Tag: mohsin naqvi

  • چین کے صدر، وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: محسن نقوی

    چین کے صدر، وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کےحالیہ دورۂ چین سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    محسن نقوی نے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا جس پر چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پرذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاک چین دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دینگے۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

  • ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

    ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

    نیویارک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی،لگتا تھا کرکٹ ٹیم کاچھوٹی سرجری سے کام چل جائیگا، انتہائی خراب کارکردگی کے بعدیقین ہوگیا ہے ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی کیا وجوہات ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

    قوم جلد بڑی سر جری ہوتے ہوئے دیکھے گی، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیار کرنی ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

    پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا

    واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    لندن: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اگر پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

    محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پافارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

  • محسن نقوی نے قومی ٹیم پر ایک ماہ تنقید نہ کرنے کی درخواست کردی

    محسن نقوی نے قومی ٹیم پر ایک ماہ تنقید نہ کرنے کی درخواست کردی

    لندن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کامورال زبردست ہے، قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئیگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ذہن میں بس ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائیگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہارجائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ورلڈکپ کے بعد جومرضی کر لیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈکپ تک قوم کو ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ 4 ہفتے تک ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک کھلاڑیوں کاساتھ دیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، میچ جیتنے کیلئے 200 اسکور ہونے چاہئیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے ظاہر کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں میزبان نجیب الحسنین نے سابق کپتان معین خان سے پوچھا کہ بابر اعظم بلا شبہ بہترین بلے باز ہیں لیکن وہ ابھی تک کپتانی میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟

    معین خان نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کرکٹ بورڈ میں تواتر کے ساتھ تبدیلیاں آتی رہی ہیں، آپ کسی کو بھی کپتان بناتے ہیں تو اسے موقع دینا چاہیے ورنہ اسی وجہ سے ٹیم کے اندر اختلافات بھی ہوتے ہیں کھلاڑی کو پتا ہی نہیں ہوتا ہے کہ ہمارا کپتان کون ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ آپ یا تو سیریز کے لیے یا پھر ایک سال کے لیے کپتان بناتے ہیں اگر بابر کو کپتان بنانا ہے تو پھر طویل عرصے کے لیے بنائیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہ

    معین خان نے کہا کہ بابر اعظم سے بھی بطور کپتان غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اسے کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا، آپ کو چاہیے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور آپ کے اوپر بھی دباؤ بڑھتا چلا جاتا ہے۔

  • اللہ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے: محسن نقوی

    اللہ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے: محسن نقوی

     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

    ماں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام جاری کیا ہے انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص، شفقت جیسے جذبوں میں گوندھے اس  رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ماں کی گود میں سر رکھ کر باتیں کرنے، سونے میں جو سکون ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا، وہ سکون دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوسکتا، اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں، والدہ کی خوبصورت یادیں اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • ’محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔۔۔‘ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

    ’محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔۔۔۔‘ رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے حسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اس تاثر کو ختم کرنے میں ناکام رہے کہ نگراں حکومت ن لیگ کی نہیں جس کا سیاسی نقصان ہوا، محسن نقوی صرف ن لیگ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات پر بھی وزیر بنے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ نگراں حکومتی شخصیت کسی بھی منتخب حکومت کا حصہ نہ ہو ورنہ اس طرح تو ہر نگراں حکومت اپنی سیٹ پکی کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرے گی۔

     

    سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں میری رائے تھی اتحادی حکومت نہیں بنانی چاہیے، یہ بات بھی درست نہیں کہ اس الیکشن سلیکشن ہوئی ہے، یہ سب سازشی تھیوریاں ہیں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ چاہوں تو اپنی شکست پر 10 باتیں نکال سکتا ہوں لیکن میں نے اپنی شکست کو تسلیم کیا، جاوید لطیف الیکشن سے متعلق غلط کہتے ہیں زیادتی کرتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوا، اس الیکشن میں جتنا مجھے اپنے ہارنے کا یقین ہے اتنا ہی جاوید لطیف کی ہار کے صحیح ہونے کا ہے، جاوید لطیف کا گلہ ہے وہ ہار گئے لیکن رانا تنویر کیوں جیت گئے۔

    صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ رانا تنویر بھی ہار جاتے تو جاوید لطیف سکون میں ہوتے، میں انکا درد سمجھتا ہوں، ان کا دکھ رانا تنویر کے ڈی نوٹیفائی ہونے سے ختم ہونے والا ہے، جاوید لطیف کو وہ بات کرنی چاہیے جو دوسرا مان بھی لے۔

  • بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

    بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوسکتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملکی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر آئی ہے۔ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائیگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

    بیٹ مانگنے پر ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو غصے میں جھاڑ پلادی!

    محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنجاب میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ میچوں کے شاندار انعقاد کے لئے سرگرم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پی ایس ایل 9 کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی صورتحال، فلڈ لائٹس کے انتظامات، لیزر لائٹ شو کی تیاریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے شائقین کرکٹ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا۔

    محسن نقوی نے مختلف انکلوژر کا وزٹ کیا اور انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ساتھ پی ایس ایل میچوں کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔

  • محسن نقوی کا لاہور میں سرکاری ہائی اسکول کا دورہ، 7 سال سے انٹر کلاسز نہ ہونے کا انکشاف

    محسن نقوی کا لاہور میں سرکاری ہائی اسکول کا دورہ، 7 سال سے انٹر کلاسز نہ ہونے کا انکشاف

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول وحدت روڈ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں اساتذہ کی موجودگی کے باوجود کلاسز نہ ہونے پر وہ سخت برہم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وحدت روڈ اسکول کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے کلاسز کا معائنہ اور آشوب چشم کی ایس او پیز کا جائزہ لیا، اسکول میں 11 ویں اور 12 ویں کلاسز نہ ہونے پر انھوں نے سیکریٹری اسکولز کی سخت سرزنش کی۔

    وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ 7 سال سے اسکول میں 11 ویں اور 12 ویں کی کلاسز کیوں نہیں ہو رہیں؟ ان کے سوال پر اسکول انتظامیہ اور محکمہ اسکولز تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پر وزیر اعلیٰ نے اسکول انتظامیہ اور محکمہ اسکولز افسران کو شام کو ایوان وزیر اعلیٰ طلب کر لیا۔

    انھوں نے کہا یہ قابل قبول نہیں ہے کہ اسکول میں 7 سال سے ٹیچرز ہونے کے باوجود کلاسز نہیں ہو رہیں، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا، پلانٹ خراب ہونے پر اسکول انتظامیہ پر انھوں نے شدید اظہار ناراضی کیا اور کہا ’’آپ بچوں کو زہر پلا رہے ہیں اور آپ کو شرم نہیں آ رہی۔‘‘

    محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ’’میں آشوب چشم کے حوالے سے اسکولوں کا دورہ کر رہا تھا، ایک اسکول کا دورہ کیا وہاں مجموعی طور پر 60 ٹیچرز ہیں جن میں سے 35 الیکشن ڈیوٹی پر گئے ہوئے ہیں، باقی 25 ٹیچرز میں سے 3 چھٹی پر گئے ہوئے تھے، ابھی وہاں سے آ رہا ہوں تو وہاں 10 یا 12 ٹیچر موجود تھے، اور اس اسکول میں 1650 بچے ہیں جنھیں 12 ٹیچر پڑھا رہے تھے۔

    جنرل بلال اکبر، جنرل ظہیرالاسلام، موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس اسکول سے پڑھے ہیں، یہ اسکول دیکھ کر مجھے اتنا افسوس ہے کہ بتا نہیں سکتا، اس وقت محکمہ ایجوکیشن میں ساڑھے 5 لاکھ بندہ موجود ہے، اگر بچوں کو یہی معیار تعلیم دینا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ سرکاری اسکول بند کر دیں۔

    انھوں نے کہا ایک کلاس روم میں میرا کچھ زیادہ وقت لگا، ان بچوں کا کل اسلامیات کا پیپر تھا، بچوں نے کہا ہم سے امتحان لے رہے ہیں مگر کوئی پڑھاتا ہی نہیں، بچوں کی کتابیں اور کاپیاں دیکھیں تو خالی پڑی ہوئی تھیں، جو ٹیچر پڑھانے آتا ہے وہ بھی موبائل فون پر لگے رہتے ہیں یا کلاس میں سو جاتے ہیں۔

  • سانحہ 9 مئی: آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھنے کا اعلان

    سانحہ 9 مئی: آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے اس حوالے سے پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 11 سو 63 شر پسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا، سائنٹفک انداز سے 11 سو 63 شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ نے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضروری وسائل بروئے کار لا کر مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے، کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس اور پراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسز کی پیروی کی ہدایت کی گئی۔

    نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور کسی بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔