Tag: Mohmand Agency

  • مہمند میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر گورسل اور سرلڑہ روڈ کا افتتاح

    مہمند میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر گورسل اور سرلڑہ روڈ کا افتتاح

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے قبائلی علاقے مہمند میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر گورسل اور سرلڑہ روڈ کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے قبائلی علاقے مہمند کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر گورسل اور سرلڑہ روڈ کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 10 سالہ ترقیاتی منصوبوں کے پہلے 2 سال پلاننگ میں لگنے تھے، اب ہم سرمایہ کاری کی طرف جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی، آج کے دورے میں مامد گٹ اسپتال کا افتتاح بھی ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے، تمام وعدے پورے کریں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے مہمند کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کارڈ سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی۔

    وزیر اعظم نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں کی روایتیں تبدیل نہیں ہوں گی، قبائلی علاقوں میں انضمام کے بعد ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قبائلی اضلاع میں سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا، طے کیا جا رہا ہے ترقیاتی کاموں پر فنڈز کا کیسے استعمال کیا جائے۔

  • وزیر اعظم کا مہمند ایجنسی کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان

    وزیر اعظم کا مہمند ایجنسی کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان

    پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قبائلی علاقے مہمند ایجنسی پہنچے، گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم کو انتظامی اصلاحات اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ مہمند کے علاقے غلنئی میں وزیر اعظم نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی روایتیں تبدیل نہیں ہوں گی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ترقی بھی کریں گے، قبائلی علاقے کو پہلے علاقہ غیر کہتے تھے۔ قبائلی علاقوں میں انضمام کے بعد ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا، طے کیا جا رہا ہے ترقیاتی کاموں پر فنڈز کا کیسے استعمال کیا جائے۔

    وزیر اعظم نے علاقے کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ ایک غریب آدمی کے لیے بڑی نعمت ہے۔ صحت کارڈ سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے لوگوں کو روزگار اور اعلیٰ تعلیم ملے، حکومتی اقدامات سے علاقے کو بڑا فائدہ ہوگا۔

  • مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، جوان شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے

    مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، جوان شہید، 3 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: دہشت گردوں کی مہمند ایجنسی میں پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان فرمان اللہ شہید ہوگئے، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان فرمان اللہ کی میت کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کرم ایجنسی، سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے، ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کے گشت پر تھے، اہلکار بارڈر پر باڑ لگانے کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی سرحد پار سے جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مہمند ایجنسی میں نیشنل بینک اعتماد اسلامی بینکاری کی برانچ کا افتتاح

    مہمند ایجنسی میں نیشنل بینک اعتماد اسلامی بینکاری کی برانچ کا افتتاح

    مہمند ایجنسی : نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد نے مہمند ایجنسی کے علاقہ غالانائی میں نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح کردیا۔

    بینک کے اس اقدام کا مقصد شدت پسندی سے متاثرہ علاقہ میں اسلامی فنانسنگ کے طریقوں سے مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    تقریب کے موقع پر سعید احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کی جانب سے کی جانے والی سخت کوششوں سے بالآخر مہمند ایجنسی میں امن قائم ہو گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک نے خطے کے اس حصے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لیے علاقے میں اعتماد اسلامی بینکاری کی شاخ کھولی ہے۔

    ہم تاجروں اور مقامی لوگوں کے لیے اسلامی طریقہ کار پرمبنی فنانسنگ کی سہولت کی منظوری دے رہے ہیں جو انہیں مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

    نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے10چنگ چی رکشوں کا اعلان بھی کیا جو تعلیم کے فروغ کی غرض سے طالب علموں کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے. جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں‌ کے حملے میں‌ تین ایف سی اہل کار شہید ہوگئے. یہ واقعہ مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں‌ ایف سی اہل کار چیک پوسٹ کی تعمیر میں مصروف تھے. جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد لاشوں اورزخمیوں کو کاندھوں پرلاد کرافغانستان فرار ہوگئے
    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسزکی استعداد نہ ہونے کے باعث دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں‌ ہو رہی ہیں، جن کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سیکیورٹی خلا کی قیمت پاکستان چکارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں‌ کی اس بزدلانہ کارروائی میں‌ تین ایف سی اہل کارشہید ہوئے. جوابی کارروائی میں‌ پانچ دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
    تجزیہ کاروں کے مطابق افغان فورسز کی بارڈر کی ناقص سیکیورٹی اور دہشت گردی کی سرکوبی میں ناکامی کے باعث اس نوع کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

     

  • جماعت الاحرارکے 8 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

    جماعت الاحرارکے 8 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

    مہمند ایجنسی : جماعت الاحرار کے 8 دہشت گردوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، جماعت سے منسلک دیگر دہشت گرد جلد ہتھیارڈال سکتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ رات مہمند ایجنسی میں شدت پسند جماعت الاحرار کے 8 دہشت گردوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    ہتھیارڈالنے والوں میں اکبر، گل،سراج اور اس کے 5 ساتھی شامل ہیں۔

    پاکستان دشمنوں نے گمراہ کرکے حملوں پر اُکسایا

    خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان دشمنوں نے گمراہ کرکے حملوں پر اکسایا تھا، اب دہشت گردی پر ہمارا ضمیر ملامت کررہا ہے، یہ عمل مذہب کے بھی خلاف ہے۔

    یہ پڑھیں: لاہور سے جماعت الاحرار کا سیل پکڑا گیا، تین کارندے گرفتار

     واضح رہے کہ حکام کے آگے ہتھیار ڈالنے والوں کاتعلق ولی الرحمان گروپ سے ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جماعت سے منسلک دیگر دہشت گرد جلد ہتھیارڈال سکتے ہیں، بھٹکنے والے دہشت گرد خود کو حکام کے حوالے کردیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 گرفتار

  • مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دس دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دس دہشت گرد ہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مہمند ایجنسی میں ہونے والی جھڑپ کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سیکیورٹی فورس نے تحویل میں لے لی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شن کرئی میں گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

    دونوں جانب سے ایک گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے لاشیں اسپتال میں منتقل کر دیں۔

  • مہمند ایجنسی: تحصیل یکہ غنڈ میں فورسز کی کارروائی، 7دہشتگرد ہلاک

    مہمند ایجنسی: تحصیل یکہ غنڈ میں فورسز کی کارروائی، 7دہشتگرد ہلاک

    مہمندایجنسی: فورسز پر حملہ کرنیوالے سات دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

    مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت ردوں کے درمیان جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔

    فورسز کی جوابی فائرنگ سے سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے لاشیں ہیڈکوارٹر غلنئی اسپتال میں منتقل کر دی۔

  • مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمندایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد موت کی نیند جا سوئے۔

    مہمند ایجنسی میں دھماکے میں دو افراد جان سے گئے اور پولیو ورکر شدید زخمی ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مہمند ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے،پولیٹیکل انتظامیہ نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔