Tag: Monday to Thursday

  • شہر قائد سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا، ڈی جی موسمیات

    شہر قائد سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا، ڈی جی موسمیات

    کراچی: کراچی سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا ڈی جی موسمیات نے خوش خبری سنا دی،شہر میں درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

    کراچی میں بارشیں تو ہوں گی لیکن اب طوفانی نہیں ہوگی، شہر قائد میں تیز اور طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا،کراچی میں بارش کے باعث جہاں گرمی کازور ٹوٹ گیا، وہیں اہالیان کراچی کے لئے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ شہر میں تیز اور طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے ڈی جی غلام رسول کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے سسٹم کا رخ تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب کراچی میں درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، جہاں طوفانی بارشوں کے خطرے کے ٹل جانے کی خبر سے کراچی بسیوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں کے الیکٹرک سمیت دیگر حکومتی اداروں نے بھی ضرور سکون محسوس کیا ہوگا۔

  • شدید بارشوں کے حوالے سے پیر منگل اور جمعرات اہم قرار

    شدید بارشوں کے حوالے سے پیر منگل اور جمعرات اہم قرار

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر اور منگل کے دن موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں اس وقت بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جو ایئرپورٹ، ملیر، کورنگی شاہ فیصل کالونی، گلشنِ اقبال اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ شہرقائد میں 120 ملی میٹربارش ہونے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن سمیت اندرون سندھ میں بھی تیز بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشیں  کمزور علاقوں میں سیلاب  پیدا کر سکتی ہیں اور اس وجہ سے پی ڈی ایم حکام نے شہریوں سے احتیاطی اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

    آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور تیز  ہواؤں کا قوی امکان ہے، خلیج بنگال سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ سندھ کے جنوبی علاقوں  سے ہوتا ہوا کراچی میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں 100سے 120 ملی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بدھ تک سوموار سے دارالحکومت میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی نظام کراچی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر ہے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا کہ پیر کے دن چار بجے کے بعد کسی بھی وقت  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔