Tag: monetary policy announce tommorrow

  • اسٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، شرح سود برقرار رہنے کی توقع ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بورڈ معاشی اعداد وشمار کا جائزہ لیکر آئندہ 2ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کی منظوری دے گا، جس کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

    اسٹیٹ بینک نے گزشتہ دو سال میں شرح سود کو نو فیصد سے بتدریج کم کرتے ہوئے پانچ اعشارہ سات پانچ فیصد کی شرح پر لایا ہے۔

    اےآروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے معاشی ماہرین نے کہا کہ بنیادی شرح سود میں ردوبدل متوقع نہیں، مہنگائی تجارتی خسارہ اور جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافی کے باعث شرح سود میں اضافہ متوقع نہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے مئی دو ہزار سولہ میں آخری بارشرح سود میں کمی کی تھی، اس وقت شرح سو د پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہے، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا، جس میں آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آج دو ماہ کےلئے نئی مانیٹری پالسی کا اعلان کرے گا، ملکی معاشی اشاریوں کے باعث معاشی تجزیہ کاروں تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں، چند معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر دباؤ کا شکار ہونے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے حالیہ اضافے کے باعث مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کا امکان نہیں۔

    دوسری جانب افراطِ زر کی شرح بارہ سال کی کم ترین سطح پر موجود ہونے کے باعث شر ح سود میں کمی کی گنجائش بن سکتی ہے، اس وقت بینادی شرح سود ساڑھے چھ فیصد ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    ۔