Tag: money laundering case

  • پرویزمشرف کی طرح حاضری سے استثنیٰ دیاجائے، ایان علی

    پرویزمشرف کی طرح حاضری سے استثنیٰ دیاجائے، ایان علی

    راولپنڈی: ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کردی ایان علی نے درخواست کی کہ پرویز مشرف کی طرح انھیں بھی استثنیٰ ملنا چاہیئے۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس ماڈل ایان علی کے گلے کی ہڈی بن گیا لیکن یہ کیس ایان علی کو میڈیا میں ان کر گیا، آج پھر ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں تو ہر کوئی ان کی ادائیں ، ڈریسنگ اور اسٹائل دیکھنے کو بے قرار رہا۔

    اپنے باڈی گارڈز کی ہمراہ کالا چشمہ لگائے ماڈل ایان علی کی ماڈلنگ جاری رہی ، ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہاہیں۔

    راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کی درخواست زیرسماعت ہے۔

  • ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سےخارج کرنے کا عدالتی حکم

    ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سےخارج کرنے کا عدالتی حکم

    کراچی : کرنسی اسمگلنگ کےالزام میں ضمانت پررہا ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ئی کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سی خارج کرنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

    ایان علی کا درخواست میں کہنا تھا کہ دبئی میں جانا ضروری ہے ان کی والدہ بیمارہیں اورکاروبار بھی متاثر ہورہاہے۔ لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

    ایان علی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت منظور ہوچکی ہے اس کے باوجود ای سی ایل میں ان کا نام شامل رکھنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم  حسین کے خلاف کرپشن اور منی لانڈری  کا مقدمہ درج

    ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن اور منی لانڈری کا مقدمہ درج

    کراچی : سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف زمینوں پر قبضے، غیر قانونی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کے ستارے گردش میں ہیں، سابق وفاقی وزیر پرکرپشن اور منی لانڈری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہوگیا ہے،۔

    انہیں نوے روزہ حراست کے بعد باقاعدہ گرفتار کرلیا جائے گا، دوسری جانب پولیس نے بھی زخمی دہشت گردوں کے علاج کے الزامات کے تحت ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں ستائیس مبینہ دہشت گردوں کا علاج ہوا۔ ان میں سے چودہ کا تعلق ایم کیو ایم سے اور آٹھ کا لیاری گینگ وار سے تھا، جبکہ کالعدم تنظیموں کے پانچ زخمی دہشت گردوں کا بھی علاج کیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام نے ان افراد کے علاج کی تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں، اسپتال کے دیگر عملے کو بھی شامل تفتیش کیا جائیگا۔

    ڈاکٹر عاصم کا مؤقف ہے کہ اسپتال میں مریضوں کا علاج ان کی ذمہ داری نہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کوچھبیس اگست کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوے روز کے ریمانڈ کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔

  • ماڈل ایان علی کی بیرون ملک فرار ہونے کی مبینہ کوشش، ادارے چوکس

    ماڈل ایان علی کی بیرون ملک فرار ہونے کی مبینہ کوشش، ادارے چوکس

    کراچی : حساس اداروں کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کی جانب سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حساس اداروں کو ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ میں ردو بدل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے حوالے سے معلومات ملنے پر ماڈل ایان علی اور اس کے قریبی ساتھیوں کی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں موجود تمام پاسپورٹ دفاتر کو الرٹ کیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ موجود امیگریشن عملے کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ امکان موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں۔

    اسی سلسلے میں حساس اداروں کی جانب سے ان کی نگرانی سخت کی گئی ہے۔ 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماڈل ایان علی کو 6 لاکھ 6 ہزار800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین کی ضمانت میں تیسری بارتوسیع

    منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین کی ضمانت میں تیسری بارتوسیع

    لندن : منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کی ضمانت آج ختم ہورہی تھی جس کے سبب وہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔

    پولیس اسٹیشن میں الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے متعلق تفتیش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے کل 3 گھنٹے تک سوال جواب کئے گئے جس دوران انہوں نے خود پر عائد تمام ترالزامات کی تردید کی۔

    تفتیش کے اختتام پرایم کیو ایم کے وکلا نے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جسے فروری 2016 تک کے لئے منظور کرلیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین لندن کے سدرک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے، انہیں پولیس اسٹیشن کے پچھلے دورازے سے اندر لے جایا گیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور ، فاروق ستار ،بیرسٹر سیف اور دیگر رہنما موجود ہیں.

    منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت میں رواں سال جولائی میں پانچ اکتوبر تک کی توسیع کی گئی تھی، ایم کیوایم کےقائد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گذشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ الطاف حسین کی رہائش گاہ پرلندن پولیس نے پانچ دسمبر دوہزار تیرہ کو چھاپہ مارا. ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے دوران الطاف حسین کی رہائش گاہ سے چار لاکھ پاؤنڈز سے زائد رقم برآمد ہوئی جس کے بعد منی لانڈرنگ کیس کا آغازہوا.

    بعد ازاں مغربی لندن میں دو گھروں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، تین جون دوہزار چودہ کو لندن پولیس ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو گرفتارکیا، سات جون دوہزارچودہ کو بالاخر الطاف حسین کوضمانت پر رہا کردیا گیا اور الطاف حسین کو ضمانت میں چودہ اپریل دو ہزار پندرہ تک کی توسیع بھی مل گئی۔

    چودہ اپریل کی پیشی میں ایم کیو ایم قائد نو جولائی دوہزار پندرہ تک ضمانت میں توسیع حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، الطاف حسین کو ایک مرتبہ پھر پانچ اکتوبر دوہزار پندرہ تک ضمانت میں توسیع دے دی گئی۔.

    ایم کیو ایم رہنماء محمد انور،الطاف حسین کے رشتےدار افتخار حسین، محمد انور کے داماد انبساط ملک اور سرفراز مرچنٹ سمیت چند دیگرافراد کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش کیا گیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے

    منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کل لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے

    لندن : ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں پانچ اکتوبرکو لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے۔

    الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس کی ضمانت میں توسیع کی مدت کل پانچ اکتوبرکو ختم ہورہی ہے۔ انھیں لندن کےپولیس اسٹیشن میں پیش ہونا پڑےگا۔

    جہاں ان کی ضمانت میں توسیع ہوجائےگی یا ثبوت ملنےکی صورت میں ان پرفردجرم عائدہوگی۔ منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت میں رواں سال جولائی میں پانچ اکتوبرتک کی توسیع کی گئی تھی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گذشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا۔

  • ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی، ایان علی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، کسٹم حکام نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کی وجہ سے چالان تیار نہیں کیا۔

    عدالت کے روبرو پراسیکیوٹر امین فیروز نے اس کیس میں پراپرٹی ڈیلر ممتاز اور اویس کو ملزم قرار دیئے جانے سے متعلق انوسٹی گیشن رپورٹ پڑھ کر سنائی، ایان علی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام نے گواہوں کو بھی ملزم بنا دیا ہے، ایان علی نے چالان میں ردوبدل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں بھی چالان میں شامل کیا جائے جس کے بعد سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  • لندن منی لانڈرنگ کیس : اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تحقیقات کیلئے مزید وقت مانگ لیا

    لندن منی لانڈرنگ کیس : اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تحقیقات کیلئے مزید وقت مانگ لیا

    لندن: لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی بند کمرے میں سماعت ہوئی، جس میں سرفراز مرچنٹ پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے الطاف حسین، سرفراز مرچنٹ، طارق میر اور افتخار قریشی کو طلب کیا۔ تاہم سرفراز مرچنٹ سماعت کیلئے پیش ہوئے، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر مقدمے کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی پبلک گیلری میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرفراز مرچنٹ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں موجود تھے جبکہ الطاف حسین، طارق میر اور افتخار قریشی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی طرف سے پیش نہ ہونے پر معذرت کرتے ہوئے پیشی کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

    سرفراز مرچنٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان پیسوں کے جائز ہونے کے تمام ثوبت ہیں اس لئے حاضر ہوا ہوں۔ پیشی کا مقصد بتانا ہے کہ میرے پیسے جائز اور اس کے ثبوت بھی ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جج سے استدعا کی کہ کیس پیچیدہ ہے تحقیقات کیلئے مزید وقت چاہئے، پولیس کے مطابق ابھی تک ایم کیو ایم، سرفراز مرچنٹ نے ضبط رقم کے ثبوت فراہم نہیں کئے ، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت کو ملتوی کر دیا۔

     دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ نے ضبط کی گئی رقم کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست نہیں کی۔ پولیس نے کیس میں تفتیش کیلئے مزید وقت مانگ لی ہے۔

  • ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی: کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے فرد جرم عائد کیے جانے کی کاروائی سمیت ماڈل کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی ۔

    ضمانت کے بعد دوسری پیشی کے موقع پر ایان علی دلفریب اور منفرد اچھوتے انداز میں جلوہ گر ہوئی تو ان کے اطراف میں ان کے ذاتی محافظوں نے اپنے حصا ر میں لے رکھا تھا جب وہ عدالت پیش ہوئی تو مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا تو اس کے ساتھ ہی ماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارے دو گواہوں کو کسٹم نے ملزم بنا کر ان کے ورانٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں جن کے خلاف درخواستیں ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

    سردار لطیف کھوسہ ان کی جانب سے ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جب تک وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے یا ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ماڈل ایان علی کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کی کاروائی ملتوی رکھی جائے۔

    جس پر کسٹم کے وکیل نے ان کے اس مؤقف کی قانونی نکات کے ذریعے مخالفت کی، فاضل عدالت نے قرار دیا کہ پہلے کسٹم ان ملزمان سے متعلق تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کرے کہ ان کی پوزیشن ملزم کی ہے یا یہ اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔

    فاضل عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت بھی مذکورہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

  • ایان علی منی لانڈرنگ کیس،حساس ادارے کا وزارت داخلہ کوخط

    ایان علی منی لانڈرنگ کیس،حساس ادارے کا وزارت داخلہ کوخط

    اسلام آباد: ایک حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں دہشتگرد مافیا سے ممکنہ تعلق پر اعلیٰ سطح تحقیقات کی ضرورت ہے ۔تحقیقات میں حساس ادارے کو بھی حصہ بنایا جائے۔

    ایان علی کیس سنگین صورتحال اختیار کر گیا، ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردوں کی مالی امداد کے لئے استعمال ہورہی ہے۔

    حساس ادارے کے مطابق اس رقم سے ضرب عضب کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کیا جاسکتا ہے، خط میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہےکہ کراچی میں فعال دہشتگرد گروپ بھی کرپشن کے ذریعے اکٹھی کی جانی والی رقوم سےفائدہ اٹھا رہےہیں۔