Tag: mohammad asif

  • محمد آصف کی امریکا سے متنازع ویڈیو وائرل

    محمد آصف کی امریکا سے متنازع ویڈیو وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کی امریکا کی ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر محمد آصف امریکا میں حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے، اُنہوں نے اس تقریب کے دوران ایک میڈیا نمائندے سے بھی بات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح آصف بات کررہے ہیں اس سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ وہ نشہ کئے ہوئے ہیں۔

    @baatonkayshair Is fast bowling done? #muhammadasif #shoaibakhtar #cricket #cricketlover #pakistancricket #pcb #psl #india #trendingnow #karachi #t20cricket #cricketfans #bcci #trendingreels #funny #lahore #mumbai #fastbowling #spinner #baatonkayshair ♬ original sound – Baaton Kay Shair

    اس سے قبل بھی آصف کی قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرز شعیب اختر سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    امریکا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق جادوگر بولر آصف اور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کے درمیان ملاقات ہوئی، کافی سالوں بعد ہونے والی اس ملقات کے دوران محمد آصف کافی جذباتی نظر آئے جبکہ وہ اسٹیج پر شعیب اختر کے گلے لگ گئے۔

    ماضی میں پاکستان کے دونوں مایہ ناز پیسر کے تعلق اتنا بہتر نہیں رہا بلکہ دونوں میں تنازع کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی تھی۔

    اپنے دور میں بیٹرز کے لیے خوف کی علامت رہنے والے دونوں پیسر کی ملاقات کی ویڈیو امریکا سے منظر عام پر آئی جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں، شائقین کو اس ملاقات کے بعد دونوں کی پرانی جوڑی یاد آگئی جس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کئی میچز جیتے تھے۔

  • ’’شعیب اختر کی باؤنسرز پر ٹنڈولکر کی آنکھیں بند تھیں‘‘

    ’’شعیب اختر کی باؤنسرز پر ٹنڈولکر کی آنکھیں بند تھیں‘‘

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب اختر کی باؤنسرز کا سامنا کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کی آنکھیں بند ہوا کرتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے 2006 میں کھیلے جانے والے کراچی ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے شعیب اختر کی پے درپے باؤنسرز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرلی تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2006 میں تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی، تیسرے ٹیسٹ میچ میں عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

    محمد آصف کا کہنا تھا کہ جب میچ شروع ہوا تو عرفان پٹھان نے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے ہماری بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھا دیا تھا لیکن کامران اکمل نے سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور بڑھانے میں مدد دی، پہلی اننگز میں پاکستان نے 240 رنز بنائے تھے۔

    بولنگ شروع ہوئی تو شعیب اختر نے اس میچ میں برق رفتار بولنگ کی، میں امپائر کے قریب کھڑا تھا اور میں نے دیکھا کہ شعیب کے ایک یا دو باؤنسر کا سامنا کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے آنکھیں بند کیں، ہم نے بھارت کو پہلی اننگز میں 240 رنز بھی نہیں بنانے دئیے، بھارتی ٹیم 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آصف کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں پاکستان نے 599 رنز 7 وکٹوں پر بنائے، فیصل اقبال نے شاندار 139 رنز کی اننگز کھیلی ، بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ہم نے میچ 341 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔

  • ’’محمد آصف پر پابندی لگنے سے پوری دنیا کے بلے باز خوش ہوگئے‘‘

    ’’محمد آصف پر پابندی لگنے سے پوری دنیا کے بلے باز خوش ہوگئے‘‘

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد آصف پر پابندی لگنے کے بعد پوری دنیا کے بلے باز خوش ہوگئے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر نے محمد آصف کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں آصف کے سامنے بیٹنگ کررہا ہوتا تھا تو سمجھ نہیں آتا تھا کہ گیند اندر آئے گی یا باہر جائے گی۔

    ٹویٹر پر پیٹرسن نے لکھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سارے بلے باز خوش ہیں کہ اس پر پابندی عائد ہوگئی، آصف کا سامنا میرے لیے ہمیشہ بہترین رہا، مجھے ان کے خلاف کوئی خیال نہیں تھا کہ وہ کھیلنا کیسے ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی پاکستانی تینوں شخصیات کو 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    اس سے قبل کے پی نے انگلش کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے ایک ٹویٹ شیئر کیا تھا جہاں وہ اپنی مشہور سوئچ ہٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

    پیٹرسن نے لکھا کہ تھا کہ ’پیروں سے ٹکرا رہے ہیں۔‘ اور یووراج سنگھ نے پیٹرسن پر ٹرول کیا تھا کہ ’اچھا کبھی کبھی آپ کا پاؤں پر بھی پھسل جاتے ہیں۔‘

    یووراج نے بین الاقوامی سطح پر اپنے مقابلوں کے دوران پیٹرسن کی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر بنایا تھا اور وہ ایک دوسرے کو منتخب کرنے اور دوستانہ تعلقات میں مصروف رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

  • پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے ایک اور انعام

    پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے ایک اور انعام

    فیصل آباد: اسنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی چیمپئن محمد آصف کو انعام کے طور پر ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسنوکرورلڈچیمپئن محمدآصف نے ڈی سی آفس فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے محمدآصف کو ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    اسنوکر کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے محمد آصف کا کہنا تھا کہ عزت افزائی پر ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کا شکرگزار ہوں، وطن عزیز اور قومی پرچم کی سربلندی کے جذبے سے کھیلا اور اسی طرح کھیلتا رہوں گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ملک کے لیے عالمی ٹائٹل جیتنے کا عزم ہے۔

    اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی: محمد آصف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمدآصف اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’’باخبرسویرا‘‘ کے خصوصی مہمان بنے تھے اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد دلی جذبات سے آگاہ کیا تھا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی، ترکی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل پاکستان میں ہی ایک ٹورنامنٹ جیت چکا تھا جس کے باعث مورال بلند تھا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

  • اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی: محمد آصف

    اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی: محمد آصف

    کراچی: ورلڈاسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ عالمی کپ جیتنا آسان نہیں تھا، ایونٹ سے قبل بہت محنت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمدآصف اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’’باخبرسویرا‘‘ کے خصوصی مہمان بنے، اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد دلی جذبات سے آگاہ کیا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی، ترکی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل پاکستان میں ہی ایک ٹورنامنٹ جیت چکا تھا جس کے باعث مورال بلند تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دورے سے قبل ہی میں بہت پرامید تھا اور اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کی، عالمی ٹورنامنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی سے ٹاکرا ہوا اور اسے ہرانے پر بہت خوشی ہوئی، کوشش کروں گا آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں۔

    ورلڈاسنوکر چیمپئن محمد آصف کو محنت کا صلہ مل گیا

    یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

    خیال رہے کہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

  • کرکٹر محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

    کرکٹر محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

    دبئی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف کی دبئی میں لیگ کرکٹ کھیلنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی انہیں دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متنازع فاسٹ بولر محمد آصف کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں دبئی ایئرپورٹ سے واپس پاکستان بھیج دیا گیا، وہ چند گھنٹے ایئرپورٹ امیگریشن حکام کی حراست میں رہنے کے بعد شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلے بغیر وطن واپس لوٹ آئے۔

    گزشتہ دنوں فاسٹ بولر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا تھا لیکن ماضی نے اب بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور انہیں دبئی ایئرپورٹ سے واپس بھجوا دیا گیا۔

    محمد آصف کا کہنا ہے کہ میری کلیئرنس ہونے کے بعد مجھے ویزہ ملا تھا لیکن لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مجھے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی۔

    واضح رہے کہ دس برس قبل محمد آصف کو پرس میں منشیات رکھنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا بعد میں بڑی منت سماجت کے بعد انہیں رہائی ملی تھی تاہم ان پر دبئی کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ محمد آصف 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے جس پر انہیں 5 سال کے لیے ہر طرز کی کرکٹ سے دور کردیا گیا تھا، سزا پوری کرنے کے بعد وہ اب واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    کبھی شعیب اختر سے جھگڑا تو کبھی وینا ملک سے اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے فاسٹ بولر محمد آصف کو پی ایس ایل کے تینوں سیزن میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں منتخب نہ کیا، میچ ونر بولر کا کیریئر اب اختتام کے قریب ہے جبکہ قومی ٹیم میں اب ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولروں نے لے لی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔