Tag: mola bakash chandio

  • پیپلز پارٹی کے رہنما زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، خرم شیر زمان

    پیپلز پارٹی کے رہنما زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، خرم شیر زمان

    کراچی : پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تلخ زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، لٹیرے اپنی خیر منائیں کیونکہ تبدیلی آچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی رہنما مولابخش چانڈیو کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا، خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والی جماعت آج دوسروں پر تنقید کررہی ہے۔

    مہنگائی اور معاشی بحران صرف اور صرف سابق حکومتوں کے تحائف ہیں، خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری سے ابو بچاؤ مہم بھی صحیح سے نہ چلی وہ ملک کی باگ دوڑکیا سنبھالیں گے؟

    پیپلزپارٹی کی چیخیں اس لیے نکل رہی ہیں کیونکہ ان کے ابو پنجرے میں بند ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک پر راج کرنے والے ماضی کے طاقتور فرعون آج سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما تلخ زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، ملک کے باقی لٹیرے بھی اب اپنی خیر منائیں کیونکہ تبدیلی آچکی ہے۔

  • میاں صاحب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانےکے لیے سمجھوتہ چاہتے ہیں: مولا بخش  چانڈیو

    میاں صاحب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانےکے لیے سمجھوتہ چاہتے ہیں: مولا بخش چانڈیو

     

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آصف زرداری سے متعلق بات کرنے سے پہلے اپنا ماضی دیکھنا چاہیے، میاں صاحب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے سمجھوتہ چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جو بیان آصف زرداری نے دیا ہی نہیں نواز شریف اس پر آگ بگولا کیوں ہیں؟ میاں صاحب بتائیں  کیا انہوں نے ماضی میں سازشیں نہیں کیں؟

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے مشرف کے مواخذے پر شرائط عائد نہیں کی تھیں؟ کیا میاں صاحب نے مشرف کو ڈیل کر کے باہر نہیں بھیجا تھا؟ کیا دھرنوں کے بعد نواز شریف نے دوبارہ انتقامی سیاست کا آغاز نہیں کیا تھا؟ میاں صاحب آپ نے ہمیشہ سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ واردارتیں کی ہیں۔

    بہترہوگازرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں ،نوازشریف

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرداری صاحب نے اصرار کیا تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کردی جائے لیکن میں نے مشرف کے اقدامات کی پارلیمانی توثیق سے انکار کیا تھا۔

    وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، مولا بخش چانڈیو

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زرداری صاحب نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ آج آصف زرداری کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑ چکی ہے اور میرا مشورہ ہے کہ بہتر ہوگا زرداری صاحب ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور اپنی توجہ انتخابات پر مرکوز رکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔