Tag: Momina Iqbal

  • لڑکیوں کو ڈراموں میں کام ملنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

    لڑکیوں کو ڈراموں میں کام ملنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں میں مرکزی کردار کے لئے نئے نئے مطالبات کیے جاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آج کل انسٹاگرام فالوورز کا زیادہ ہونا بھی ڈراموں میں مرکزی کردار ملنے کی ایک وجہ ہے، اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے شوٹنگ سیٹس پر ایسی باتیں نہیں ہوا کرتی تھیں لیکن اب ہونے لگی ہیں کہ جس کے انسٹا فالوورز زیادہ ہوں گے، انہیں اسی مناسبت سے کام دیا جائے گا۔

    مومنہ نے کہا کہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ فلاں ماڈل کے اتنے زیادہ فالوورز ہیں تو انہیں فلاں کام دے دیں اور فلاں کے کم ہیں تو انہیں یہ کام دے دیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ دیکھا جاتا ہے کہ کس کے کتنے انسٹاگرام فالوورز ہیں، وہ لوگوں میں کتنا مقبول ہے یا اسے کتنے لوگ جانتے ہیں۔

    مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ جب تک اداکاراﺅں کو کام نہیں ملے گا جب تک وہ سکرین پر نہیں آئیں گی تو لوگ انہیں کیسے جانیں گے؟

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلم ساز سید نور نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو فلم میں اس لئے کاسٹ کیا تھا کیوں کہ ان کے ٹک ٹاک پر فالوورز زیادہ تھے لیکن بدقسمتی سے ان کی زیادہ فین فالوئنگ نے بھی فلم کو کامیاب نہیں کروایا۔

  • اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے

    اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے

    پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے۔

    اداکارہ مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر اور نمازِ جنازہ کی تفصیلات شیئر کی ہے۔

    اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ ’ انا الله وان اليه راجعون، ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں، اور ہمیں یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘۔

    اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے والد کے نمازِ جنازہ کی تفصیلات بھی شیئر کیں ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں: مومنہ اقبال کا دعویٰ

    پاکستانی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں: مومنہ اقبال کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف اداکارہ اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں مومنہ اقبال نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد دلچسپ سوالوں کا جواب دیا، میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ کرکٹرز اداکاروں کو پیغامات بھیج رہے ہیں، کیا آپ کو بھی کوئی میسج آیا ہے؟

    ضروری نہیں میسجز کرنے والا کرکٹر غیرشادی شدہ ہو، نوال سعید

    جس پر اداکارہ نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسج بھیجتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

    اداکارہ نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے مجھے میسج آتے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، اور مجھ سے عمر میں بڑے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ’ ہائے، کیسی ہیں آپ‘۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔

  • ویڈیو: شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ مومنہ بے اختیار رو پڑیں ۔۔؟

    ویڈیو: شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ مومنہ بے اختیار رو پڑیں ۔۔؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک شو کے دوران بے اختیار رو پڑیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارہ مومنہ اقبال نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہیں۔

    اس دوران مومنہ اقبال حساس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور خدا نخواستہ آپ کی طلاق یا علیحدگی ہوجاتی ہے تو بعد اس میں اس پر انگلی نہ اُٹھائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    مومنہ اقبال نے کہا کہ ہم لوگوں کے پاس ٹائپنگ کرنے کے لئے بہت وقت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کریں۔

    مومنہ اقبال اس گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں، اداکارہ کی جانب سے کی گئی گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کیں تھیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    ایک تصویر میں مومنہ موبائل فون تھامے ہوئے ہیں۔

    مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ادھیرے سے بچیں اور آپ روشنی بن جائیں گے۔‘

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔