Tag: Mona Lisa

  • ویڈیو: مونا لیزا کی تاریخی پینٹنگ پر مشتعل خواتین نے حملہ کر دیا

    ویڈیو: مونا لیزا کی تاریخی پینٹنگ پر مشتعل خواتین نے حملہ کر دیا

    پیرس: موسمیاتی تبدیلی کے دو کارکن خواتین نے اتوار کو پیرس کے لوور میوزیم میں عالمی شہرت یافتہ ’مونا لیزا‘ کی پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو خواتین لیونارڈ ڈاونچی کے شاہکار پر بہ طور احتجاج نارنجی سوپ پھینکتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے اچانک آ کر پہلے تو کپ سے سوپ اس حفاظتی شیشے پر پھینک دیا جس کے پیچھے تاریخی نوعیت کی حامل پینٹنگ موجود ہے، اور پھر کھڑے ہو کر ’صحت بخش خوراک‘ کے حوالے سے سوال بھی اٹھایا۔

    خواتین نے فرانسیسی زبان میں چیخ کر کہا ’’زیادہ اہم کیا ہے؟ آرٹ یا صحت مند اور پائیدار خوراک کا نظام رکھنے کا حق؟ہمارا زرعی نظام تنزلی کا شکار ہے، ہمارے کسان کھیتوں میں مر رہے ہیں۔‘‘ خواتین نے احتجاج کے بعد سوپ پھینکنے کے بعد پیٹنگ گلاس کے آگے لگی ہوئی پٹی کو بھی پار کیا۔

    روئٹرز کے مطابق خواتین کا تعلق ایک فرانسیسی تنظیم ’فوڈ ریسپانس‘ سے تھا، جس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج ماحولیات اور خوراک کے ذرائع کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی خواتین نے پیٹنگ پر سوپ پھینکا، وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز فوری طور پر حرکت میں آ گئے، اور انھوں نے پینٹنگ کے ساتھ رکاوٹیں کھڑی کر دیں، تاکہ اسے محفوظ بنایا جا سکے تاہم خواتین کو کچھ نہیں کہا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا حملہ نہیں ہے، ماضی میں بھی لیونارڈو ڈاونچی کے شاہکار پر کیک سے حملہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں لوور کے ایک ترجمان نے کہا کہ بلٹ پروف شیشے میں محفوظ ہونے کے باعث پینٹنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، مونا لیزا کے کمرے کو بند کر دیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور میوزیم میں سب کچھ معمول پر آ گیا ہے۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب فرانسیسی کسانوں نے بہتر تنخواہ اور آسان ضوابط کے لیے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

  • طویل عرصے تک لاپتا رہنے والی افریقی مونالیزا کی پینٹنگ 1.2 ملین پونڈز میں‌ فروخت

    طویل عرصے تک لاپتا رہنے والی افریقی مونالیزا کی پینٹنگ 1.2 ملین پونڈز میں‌ فروخت

    لندن: افریقی مونا لیزا کے نام سے معروف پینٹنگ 1.2 ملین پونڈز میں فروخت ہوگئی۔ پینٹنگ کئی برس سے غائب تھی.

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والی ایک نمایش میں یہ فن پارہ 1.2 ملین پونڈز (لگ بھگ پندرہ کروڑ روپے) میں فروخت ہوا۔ ابتدائی بولی تین لاکھ پونڈز تھی. تیس برس کی گم شدگی کے بعد پورٹریٹ شمالی لندن کے ایک فلیٹ سے ملا۔ یہ پورٹریٹ نائیجیرین شہزادی ایڈی ٹوٹو کا ہے۔

    اسے نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ بن اینوننیو نے سن 1973 میں پینٹ کیا۔ یہ مصور کی اب تک فروخت ہونے والی مہنگی ترین پینٹنگ ہے، جس کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناقدین اسے افریقی مونا لیزا کہہ کر پکارتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مونا لیزا ممتاز اطالوی فن کار لیونارڈو ڈونچی کا شہرہ آفاق فن پارہ ہے، جسے جدید تاریخ کی مقبول ترین پینٹنگ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اس وقت اس فن پارے کی لاگت 800 ملین ڈالر ہے۔ یہ پیرس کے لووغ میوزیم میں آویزاں ہے۔


    مونا لیزا کا ثقافتی ارتقا


    پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ شہزادی کا یہ پورٹریٹ ضایع ہوگیا ہے، مگر پھر انکشاف ہوا کہ یہ لندن کے ایک فلیٹ میں گذشتہ 30 برس سے آویزاں ہے. گو فلیٹ کے مالک کو اندازہ تھا کہ یہ کس افریقی مصور کی پینٹنگ ہے، مگر اسے اِس کی اہمیت اور مالیت کی خبر نہیں تھی۔ اسے ایک ماہر مصوری گیلیز پیپیٹ نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔


    افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا


    واضح رہے کہ یہ پورٹریٹ نائیجیریا میں 1960 کی خانہ جنگی قومی اتحاد اور مفاہت کی علامت بن گیا تھا۔ عام خیال تھا کہ یہ خانہ جنگی میں ضایع ہوگیا ہے، مگر اب یہ معلوم ہوتا ہے کہ فن پاروں کے اسمگلروں کے ذریعہ یہ کسی زمانے میں لندن پہنچ گیا تھا اور پھر آنے والے تین عشروں کے لاپتا ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں