Tag: Mohini Dey

  • موہنی ڈے کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا تعلق اے آر رحمان سے ہے؟ گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی

    موہنی ڈے کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا تعلق اے آر رحمان سے ہے؟ گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی

    ٓآسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے آخرکار اپنی طلاق کو اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی سے جوڑنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    اے آر رحمان 19 نومبر سے اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے طلاق کے اعلان کے بعد سے سرخیوں میں ہیں،  اے آر رحمان کی علیحدگی کی خبروں کے بریک ہونے کے چند گھنٹے بعد، ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر مارک ہرٹسچ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    ایک ہی وقت میں دونوں خبروں کی سرخیاں بننے کے ساتھ، نیٹیزین نے دونوں خبروں کے درمیان تعلق کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، تاہم اب آخر کار موہنی نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق موہنی ڈے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مجھے انٹرویوز کے لیے بہت زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور میں جانتی ہوں کہ یہ کس بارے میں ہیں، اس لیے میں ان سب کو انٹرویو دینے سے منع کردیا ہے۔

    موہنی ڈے نے کہا کہ میں بے بنیاد افواہوں کو ہوا دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور ان افواہوں پر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتی، اس لیے مہربانی کرکے میری پرائیویسی کا احترام کریں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے کہا تھا کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ موہنی کولکتا سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں جنہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں پرفارم کیا ہے۔

  • کیا اے آر رحمان کی طلاق کی وجہ انکی گٹارسٹ ہے؟ وکیل نے بڑا انکشاف کر دیا

    کیا اے آر رحمان کی طلاق کی وجہ انکی گٹارسٹ ہے؟ وکیل نے بڑا انکشاف کر دیا

    آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب ان کی سابقہ اہلیہ کی وکیل نے بیان جاری کیا ہے۔

    بھاری میڈیا کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے منگل 19 نومبر کو شادی کے 29 سال کی بعد علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔

    اسی دن اے آر رحمان کے ساتھ متعدد پروجیکٹس میں کام کرنے والی مشہور گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر مارک ہارٹسچ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، دو طلاقوں کے اعلانات کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی علیحدگی اور اے آر رحمان کی طلاق کے درمیان تعلق جوڑ رہے تھے جس پر اب سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے وضاحت پیش کی ہے۔

    اے آر رحمان کی طلاق کے چند گھنٹے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو  کی وکیل وندنا شاہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، سائرہ اور اے آر رحمان نے یہ فیصلہ خود ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔

    وکیل وندنا شاہ نے کہا ہر طویل شادی اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ اگر یہ اختتام کو پہنچی ہے تو دونوں نے باوقار طریقے سے ایسا کیا ہے، رحمان اور سائرہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں گے۔