Tag: money laundering case

  • آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    لندن : منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت ختم ہوگئی ہے، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آج وہ لندن میٹرو پولیٹن اسٹیشن میں پیش ہوں گے، عوام ان کے لئے دعا کریں۔

    رات گئے جناح گراونڈ میں ایم کیو ایم کے زیرِ اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لندن میں ان پر مقدمات چل رہے ہیں آج ان کی پیشی ہے۔

    الطاف حسین این اے دو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کی مہم کے تناظر میں الطاف حسین نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر لڑائی جھگڑے سے دور رہا جائے تاکہ پر امن طریقے سے ضمنی الیکشن ہوسکیں ۔

    انھوں نے کہا کہ این اے دو چھیالیس کی نشست ایم کیوایم کی ہے اور عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم

    منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے، جس کے بعد متحدہ قائد آج پولیس کے سامنے پیش ہونگے۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب لندن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں چھ دسمبر دوہزار بارہ کو متحدہ کے دفتر پہنچی اور چھاپے کے دوران، لاکھوں پاؤنڈ برآمد کیے گئے۔

    پولیس متحدہ موقف سے مطمئن نہ ہوئی اور رقم قبضے میں لے لی رقم کے ساتھ کمپیوٹر،اوربعض دستاویزبھی تحویل میں لی گئیں رقم کی برآمدگی کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ متحرک ہوا۔

    اٹھارہ جون 2013 کو لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی، گھر سے خطیر پاؤنڈ نکلے، برطانوی قانون کیمطابق رقم غیر قانونی تھی۔

      تین جون2014 اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی لی، اور متحدہ قائد کو حراست میں لے لیا گیا، علالت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور6 جون2014 کو اکتیس جولائی تک الطاف حسین ضمانت پر رہا کر دئے گئے۔

    اکتیس جولائی2014 کو متحدہ سربراہ کی ضمانت میں دسمبر2014 تک توسیع ہوگئی، دسمبر میں ایکبار پھر متحدہ قائد کی ضمانت میں 14اپریل 2015تک توسیع کی گئی، ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد الطاف حسین کو آج پولیس انٹرویو کیلئے پھر پیش ہونا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع

    راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس اپریل تک توسیع کر دی اور کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی عدالت میں برقعہ پہنے بغیر پیش ہوئیں تو کمرہ عدالت میں لوگ موبائل فون سے ان کی تصاویر بنانے لگے، ریمپ پر جلوہ گر ہونے والی ماڈل ایان علی پہلی بار عدالت میں کیپ پہن کر جلوہ گر ہوئیں، بالوں اور کیپ سے اپنے چہرے کو چھپانے میں جب کامیاب نہ ہوسکیں تو پھر فیشن ایبل لباس زیب تن کرنے والی ایان میں انقلابی تبدیلی آئی اور انھوں نے برقعہ اوڑھ لیا۔

    اب جب تیسری مرتبہ عدالت آئیں تو نہ کیپ تھی اور نہ برقعہ تھا کمرہ عدالت میں موجود لوگوں نے جب ایان کا یہ روپ دیکھا تو موبائل فون سے تصویریں بنانے لگے۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل آیان علی کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے ڈالر اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل آیان علی کے جوڈیشنل ریمانڈ میں چو بیس اپریل تک توسیع کر دی۔

    دوران سماعت کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ آیان علی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مقدمے کا چالان ابھی مکمل نہیں ہوا، مہلت دی جائے جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

    گزشتہ سماعت میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک کی توسیع کردی تھی جبکہ ملزمہ کی جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت چودہ اپریل کو ختم ہورہی ہے

    منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت چودہ اپریل کو ختم ہورہی ہے

    لندن: ایم کیو ایم قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، ان کی ضمانت چودہ اپریل کو ختم ہورہی ہے۔

    لندن پولیس نےعمران فاوق قتل کیس کی تحقیقات میں پانچ دسمبر سنہ 2013 کو متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے بعد منی لانڈرنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا، الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر چھاپے میں بھاری مقداد میں نقدی برآمد کی گئی تھی، جس کےنتیجےمیں ڈاکٹر فاروق کے قتل کے علاوہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

    اس کیس میں جاری تحقیقات کے دوران تین جون 2014 میں پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا تھا۔

    سات جون کو انھیں ابتدائی تفتیش کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا تھا، بعد میں ان کی ضمانت میں 14 اپریل 2015 تک توسیع کی دی گئی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق الطاف حسین پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے علاوہ، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کراچی میں پارٹی کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ایم کیو ایم ان تمام الزامات سے انکار کرتی ہے لیکن الطاف حسین نے ایک بار اپنے ایک ٹیلی فونک خطاب میں کہا تھا کہ لندن پولیس نے ان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس، ماڈل ایان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    منی لانڈرنگ کیس، ماڈل ایان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    راولپنڈی: راولپنڈی ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی ضمانت پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    راولپنڈی ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، پراسکیوٹرکسٹم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی پانچ کروڑ کی ہو تو پچاس کروڑ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے، ملزمہ کے وکیل سرداراسحاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایان علی سے تمام ایجنسیاں تحقیقات کرچکی ہیں، انہیں ضمانت پررہا کیا جائے۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ایان علی تین سالوں میں بیرون ملک 40دورے کیے۔

    سماعت کے بعد ایان علی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایان سے تمام تحقیقات مکمل کی جاچکی ہے۔

    دو روز قبل کسٹم کی خصوصی عدالت نے سپر ماڈل ایان علی کو مزید چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، سپر ماڈل کی بی کلاس جیل کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے ۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی۔

    کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے ماڈل ایان علی سے اسلام آباد کے بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالربرآمد ہوئے تھے، جس پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • گوجرخان فائرنگ،  ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ زخمی

    گوجرخان فائرنگ، ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ زخمی

    پنجاب: گوجر خان کے قریب فائرنگ سے ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کے والد محمد حفیظ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس وہ زخمی ہوگئے، محمد حفیظ کو تحصیل اسپتال گوجر خان منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    اسپتال زرائع کے مطابق محمد حفیظ کو بازو میں گولی لگی ہے ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے سپرماڈل کے والد کو کئی روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

    محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ مجھ پر حملے میں وہی ملوث ہیں جو ایان کیس کے پیچھے ہیں، زخمی محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے پکڑے جانے والا پیسہ اُن کی بیٹی کا نہیں تھا ۔

    ایان کے والد کا کہنا تھا کہ جب سے ایان کو گرفتار کیا گیا ہے مجھے بھی نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، واقعے کا مقدمہ دو نامعلوم موٹرسائکل سواروں کیخلاف گوجر خان میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کسٹم کی خصوصی عدالت نے سپر ماڈل ایان علی کو مزید چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے جبکہ سپر ماڈل کی بی کلاس جیل کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔

  • راولپنڈی:ماڈل ایان علی مزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    راولپنڈی:ماڈل ایان علی مزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت نے سپر ماڈل ایان علی کو مزید چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، سپر ماڈل کی بی کلاس جیل کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے ۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی۔

    کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان طلب کرلیا ہے۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقدمے کے اعلی تفتشی افسر ایس پی انوسٹی گیشن کسٹم زر غام گل کا کہنا تھا کہ ایان علی کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت کرنے کے جو ثبوت فراہم کئے گئے ہیں ان سے متعلق ہماری تحقیقات جاری ہیں، ہم نے نہ تو ان دستاویزات کو مشکوک قرار دیا ہے اور نہ ہی ہم نے ان کی تصدیق کی ہے اس حوالے سے ہماری تحقیقات جاری ہیں۔

     

  • منی لانڈرنگ کیس : ایان علی کے جمع کروائے گئے ثبوت  مشکوک قرار

    منی لانڈرنگ کیس : ایان علی کے جمع کروائے گئے ثبوت مشکوک قرار

    اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کے جمع کروائے گئے ثبوت کسٹم حکام نے مشکوک قرار دیدیئے ہیں۔

    منی لنڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان ایک کے بعد ایک مشکل میں پڑتی جارہی ہیں، نہ ہی طبعیت ساتھ دے رہی ہے اور نہ ہی قسمت،  کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کے ثبوت کو مشکوک قرار دے دیا۔

    جس کے بعد ایان علی کی مشکلات دگنی ہوگئیں ہیں۔

    ایان علی کے وکیل اور ثبوت فراہم کرنے والے پراپرٹی ڈیلر کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کسٹم حکام کے مطابق اسٹام فروش سے بھی تفتیش کی جائیگی کہ ایان علی تو اڈیالہ جیل میں ہے پھر اسٹام پر دستخط کس نے کیے ہیں جب کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی اس کی تصدیق نہیں کی لہٰذا ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے لئے ماڈل کے پراپرٹی ڈیلر اور اسٹامپ پیپر فروخت کرنے والے کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، تفتیشی ٹیم آج پراپرٹی ڈیلر کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ  پر غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کی جاچکی ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    راولپنڈی :راولپنڈی کسٹم خصوصی عدالت کے جج چوہدری ممتاز خان نے ائرپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ملک کی معروف ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

    ٹاپ ماڈل ایان علی کوعدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایان نے ڈالر اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا ہے، پانچ سال تک سزا ہوسکتی ہے۔

    ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالر دوبئی لے جانے کی کوشش میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، ایان علی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    ایان علی کے والد محمد حفیظ نے بیٹی کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی، فاضل عدالت نے ان کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایان علی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کے ساتھ ایسےسلوک پر بہت دکھ ہوا، ایک سازش کے تحت ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بیٹی سے جیل میں ملاقات کے بعد حقائق منظر عام پر لاؤں گا، ان کی بیٹی نے یہ رقم اپنی پراپرٹی فروخت کر کے حاصل کی تھی، ایک میری ہی بیٹی کے معاملے کو کیوں اچھالا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں بڑے بڑوں اربوں کرو ڑوں کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کسٹم انوسٹی گیشن زرغام خان کا کہنا تھا کہ ایان علی نے رقم برآمد ہونے پر اعتراف کرلیا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت ہے۔

    ٹاپ ماڈل کےبیگ میں کس کی رقم تھی، اس پرطرح طرح کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، بعض سیاستدانوں کے نام بھی لیےجا رہےہیں، ایان گانوں اورماڈلنگ سے اتنی مشہورنہیں ہوئیں، جتنی اب بدنامی ہوگئی ہے۔