Tag: mohammad shahzad

  • ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتا ہوں، محمد شہزاد

    ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتا ہوں، محمد شہزاد

    افغان ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی سے زیادہ لمبے چھکے لگا سکتے ہیں۔

    افغانستان کے90کلو گرام سے زائد وزن رکھنے والے افغانی وکٹ کیپر محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان  ویرات کوہلی کی طرح ڈائٹنگ کیوں کروں جبکہ میں ان سے زیادہ لمبے شارٹ مار کرسکتا ہوں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہزاد نے کہا کہ ہم اپنی فٹنس بھی نارمل طریقے سے کرتے ہیں اور کھاتے بھی پیٹ بھر کر ہیں حقیقت ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں لیکن کھانے پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں ویرات کوہلی کی طرح اپنی فٹنس روٹین رکھوں، یہ ممکن نہیں ہے، لیکن میں اپنا وزن کم کرنے پر ضرور کام کر رہا ہوں۔

    پاکستان میں پناہ گزین کیمپ میں کھیلنے والے اور افغانستان کے شہر جلال آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد شہزاد نے کہا کہ یہ بھی سچ ہے کہ ہر کوئی کوہلی جیسا نہیں ہو سکتا، جتنا لمبا چھکا وہ (کوہلی) مارتے ہیں، میں ان سے زیادہ مار سکتا ہوں۔

    افغان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد کہتے ہیں کہ میں نے کافی وقت بھارت میں بھی گزارا ہے، ایم ایس دھونی میرے بہت قریبی دوستوں میں سے ہیں اس کے علاوہ سریش رائنا اور شیکھر دھون کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

    واضح رہے کہ افغان وکٹ کیپر اور بلے باز محمد شہزاد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر شین وارن بھی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔

  • افغانی وکٹ کیپر ٹیم سے نکالے جانے پر آبدیدہ، بورڈ نے سازش کی، محمد شہزاد

    افغانی وکٹ کیپر ٹیم سے نکالے جانے پر آبدیدہ، بورڈ نے سازش کی، محمد شہزاد

    کابل : افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد شہزاد نے کہا ہے کہ مجھے کوئی انجری نہیں ہے زبردستی ٹیم سے نکالا گیا، وہ میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد شہزاد کو زبردستی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ شہزاد جب انگلینڈ سے کابل پہنچے تو  انتہائی افسردہ نظر آئے ۔

    انہوں نے روتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انہیں کوئی انجری نہیں ہے کپتان نے انہیں زبردستی ٹیم سے باہر کیا ہے۔ 32سالہ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں سیاست ہے،جس کی وجہ سےباہر کیا گیا حالانکہ میں مکمل طور پر فٹ تھا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے بعد جب میں نے اپنا موبائل فون چیک کیا تو اس خبر کا پتہ چلا کہ میں گٹھنے کی انجری کے باعث عالمی کپ سے باہر ہو گیا ہوں۔

    مجھ سمیت دیگر کھلاڑی بھی اس خبر سے لا علم تھے جب انہیں یہ خبر معلوم ہوئی تو وہ بھی حیران رہ گئے۔