Tag: Molana

  • فضل الرحمان کشمیرکاز سے توجہ ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں: میاں اسلم

    فضل الرحمان کشمیرکاز سے توجہ ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں: میاں اسلم

    ساہیوال: وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور آزادی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات پنجاب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کشمیرکاز سے توجہ ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے علیحدگی کا دکھ ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی احتجاج سے دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی حامی نہیں جبکہ جونیئر قیادت نے مارچ میں شرکت کی تجویز دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت کو پارٹی کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور اتفاق ہوا کہ نوازشریف کے سامنے تجاویز اور خدشات رکھی جائیں آخری فیصلہ وہی کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کو ملک کی نہیں حلوے کی فکر ہوتی ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے 3 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہبازشریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں پیپلزپارٹی کو ساتھ ملانے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ جب تک پیپلزپارٹی ساتھ نہ ہوں، مارچ میں تاخیر کی جائے، اپوزیشن کا اتفاق ہو جائے، تو شہبازشریف خود مارچ کی قیادت کریں۔

    اس پر شہباز شریف نےجواب میں کہا تھا کہ صحت اس چیز کی اجازت نہیں دیتی، ڈکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے. اس پر فیصلہ ہوا کہ احسن اقبال اور دیگر رہنما مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

  • صبح تک اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام کا اعلان ہوسکتا ہے: نبیل گبول

    صبح تک اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام کا اعلان ہوسکتا ہے: نبیل گبول

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ صبح تک اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام کا اعلان ہوسکتا ہے، کافی حد تک بات چیت ہوچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق اعتزاز احسن اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کنفرم نہیں کہہ سکتا مگر اطلاع کے مطابق بات چیت طے ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں یوم شہدا کے حوالے سے نیبل گبول نے خصوصی پیغام بھی دیا، ان کا کہنا تھا کہ سب کو اپنے اپنے علاقوں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے، آج پاکستان ہے تو شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے۔

    پی پی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ڈیڈ لاک برقرار

    قبل ازیں پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے صدارتی امیدوار سے متعلق گفتگو کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے، متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے کا کوئی درمیانی راستہ نکل آئے۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آصف زرداری اور اعتزاز احسن سے ذاتی تعلقات ہیں، خواہش ہے صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔

    یاد رہے کہ آج آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں‌ تمام ارکان کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کی گئی۔

  • طالبان میری اولاد ہیں، مولانا سمیع الحق

    طالبان میری اولاد ہیں، مولانا سمیع الحق

    لاہور: جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان میری اولاد ہیں کیونکہ وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملک کو آزاد کروارہے ہیں۔

    لاہورمیں تحفظ علما ومدارس کنونشن سےخطاب میں مولانا سمیع الحق نے طالبان کو اپنی اولاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اُن پر فخر ہے کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں اور ملک کو آزاد کروارہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’طالبان نے پہلے سویت یونین کو شکست دی پھرامریکا سے ٹکرائے، انہیں سب نے رد کیا تو ہم نے اپنایا کیونکہ وہ ہمارے بچے ہیں اور آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں‘‘۔

    مولانا سمیع الحق کایہ بیان اس وقت سامنےآیا ہے کہ جب انسدادہشت گردی اقدامات پر سپریم کورٹ نےوزارت داخلہ کوچارج شیٹ کیا ہے۔

    خیال رہے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن نے دہشت گردی میں ناکامی کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹھہراتے ہوئے پانچ سوالات پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی تھی۔


     ‘‘یہ بھی پڑھیں: ’’ حکومت ووٹ کے لیے لدھیانوی سے رابطہ کرتی ہے، جماعت اسلامی


    کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں وزیر داخلہ سے صفائی مانگی گئی تھی کہ وہ کالعدم جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیوں کرتے اور انہیں جلسے کی اجازتیں کیوں دیتے ہیں۔


     ‘‘پڑھیں: ’’ کمیشن کی رپورٹ کو ہر فورم پر چیلنج کروں گا، چوہدری نثار


    کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جارحانہ پریس کانفرنس میں رپورٹ کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے سوالات ذاتی ہیں ان کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔