Tag: Mom Cat Displays Human-Like Emotions

  • بلی نے اپنے بچے کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بلی نے اپنے بچے کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    چھوٹے بچوں کو شرارت کرنے پر والدین کا ڈانٹنا لازمی امر ہے اور اسی میں بچوں کی بھلائی بھی ہے اس بات کا مشاہدہ ہم اپنے اردگرد کرتے ہی رہتے ہیں۔

    مائیں اپنے بچوں کیلئے لامتناہی محبت اور دیکھ بھال کا عملی نمونہ ہوتی ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر وہ سخت ترین رویہ بھی اختیار کرسکتی ہیں۔

    یہ کلیہ صرف انسانوں پر ہی نہیں جانوروں پر بھی لاگو سکتا ہے جس کی زندہ مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ہے کہ جس میں ایک بلی نے اپنے گم ہونے والے بچے سے ملنے کے بعد پہلے اسے ہلکی سی چپت رسید کی اور پھر اپنے انداز میں گود میں اٹھا کر لے گئی۔

    وائرل ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے وہ بلی اپنے بچے سے کہہ رہی ہو کہ کہاں تھے تم ؟ ہمیں پریشان کردیا گھر چلو تم کو بتاتی ہوں۔

    اس ویڈیو میں فٹ پاتھ پر ایک بلی کے بچے کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ماں سے دور ہوگیا ہے اور جب بلی اسے ڈھونڈتے ہوئے وہاں پہنچتی ہے تو اس سے کچھ فاصلے پر رک جاتی ہے۔

    درحقیقت بلی غصے کے عالم میں بچے کو ڈانٹتی ہے اور پھر اس کے قریب جا کر اسے ہلکا سا تھپڑ بھی مارتی ہے اس کے بعد اسے اٹھا کر اپنے محفوظ مقام کی جانب چل پڑتی ہے۔

    اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور اپنے اپنے انداز میں تبصرے کرتے ہوئے بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کیا۔