Tag: mohammad haris

  • ’’سنچری کر سکتا تھا لیکن توجہ رن ریٹ پر تھی‘‘

    ’’سنچری کر سکتا تھا لیکن توجہ رن ریٹ پر تھی‘‘

    راولپنڈی: پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد کہا کہ اگر ان کی توجہ رن ریٹ پر نہ ہوتی تو وہ سنچری کر لیتے۔

    پشاور زلمی کے محمد حارث نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ’’میں سنچری کر سکتا تھا لیکن رن ریٹ کی طرف زیادہ توجہ تھی، بالنگ اور بیٹنگ پاور پلے میں پشاور زلمی کو محنت کرنا ہوگی۔‘‘

    محمد حارث نے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، کم بیک ضرور کریں گے، مچل اون بگ بیش میں اچھے کھیلے ہیں، بیٹنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو بالنگ بہتر کرنا پڑے گی اور دیگر ٹیموں کی بالنگ سے سیکھنا پڑے گا، پشاور زلمی کے پاس تجربہ کار بالرز ہیں، کم بیک کریں گے، اب موسم سرما نہیں، پچز ماضی کے پی ایس ایل ایڈیشنز سے تبدیل ہوں گی۔ حارث نے کہا 80 اور 100 رنز سے دونوں میچز ہار گئے، ہمیں بیٹنگ میں بھی کام کرنا ہوگا۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے کہا پہلے منتخب ہونے والے اسکواڈ کو ہی موقع ملنا چاہیے، احسان اللہ ابھی مکمل فٹ نہیں، کچھ وقت مکمل ریکوری میں لگے گا، فخر زمان، صائم ایوب کی واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ تیسرے چوتھے نمبر پر بیٹنگ ملے گی، محمد علی نے گزشتہ سال اچھی بالنگ کی، علی رضا ایمرجنگ بالر ہیں۔

    واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم شکست پر مایوس نظر آئے، انھوں نے کہا ٹیم نے پلان کے مطابق پرفارم نہیں کیا، بیٹنگ میں پاور پلے کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے، زیادہ رنز کے باعث دباؤ میں آ گئے، تاہم کوشش کریں گے اگلے میچ میں کم بیک کریں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی ہے، پشاور کی ٹیم 244 رنز کے تعاقب میں 141 رنز بنا سکی، محمد حارث کے 87 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے، کیوں کہ پشاور کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے تھے، کپتان بابر اعظم بھی صرف ایک رن بنا سکے۔

  • ایل پی ایل : محمد حارث کے ناقابل یقین چھکے نے سب کو حیران کردیا

    ایل پی ایل : محمد حارث کے ناقابل یقین چھکے نے سب کو حیران کردیا

    کولمبو : سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ 2024کے میچ میں محمد حارث نے ایک زبردست چھکا لگا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    لنکا پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

    لنکا پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

    جافنا کنگز اور کینڈی فالکنز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کینڈی فالکنز کے بلے باز محمد حارث نے ایک مشکل بال کو خوبصورت انداز میں کھیل کر داد وصول کی۔

    Mohammad Haris

    محمد حارث نے فاسٹ باؤلر اسیتھا فرنینڈو کی بال پر اپنے بلے کی بیک سائیڈ سے شاٹ لگائی جس کے بعد گیند چھ رنز کیلیے باؤنڈری پار کرگئی۔

    چھٹے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث نے ایک فل ٹاس گیند کو اسکوب شاٹ کھیلتے ہوئے اسے فلیٹ چھکے میں تبدیل کر دیا اور گیند کیپر کے سر کے اوپر سے ہوتی ہوئی چلی گئی۔

    اس خوبصورت شاٹ کو دیکھ کر باؤلر اور فیلڈرز بھی حیران رہ گئے اور حتیٰ کہ باؤلر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔ مزید برآں، محمد حارث بھی اپنے شاٹ سے متاثر نظر آئے کیونکہ شاٹ کے بعد ان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔

    Lanka Premier League

    ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ بلے بازوں کو فاسٹ بالر کے خلاف ریورس اسکوپ سے باؤنڈری پار کرتے ہوئے دیکھا جائے، لیکن حارث اپنے بلے کے پچھلے حصے سے ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوسل مینڈس کی سنچری کی بدولت 187 رنز بنائے۔ جواب میں کینڈی فالکنز مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا سکی. محمد حارث نے 26رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے

    واضح رہے کہ ایونٹ کے کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے، لیگ کا فائنل 21 جولائی کو آرپریماداسا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • محمد حارث نے آئندہ میچز کا پلان بتادیا

    محمد حارث نے آئندہ میچز کا پلان بتادیا

    پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے آئندہ میچز کا پلان بتا دیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہم نے پانچ میں سے دو میچز جیتے ہیں، پشاور زلمی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی اور ہم کارکردگی مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ بہتر کرنے کے لیے اپنے سینئر کھلاڑیوں سے رائے لیتا رہتا ہوں۔

    محمد حارث نے کہا کہ ہماری ٹیم اپنی بولنگ پر توجہ دے رہی ہے اگلے میچز میں شائقین کرکٹ کو اچھی کارکردگی نظر آئے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی پانچ میچز کھیلے ہیں جن میں سے انہیں دو میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

    یاد رہے کہ کل راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، کراچی کنگز نے بھی دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • محمد حارث نے غلطی کا اعتراف کرلیا

    محمد حارث نے غلطی کا اعتراف کرلیا

    پی ایس ایل 8 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آؤٹ ہونے پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف باآسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جیمز نیشم نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی، انہیں آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں گئی اور محمد حسنین کی تین وکٹیں بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکی۔

    پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے 9 گیندوں پر 18 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

    میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حارث نے لکھا کہ ’آج اچھا شاٹ نہیں کھیلا پر غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں۔‘

    انہوں نے لکھا کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیشہ سے اہم ہوتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں، صرف تیز بولنگ کرنا جانتے ہیں‘

    احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں، صرف تیز بولنگ کرنا جانتے ہیں‘

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں ہے وہ صرف تیز گیند کرنا جانتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث نے کہا کہ احسان اللہ کے ساتھ کے پی میں کھیل چکا ہوں مجھے پتا تھا کہ وہ آگے گیند کریں گے یا پھر پیچھے بولنگ کریں گے جس کے لیے تیار تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اسی طرح کی بولنگ چاہیے ہوتی ہے ان کے خلاف بیٹنگ کرنے کے لیے پراعتماد تھا لیکن میرا ان سے زیادہ سامنا نہیں ہوسکا۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ جب ٹارگٹ بڑا ہو تو ہر اوور میں دس سے بارہ رنز چاہیے ہوتے ہیں سرکل میں تو رنز کرلیتے ہیں اس کے بعد مشکل ہوتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد حارث نے کہا کہ ہم فیلڈنگ اور بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں اگر فیلڈنگ بولنگ اچھی ہوگی تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں محمد حارث نے 23 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احسان اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تھی، 211 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 154 رنز بناسکی تھی۔