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والےفاسٹ باؤلرمحمد عامر نے آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں الیسٹر کک سے پہلی مرتبہ ملا توانہوں نے مجھ سے فرمائش کی کہ میں انہیں اردو سیکھنےمیں مدد دوں۔

    آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامرنےکہاکہ الیسٹر کک اچھے بیٹسمین ہونے کے ساتھ شاندار انسان بھی ہیں۔

    بھارت کے خلاف فائنل میں کارکردگی سےمتعلق سوال کےجواب میں محمد عامر نےکہاکہ فائنل میں اپنے ملک کےلیے پرفارم کرنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

    خیال رہےکہ چیمپیئنرٹرافی کے فائنل میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر کانٹی ونر ایسکس کی جانب سے ڈیبیو کرنےجارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان الیسٹر کک اور دیگر کرکٹرز نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کی تھی اور میچ فکسرز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔