Tag: Mohammed bin Rashid Al Maktoum

  • دبئی: ہزاروں افراد کے لیے بڑا رہائشی پیکج

    دبئی: ہزاروں افراد کے لیے بڑا رہائشی پیکج

    دبئی: دبئی کے حکمران کی جانب سے ہزاروں افراد کے لیے بڑا رہائشی پیکج جاری کیا گیا ہے جو شہریوں کے لیے ولاز اور پلاٹوں پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کے شہریوں کے لیے 6.3 ارب درہم کی لاگت کا ایک رہائشی پیکج جاری کیا ہے۔

    الامارات الیوم کے مطابق رہائشی پیکج کے تحت 4 ہزار 610 شہریوں کو مکانات اور پلاٹس دیے جائیں گے، حکومت اس منصوبے پر6.3 ارب درہم کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    یہ پیکج شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی اس خواہش پر مبنی ہے جس میں وہ چاہتے ہیں کہ دبئی کے شہری باوقار زندگی گزاریں اور خاندانی طور پر مستحکم ہوں، ان کا رہن سہن امارات کے آسائشی نظام سے ہم آہنگ ہو۔

    دبئی کے حکمران نے اس رہائشی پیکج کا اعلان عید الفطر کی آمد پر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سماجی خدمات اور رہائشی اسکیمیں حکومت کی ترجیح ہیں، خواہش ہے کہ امارات کے ہر شہری اور خاندان کی تمام ضرورتیں پوری ہوں۔

    واضح رہے کہ دبئی کے شمال مشرق میں مضافاتی علاقے الخویخ میں ایک ہزار 100 ولاز کے نئے ہاؤسنگ کمپلیکس کی منظوری دی جا چکی ہے، امارات کے شہری اس کے لیے گرانٹ اور قرضے حاصل کر سکیں گے۔

  • دبئی: شکایت کرنے والے شہری کو وزارت میں منصب سونپ دیا گیا

    دبئی: شکایت کرنے والے شہری کو وزارت میں منصب سونپ دیا گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شکایت کرنے والی امارتی شہری علی المزروعی کو سماجی بہبود کی وزارت میں سماجی محقق کے منصب پر فائز کردیا۔

    علی المزروعی نے 3 اپریل کو عجمان ریڈیو کو کال کی تھی تاکہ شہریوں بالخصوص محدود آمدنی کے حامل افراد کو درپیش ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

    المزروعی کی شکایت ریڈیو پروگرام کے میزبان کو کام سے روک دئیے جانے کا سبب بھی بن گئی، مذکورہ ریڈیو میزبان نے مسئلے کو خاطر خواہ اہمیت نہ دیتے ہوئے مناسب طور پر معاملہ حل نہیں کیا تھا۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم نے امارتی شہری علی المزروعی کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور سماجی بہبود کی خاتون وزیر کے منصوبے کو سنا، آٗئندہ تین برسوں کے لیے محدود آمدنی والے تمام طبقوں کے لیے 11 ارب درہم کی سماجی امداد کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے علی المزروعی کا سماجی بہبود کی وزارت میں سماجی محقق تقرر کیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز علی المزروعی کو دعوت دی تھی کہ وہ اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔