Tag: monday

  • پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک نے ایسا کیا کیا، جس نے لوگوں کو خوش کر دیا؟

    پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک نے ایسا کیا کیا، جس نے لوگوں کو خوش کر دیا؟

    پیر کے دن کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے اسے بد ترین دن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دیا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گنیز بک نے لکھا ’’ہم باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن ہونے کا اعزاز دے رہے ہیں۔‘‘

    پیر کے دن کو اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے لوگ ایک خوف ناک دن سمجھتے ہیں، یہ اتوار کے دن کو چھٹی سے ملنے والے پرلطف احساس کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے۔

    ہفتے کا دن وہ ہوتا ہے جب آپ الارم کی پریشان کن آواز کے ساتھ بیدار ہوتے ہیں، لیکن آپ کا دیر تک بستر پر لیٹنے کا من کرتا ہے، لیکن یہ دن آپ کو جلدی جلدی ناشتہ کرنے پر بھی مجبور کر دیتا ہے۔

    مشہور کامک کارٹون بلی ’گارفیلڈ‘ برسوں سے یہ کہہ رہی ہے کہ ’’مجھے پیر سے نفرت ہے‘‘ لیکن آخر کار اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس حقیقت کو قبول کر لیا ہے اور ’سرکاری طور پر‘ اسے ’ہفتے کا بدترین دن‘ قرار دے دیا ہے۔

    اگرچہ یہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ سے غائب ہے، تاہم ٹوئٹر پر کیے گئے اعلان کو صارفین کی جانب سے بہت سراہا گیا ہے۔ اس ٹویٹ کو ساڑھے 4 لاکھ لائکس اور 82,000 سے زیادہ ری ٹویٹس مل چکے ہیں۔

  • فاٹا میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

    فاٹا میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

    پشاور : فاٹا میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کا آغاز مورخہ سولہ جنوری بروز پیر سے ہوگا، مذکورہ پولیو مہم پاک فوج کی نگرانی میں کی جائیگی، مہم میں فاٹا کے پانچ سال سے کم عمر کے 1029179 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فاٹا میں بروز پیر سے سال 2017 کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہو جائے گی، پولیٹیکل ایجنٹس ، کمشنرز ، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی اور فراہم کی گئی سیکورٹی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 16جنوری 2017 سے 18 جنوری 2017 تک جاری رہے گی۔

    مہم کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گاـ مہم میں فاٹا کے پانچ سال سے کم عمر کے 1029179 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئے جائیں گے۔

    گورنرخیبر پختونخواہ انجنیر اقبال ظفر جھگڑا نے گونر ہاؤس میں منعقد ہونے والے فاٹا کی پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہا کہ فاٹا میں پولیو کے خاتمہ تقریبأ ہو چکا ہے اورآئندہ چلائی جانے والی انسداد پولیو مہمات کے معیار میں بہتری اور فاٹا میں ہر بچہ تک رسائی کے ذریعے پولیو کے مکمل خاتمے کو حقیقت میں تبدل کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں 2016 کے دوران پولیو کیسزکی کل تعداد 20 رہی جو تیرہ اضلاع سے سامنے آئے،جبکہ2015 میں 23 اضلاع سے 54 کیسزسامنے آئے۔

  • گرمی کی شدت پیر سے کم ہو جائے گی، محکمہ موسمیات

    گرمی کی شدت پیر سے کم ہو جائے گی، محکمہ موسمیات

    کراچی : شہر قائد میں آج گرمی کی شدت بدستور برقرار رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی اور منگل کو موسم معمول پر آجائے گا.

    کراچی کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے صرف ایک مریض کو داخل کیا گیا، جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے چند گھنٹوں بعد گھر بھیج دیا گیا۔

    صوبائی وزیر صحت جام مہتاب اور صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے حفاظتی اقدامات سے آگاہی حاصل کی  ۔

    صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سوبھراج اسپتال میں قائم کئے گئے ہیٹ اسٹروک سینٹر کا معائنہ کیا ،صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ رمضان میں آنیوالی گرمی کی شدت زیادہ تھی اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بہت زیادہ تھا تاہم حالیہ گرمی کی شدت گذشتہ ہیٹ اسٹروک کے مقابلے میں کم تھی اور عوام نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ۔

    جبکہ میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی ایم ایس عباسی اسپتال سمیت چار ڈاکٹروں کو معطل کرنے کی ہدایت کردی، ڈاکٹرز ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹر پر ڈیوٹی کے باوجود موجود نہیں تھے۔

    معطل کئے جانیوالوں میں ہیلپ لائن کے انچارج ڈاکٹر سہیل اورکے ڈی اے پولی کلینک کے ڈاکٹر سلیم میمن اور سی ایم او ساوتھ ڈاکٹر رستم لغاری بھی شامل ہیں۔

  • ممتاز قادری کی اپیل کا فیصلہ پیرکو سنایا جائے گا

    ممتاز قادری کی اپیل کا فیصلہ پیرکو سنایا جائے گا

    اسلام آباد : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کی اپیل کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوموار کے روز سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس نورا لحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ  سلمان تاثیر قتل کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

    سا بق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے یکم اکتوبر دو ہزار گیارہ کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے ممتاز قادری نے اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔

    ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس محمد انور خان کاسی نے ممتاز قادری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے گیارہ اکتوبر دو ہزار گیارہ کو حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

    گذشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف اور سابق جسٹس میاں نظیر نے اپیل پر اپنے دلائل مکمل کرلئے تھے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ جنر ل میاں عبدالرؤ ف نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلئے۔

    فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت نے تقریباًایک ماہ پہلے ممتاز قادری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

  • ایم کیو ایم نے کل بھی شٹرڈاؤن کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم نے کل بھی شٹرڈاؤن کا اعلان کردیا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی یقین دہانی نہ کرائے جانے پر کل بروز پیر کو بھی ملک بھرمیں یوم سوگ اور سندھ بھر میں شٹرڈاوٴن کا اعلان کیاہے ۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ ہاوٴس سندھ کے سامنے احتجاجی دھرناشروع کیا تھا جو رات بھرجاری رہا۔

    شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے جنازوں کے ہمراہ 8 گھنٹے تک وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر احتجاج کرکے انصاف کی دہائیاں دیتے رہے لیکن وزیراعلیٰ سندھ اورسندھ کابینہ کے کسی بھی رکن نے شہداء کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کرنے کی زحمت نہیں کی۔

    اتوار کی صبح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو 15 منٹ کی ڈیڈلائن دی گئی جس کااعلان ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فون خطاب کے دوران کیا۔

    ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہاگیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ 15 منٹ کے اندراندر وزیراعلیٰ ہاوٴس سندھ کے باہر موجود شہداء کے لواحقین سے اظہارہمدردی کریں اورشہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کریں لیکن وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس ڈیڈلائن کابھی کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔

    حکومت سندھ کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی اورسردمہری کے رویے کے باعث ایم کیوایم نے ملک بھر میں یوم سوگ اور سندھ بھرمیں کاروبارزندگی بند رکھنے میں ایک دن کی توسیع کرنے کااعلان کردیا اوراب ایم کیوایم کے تحت ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ اور سندھ بھرمیں شٹرڈاوٴن کا سلسلہ پیرکے روزتک جاری رہے گا۔

    ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت سندھ کی جانب سے پیرکے روزبھی ایم کیوایم کے پرامن احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا تو رابطہ کمیٹی اجلاس کرکے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرے گی۔

    رابطہ کمیٹی نے سندھ بھرکے تاجروں، صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرز ،دکانداروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ پیرکے روزبھی اپنی تمام سرگرمیاں بند رکھ کراتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں اور ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین کے غم میں شرکت کریں۔

    دریں اثناء ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاوٴس سندھ کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا ،ایم کیوایم کے شہداء کی نماز جنازہ جناح گراوٴنڈ میں ادا کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کوسپردخاک کیاجائے گا۔