Tag: Momina Mustehsan

  • سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

    سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

    گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ پر تنقید کے بعد معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دونوں گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آگئیں۔

    حال ہی میں گلوکارہ سارہ خان ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایسے لوگوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا جن کو آٹو ٹیون کا استعمال کرنا پڑے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سارہ نے آئمہ بیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں کہلائی جائیں گی۔

    سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ آئمہ گلوکارہ ہیں ہی نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اور بھی بہت سے نام ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر گلوکار نہیں رہیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس کے بعد آئمہ بیگ نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے جواب میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنا مشہور گانا سِر دی بازی بغیر کسی آٹو ٹیون کے گنگنا رہی ہیں۔

    آئمہ نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے پلیز، آخر یہ آنٹی ہیں کون‘۔

    دونوں گلوکارہ کی اس لفظی جنگ کے بعد اس بحث پر اپنا نقطہ نظر دینے کیلئے مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

      مومنہ مستحسن کا کہنا تھا کہ وہ سارہ رضا خان کے آئمہ بیگ کی موسیقی کی مہارت یا اس میں کمی کے حوالے سے ان کے تبصروں سے بالکل متفق نہیں ہیں، مومنہ نے کہا کہ دونوں گوکارہ بہترین ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں ہے۔

  • مومنہ مستحسن سے متعلق نوازالدین صدیقی نے کیا کہا؟

    مومنہ مستحسن سے متعلق نوازالدین صدیقی نے کیا کہا؟

    عاصم اظہر اور مومنہ مستحسن کا کوک اسٹوڈیو کا گانا ’تیرا وہ پیار‘ تو یقیناً آپ نے سنا ہوگا، کیونکہ اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑ دیے تھے۔

    بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی اس گانے کو پسند کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ مومنہ اور عاصم کے اس گانے کے مداح ہیں اور اپنی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ یہی گانا سن کر شوٹنگ کیا کرتے تھے۔

    اس انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے مومنہ مستحسن کا نام تو غلط تلفظ کے ساتھ لیا البتہ ان کے گانے کی بہت زیادہ تعریفیں کی تھیں۔

    نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران میں صرف ایک گانا سنتا تھا، یہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا تھا جس کا نام ”تیرا وہ پیار تھا“۔

    سعود قاسمی کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم، یہ گانا کسی سین سے ملتا بھی نہیں تھا لیکن بس میں ہر مرتبہ شوٹنگ کرنے سے قبل یہی گانا سنتا تھا۔ پھر اپنا سین شوٹ کرنے جاتا تھا۔

  • مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر واپسی

    مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر واپسی

    پاکستان کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن سوشل میڈیا سے بریک کے ڈیڑھ ماہ بعد واپس آگئیں، انہوں نے آف لائن زندگی کو خوبصورت ترین قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مومنہ مستحسن نے 25 جون کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ کہا تھا کہ ہم عارضی طور پر بند ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan)

    تاہم گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ پر آن لائن آنے کے بعد آف لائن زندگی کو خوبصورت ترین قرار دے دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan)

    انہوں نے کہا کہ آف لائن زندگی بہت خوبصورت ہے، سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مواد اورمعلومات سے آپ کو تقریباً یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت بری دنیا ہے لیکن سچ میں ایسا نہیں ہے۔

    مومنہ مستحسن نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ زندگی ایک پہیلی ہے اور ہم سب زندگی کی بڑی تصویر کے مختلف ٹکڑے ہیں۔ ہم سب کی زندگی میں بہت مسئلے ہیں، ہمیں صرف انسان ہونے کی ضرورت ہے۔

  • ماہ رمضان: مومنہ مستحسن قصیدہ بردہ شریف پیش کریں گی

    ماہ رمضان: مومنہ مستحسن قصیدہ بردہ شریف پیش کریں گی

    کوک اسٹوڈیو میں ’آفریں آفریں‘ سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن گلوکاری کے شعبے میں بے شک زیادہ فعال نہیں، لیکن انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔

    اب وہ بالکل نئے روپ میں اپنے مداحوں کو حیران کرنے جارہی ہیں جس میں وہ ماہ رمضان میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتی دکھائی دیں گی۔

    momina-4

    آفرین آفرین کے بعد مومنہ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک گانا گایا تھا مگر وہ زیادہ مقبول نہ ہوسکا۔

    اس کے بعد مومنہ نے اپنی منگنی ٹوٹنے کا باضابطہ اعلان کیا جس کے بعد وہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں۔

    اب وہ اسکرین پر اس مذہبی روپ کے ساتھ واپس آرہی ہیں۔

    بعض ذرائع کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں مومنہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔

    momina-2

    momina-3

    momina-5

    اس قصیدہ بردہ شریف کی پروڈکشن شیراز اوپل کی جانب سے کی جارہی ہے جسے رمضان میں ریلیز کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی باکسر مائیک ٹائی سن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی باکسر مائیک ٹائی سن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی : معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، مومنہ مستحسن کی دبئی میں ایک تقریب میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جیسے صارفین نے خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مائیک ٹائی سن اور عامر خان کے ساتھ تصویر شیئر کی ، جیسے سوشل میڈ یا صارفین نے بے حد پسند کیا۔

    دبئی میں مائیک ٹائی سن کی اکیڈمی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں پاکستانی فنکاروں عائشہ عمر،مومنہ مستحسن ،پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ سمیت دنیا بھر سے مہمان شریک ہوئے۔

    مومنہ مستحسن نے دونوں باکسروں کے ساتھ تصویر بنوائی ، تصویر میں مومنہ مستحسن ،مائیک ٹائی سن اور عامر خان مسکرا رہے ہیں جبکہ مومنہ نے خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں : یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی اکھٹے ہوگئے


    مومنہ نے تقریب میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تصویر بنوائی۔

    Always a pleasure meeting @FaryalMakhdoom #MikeTysonAcademy #MyFashSouq @FashSouq

    A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

    سوشل میڈیا صارفین نےمومنہ مستحسن کی ساڑھی کی بھی خوب تعریف کی ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔