Tag: Mohammad Sinwar

  • حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

    حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

    قاہرہ (31 اگست 2025): حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ہفتے کے روز اپنے غزہ کے فوجی سربراہ محمد سنوار کی موت کی تصدیق کر دی ہے، اسرائیل نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ اس نے مئی میں ایک حملے میں محمد سنوار کو نشانہ بنایا۔

    حماس کی جانب سے سنوار کی موت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، تاہم گروپ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصاویر شائع کی گئیں اور انھیں شہید قرار دیا گیا۔

    حماس کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، 2 ہلاک، 4 کو یرغمال بنا لیا

    محمد سنوار اسلامی دھڑے کے سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے، جنھوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، اور جسے اسرائیل نے ایک سال بعد لڑائی میں شہید کر دیا تھا۔ بھائی کی شہادت کے بعد انھیں گروپ کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز کیا گیا۔

    محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کے ساتھ ہی اب ان کے قریبی ساتھی عزالدین حداد پورے علاقے میں حماس کے مسلح ونگ کے انچارج رہ گئے ہیں، حداد اس وقت شمالی غزہ میں آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔