Tag: mohsin ali

  • عمران فاروق قتل کیس، محسن علی کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے

    عمران فاروق قتل کیس، محسن علی کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے

    لندن: ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے، قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محسن علی کے فنگر پرنٹس جائےوقوعہ سے ملنے والے فنگر پرنٹس سے میچ کرگئے۔

    کچھ عرصے قبل خبر آئی تھی کہ ملزم محسن علی کا ڈی این اے جائے واردات سے ملنے والی اشیا سے میچ کر گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے حکومت پاکستان کو باقاعدہ طور پر اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی حکام عمران فاروق کے مبینہ قاتل کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، قاتلوں نےڈاکٹر عمران فاروق کو چھریوں کے وار اور سر پر اینٹیں مارکر قتل کیا۔

    پڑھیں:  محسن کیساتھ نائن زیرو پر عمران فاروق قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

     

    مزید پڑھیں:   عمران فاروق قتل کیس، ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل

     

    خبر پڑھیں: عمران فاروق کیس، ملزم محسن علی سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش

  • عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

    عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نےعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے عبوری چالان پر اعتراضات لگا کر واپس کردیا، آئندہ سماعت پر دوبارہ چالان جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ ملزم خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی دو روز کی توسیع دے دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو خود سیکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں وہ جیل میں سماعت نہیں کرسکتے اور نہ ہی نوٹیفیکشن سے قبل ان سے کوئی رائے لی گئی ہے۔کیس کی مزید سماعت 10فروری کوہوگی۔

  • محسن کیساتھ نائن زیرو پر عمران فاروق قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

    محسن کیساتھ نائن زیرو پر عمران فاروق قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

    اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے اقبالی بیانات کی مزید تفصیلات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

    عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے مجسٹریٹ کے روبرو اقبالی بیانات میں سنسنی خیز انکشافات کئے۔ اپنے اقبالی بیان میں ملزم محسن علی کہا کہ لندن پہنچنے پر انہیں اکبر نامی شخص لینے آیا تھا، ملزم نے بتایا کہ لندن پہنچتے ہی اس نے ڈاکٹرعمران فاروق کی ریکی شروع کردی تھی، ملزم نے عارضی طورپرایک اسٹورمیں نوکری بھی کی تھی۔

    محسن علی کا کہنا تھا کہ کاشف کو مرکزی قیادت سے عمران فاروق کو ٹھکانے لگانے کا حکم ملا تھا، واردات کے لئے اس نے ایک پاؤنڈ کا چھریوں کا سیٹ خریدا تھا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو اینٹیں مارنے کے بعد سینے اور پیٹ میں چھری سے وار کیے، واردات کے بعد انہوں نے رین کوٹ اور چھریاں راستے میں ہی پھینک دی تھیں۔

    محسن علی نے بتایا کہ اسے لندن سیکریٹریٹ میں ایڈجسٹ کرنے کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔

    اپنے اقبالی بیان میں ملزم خالد شمیم نے کہا کہ اسے پارٹی نے واٹر بورڈ میں نوکری دلائی، وہ گھر بیٹھے ہی تنخواہ لیتا تھا، خالد شمیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد سے اس کی ایک بار فون پر پارٹی امور پر بات ہوئی تھی۔

    ملزم نے نے بتایا کہ اس نے محسن علی سے نائن زیرو پر ملاقات میں عمران فاروق کے قتل کی منصوبہ بندی کی، خالد شمیم نے کہا کہ قتل کے لیے اسے پچیس ہزارپاؤنڈز بھجوائے گئے تھے، محسن اور کاشف کا لندن اکیڈمی منیجمنٹ سائنسز میں داخلہ کرایا گیا تھا۔

    ملزم نے بتایا کہ وہ پانچ سال افغانستان میں گزار کر چمن بارڈر سے پاکستان واپس آئے، ملزم خالدشمیم کا اقبالی بیان چھ اور محسن علی کا سات صفحات پر مشتمل ہے۔

    اس سے قبل سات جنوری کو ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں‌ دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اقبالی بیان ریکارڈکرایا۔

    سب سے پہلے خالد شمیم نے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا، جو چار گھنٹے تک جاری رہا، ملزم محسن علی نے بھی اقبالی بیان ریکارڈکرایا جو دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد اقبالی بیان کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا تھا۔

  • عمران فاروق قتل کیس : دو ملزمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

    عمران فاروق قتل کیس : دو ملزمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان خالد شمیم اور سید محسن علی کا اقبالی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا۔ ملزمان خالد شمیم اور سیدمحسن علی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    خالد شمیم اور محسن علی کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کو اپنا اقبالی بیان ریکارڈکرایا۔

    سب سے پہلےخالد شمیم نےاپنااقبالی بیان ریکارڈکرایاجو چار گھنٹےتک جاری رہا، اس دوران خالدشمیم کو اقبالی بیان کے لیے سوچنےکا پورا موقع دیا گیا۔

    ملزم محسن علی نے بھی اقبالی بیان ریکارڈکرادیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اقبالی بیان کےبعددونوں ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھجوادیاگیا۔