Tag: monetary policy today

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان آج،شرح سود برقرار رہنے کا امکان

    مانیٹری پالیسی کا اعلان آج،شرح سود برقرار رہنے کا امکان

    کراچی : مرکزی بینک رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، معاشی ماہرین شرح سود موجود سطح پر برقرار رہنے کی توقع کررہے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، جاری کھاتے عدم توازن کا شکار، برآمدات میں ہوتی کمی اور حکومتی قرض گیری میں اضافہ، شرح سود میں کمی کے متوقع نتائج حاصل نہ ہوسکے۔

    اسٹیٹ بینک نے گزشتہ دو سال میں شرح سود کو نو فیصد سے بتدریج کم کرتے ہوئے پانچ اعشارہ سات پانچ فیصد کی شرح پر لایا ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے مہنگائی کی شرح قدرے قابو میں ہے، معاشی اشاریوں کو دیکھتے ہوئے اقتصادی ماہرین دو رائے رکھتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار


    بیشتر معاشی ماہرین شرح سود موجود سطح پر برقرار رکھے جانے کی توقع کر رہے ہیں، تاہم افراط زر کی شرح قابو میں ہونے کے باعث چند معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں پچیس بیسس پوائنٹس کمی کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 5.75 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا ، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کیلئے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، معاشی تجزیہ کار بینادی شرح سود میں نصف سے ایک فیصد تک کی کمی کی امید کر رہے ہیں۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا، جس میں افراطِ زر سیمت دیگر اہم معاشی اشاریوں کے جائزے کے بعد بنیادی شرح سود کا تعین کیا جائےگا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں آدھے سے ایک فیصد تک کی کمی کا اعلان متوقع ہے، فروری میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد رہی جبکہ زرمبادلہ ذخائر بھی سولہ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کی ترسیل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے شرح سود کوریڈور فریم ورک پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے سفارشات آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ دو مانیٹری پالیسیوں میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کی تھی۔