Tag: Mohammad Hafeez

  • دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی۔۔۔۔ محمد حفیظ نے کیا کہا؟

    دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی۔۔۔۔ محمد حفیظ نے کیا کہا؟

    سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ڈریسنگ روم میں پلیئرز کے خراٹوں کی باتیں سامنے لے آئے۔

    سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمدحفیظ نے میچوں کے دوران ٹیم کے نظم و ضبط کی کمی کا انکشاف کیا۔

    سابق ٹیم ڈائریکٹر محمدحفیظ نے انکشاف کیا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے، بطور ٹیم ڈائریکٹر میں کھلاڑیوں کو سونے کی اجازت کیسے دے سکتا تھا۔

    ہنسی مذاق کے ساتھ جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کیا وہ تھک گئے تھے؟ جس پر حفیظ نے سنجیدہ لہجے میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں واقعی میں نہیں جانتا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ اگر آپ فاسٹ بولر بھی ہیں تو بھی آرام کیسے کرسکتے ہیں؟ کھلاڑی کا دھیان ہر وقت گیم پر ہونا چاہیے، میچ کے بعد آپ کیا کرتے ہیں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں لیکن جب تک مقابلہ جاری ہے اپ لوگوں کی پوری توجہ اسی پر ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ میری یہ بات میڈیا کو پسند نہیں آئی جس کی وجہ سے الٹا مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، یاد رہے کہ یہ واقعہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آیا تھا اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع ہوئی تھی۔

  • ’قربانی کے جانور حاضر ہوں‘ حفیظ کا پیغام وائرل

    ’قربانی کے جانور حاضر ہوں‘ حفیظ کا پیغام وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انوکھے انداز میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بظاہر ایک اشارے والی ٹوئٹ کی ہے، جس نے کرکٹ شائقین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

    سابق کپتان کا اپنی ٹوئنٹ میں کہنا تھا کہ ”قربانی کے جانور حاضر ہوں“۔

    محمد حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، مگر نہیں بتایا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق بلے باز عمران نذیر نے قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے، امریکا ٹیم سپر ایٹ میں جا رہی ہے تو وہ اس کی حق دار تھی۔

    ’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق بلے باز عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان ٹیم جتنی دباؤ میں کرکٹ کھیلی وہ سپر 8 میں جانے کی حق دار نہیں تھی، پاکستان ٹیم نے سارے میچز پریشر میں کھیلے۔

  • اعظم خان کی فٹنس سے متعلق محمد حفیظ کا اہم انکشاف

    اعظم خان کی فٹنس سے متعلق محمد حفیظ کا اہم انکشاف

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا، لیکن اعظم خان کوئی تبدیلی نہ لاسکے۔

    قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ جارح مزاج اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان 20 منٹ کا وقت لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اعظم خان بین انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ قریب آکر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

    نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی جس پر عوام کے ساتھ ساتھ ہم بھی دکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ میچ کافی کلوز تھا ایک وقت ایسا تھا کہ ہم جیتنے کے قریب تھے۔

    ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13رنز سے شکست دیدی

    نسیم شاہ نے کہا کہ ہارنے پر دکھ ہوتا ہے اور قریب آکر ہار جائیں تو بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں باؤنڈری نہیں مارتا تو کوئی اور مارتا یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں پہلے جاکر تو اسکور کرجاتا۔

  • میں کپتان ہوتا تو سپر اوور کس سے کرواتا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

    میں کپتان ہوتا تو سپر اوور کس سے کرواتا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک میچ نہیں ہارا بلکہ دو میچ ہارا ہے۔

    ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ پہلے ہم نے 20 اوورز کا میچ ہارا، اس کے بعد ہم سپر اوور میں بھی ہارے ہیں، سابق کپتان نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ آپ سپر اوور میں بھی ٹیم کو نہیں جتوا سکے۔

    سابق کپتان کا پاکستان کی باؤلنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کونسا اچھا بالر ہے، آپ کو یہی نہیں پتہ؟ اس جگہ میں ہوتا تو میری پہلی آپشن ہوتی نسیم شاہ اور دوسری آپشن شاہین شاہ آفریدی ہوتی۔

    محمد عامر سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ عامر پاکستان کی کرکٹ سے چار سال سے باہر تھے، خدارا انٹرنیشنل لیگ کی کرکٹ کو انٹر نیشنل کرکٹ سے نہ ملائیں، میں یہ بات بار بار سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کے لئے 392 میچ کھیلے ہیں وہ میرا پرائیڈ ہے، میں نے دنیا کی لیگز کھیلی ہیں وہ میرا پرائیڈ نہیں ہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔

    سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر انگلینڈ سے فائٹ کرکے ہارتے تو دکھ نہیں ہوتا، مگر اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔

    امریکا سے شرمناک شکست کیوں ہوئی؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب آپ من مانیاں کرکے ٹیم بنائیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے،کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔

  • محمد رضوان، حفیظ کی کونسی بات آج تک بھول نہ پائے؟

    محمد رضوان، حفیظ کی کونسی بات آج تک بھول نہ پائے؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں محمد رضوان سے محمد حفیظ سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ”میں حفیظ بھائی کو اپنے ڈپارٹمنٹ کے دنوں سے جانتا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ اس دوران میرے پیچھے حفیظ بھائی نے انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب میں پہلی بار ٹیم میں آیا تھا، حفیظ بھائی نے کہا تھا کہ اگر میں بطور وکٹ کیپر نہیں کھیل رہا تو اس صورت میں مجھے بلے باز کے طور پر کھلایا جائے لیکن مجھے بینچ پر نہیں بٹھایا جانا چاہیے، اس دوران ہمارے پاس ٹیسٹ کھلاڑی عدنان اکمل بھی تھے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ”محمد حفیظ سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور اس میں میرا طرز زندگی بھی شامل ہے اور میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی آپ کو سمجھے۔“

    رویندرا جڈیجا کے والد کے بیٹے اور بہو سے متعلق انکشافات

    محمد رضوان نے کہا کہ بعض اوقات تکنیک میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ ذہن میں ہوتا ہے اور کوچ اسے سمجھتا ہے۔ اس صورت میں اگر کوئی آپ کو 10 سے 20 سال سے دیکھ رہا ہے تو وہ دیکھ سکتا ہے کہ جو کمی ہے اسے کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔

  • ’جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت بھی نہیں کرتا‘

    ’جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت بھی نہیں کرتا‘

    پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت نہیں کرتا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان احترام کا رشتہ بہت ضروری ہے رائیولری کرکٹ کے میدان میں ہونی چاہیے الفاظ کی جنگ سے میچ نہیں جیتے جاسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ گلیڈی ایٹرز میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں اور ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹپس دوں تاکہ انہیں فائدہ پہنچ سکے۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف جیت سے اعتماد ملا ہے امید ہے جیت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور دیگر میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ ہمیشہ ہی اچھے ہوتے ہیں گزشتہ ایونٹس میں بھی دونوں ٹیموں کے میچز آخری گیند تک گئے آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل آئیں گی۔

  • مین آف دی میچ حاصل کرنے کے بعد ‘پروفیسر’ کا معنی خیز پیغام

    مین آف دی میچ حاصل کرنے کے بعد ‘پروفیسر’ کا معنی خیز پیغام

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم میں ‘پروفیسر’ کے نام سے پکارے جانے والے محمد حفیظ نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد معنی خیز پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی تھامی، جس کا سہرا تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو جاتا ہے، جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں لاہور قلندرز کے لئے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    حفیظ کی شاندار نصف سینچری کی بدولت قلندرز نے فائنل جیتنے کے لئے ملتان سلطانز کو 181 رنز کا ہدف دیا تھا، بعد ازاں بولنگ میں پروفیسر نے سلطانز کے قائد محمد رضوان کی وکٹ لے کر قلندر کے لئے فتح کی بنیاد ڈالی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنا چاہتا تھا رمیز راجہ نے وقت نہ دیا

    محمد حفیظ کو فائنل میں 69 رنز کی شاندار اننگز اور 2 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد محمد حفیظ نے سماجی رابطے کا سہارا لیا اور معنی خیز کیپشن لکھا کہ ‘ ٹائیگر ابھی زندہ ہے’۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گذشتہ ماہ بین الاقوامی کرکٹ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رکھے ہیں۔

    محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سنچریوں 64 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، ایک مستند فیلڈر مانے جانے والے محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کے ساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

  • حفیظ نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ شاہد آفریدی کا اہم بیان

    حفیظ نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ شاہد آفریدی کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شاہد خان آفریدی کا ایک اہم تبصرہ سامنے آیا ہے۔

    محمد حفیظ نے گزشتہ روز کرکٹ کی دنیا کو الوادع کہا، جس کے بعد سے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک قابل تشویش امر کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔

    جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور کرکٹر آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں محمد حفیظ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان سن رہا تھا، ان کے رویے سے واضح محسوس ہو رہا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ابھی مزید کھیلنا چاہتے ہیں۔

    سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں کمی پر بات کرتا رہا ہوں، جہاں تک میرا خیال ہے یہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا۔

    پروفیسر حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس بات سے خوش ہوں کہ محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو متنازع نہیں بننے دیا۔ دریں اثنا، شاہد خان آفریدی نے محمد حفیظ کے شان دار کرکٹ کیریئر پر انھیں مبارک باد بھی دی۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹر آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیلے۔

    محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ کھیل کر 3652 رنز بنائے، 10 سنچریز اور 12 ففٹیز اسکور کیں، 28 اگست 2006 کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا، محمد حفیظ اس کا بھی حصہ تھے، انھوں نے 119 میچز میں 14 ففٹیز کی مدد سے 2514 رنز بنائے۔

  • محمد حفیظ کے پاس 2 روز رہ گئے

    محمد حفیظ کے پاس 2 روز رہ گئے

    سرگودھا: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے پاس ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے صرف دو روز رہ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو ڈینگی سے صحت یاب ہو کر 8 اکتوبر تک ببل میں رپورٹ کرنا ہوگی، ان کے پاس جمعہ تک کا وقت ہے، بہ صورت دیگر انھیں ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا۔

    محمد حفیظ اگر مکمل صحت یاب نہ ہو سکے تو ان کا ٹیم کے ساتھ سفر کرنا مشکل ہوگا، اور سلیکشن کمیٹی ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان کر سکتی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ پر سلیکٹرز ان سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈکپ فائنل کھیلے گی، محمد حفیظ کی پیش گوئی

    تاہم حفیظ نے تین ہفتوں سے کرکٹ نہیں کھیلی، اور بدھ کو وہ قومی ٹی ٹوئنٹی کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حفیظ نے جمعہ تک لاہور ہوٹل کے ببل میں رپورٹ نہیں کی، تو کوئی اور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ جائے گا، دوسری صورت میں انھیں متحدہ عرب امارات جا کر قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور وہ 2 پریکٹس میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے تحت پاکستانی کرکٹرز کو جمعہ تک ببل میں داخل ہونا ہوگا، 8 اکتوبر کے بعد کوئی کھلاڑی ببل میں داخل ہونے کا مجاز نہیں ہوگا، ورنہ امارات میں اس کو قرنطینہ کی مدت گزارنا ہوگی۔

  • ’’حفیظ کی کرائی ہوئی گیند ناسا نے چاند پر ڈھونڈلی‘‘

    ’’حفیظ کی کرائی ہوئی گیند ناسا نے چاند پر ڈھونڈلی‘‘

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کی کرائی گئی گیند کو ایک بار پھر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کرائی گئی گیند ایک بار پھر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کردی۔

    آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بڑی خبر یہ ہے کہ حفیظ کی کرائی گئی گیند ناسا نے چاند پر ڈھونڈ لی ہے۔

    سوشل میڈیا پر آئی سی سی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مذکورہ ویڈیو کو 9 ہزا ر سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور متعدد صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران محمد حفیظ سے بولنگ کے دوران گیند ہاتھ سے چھوٹ گئی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیلنے سے محروم رہی تھی، ورلڈ کپ انگلینڈ نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنے نام کیا تھا۔