Tag: money laundering case

  • منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور : اسپشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے ملزمان کو شامل تفیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے دو صفحات پر مشتمل منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ جاری کردیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں۔

    فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت دو دو لاکھ کے مچلکے کے عوض منظورکی جاتی ہے ملزمان دو روز کے اندار ضمانتنی مچلکے عدالت میں جمع کرائیں۔

    تحریری طور پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان درخواست ضمانت کا حتمی فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ پرعدالت میں لازمی پیش ہوں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت پہلے بنکنگ عدالت میں زیر سماعت تھی ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان اب اسپیشل سینٹرل عدالت میں جمع کرارکھا ہے، ایف آئی اے افسران آئندہ  سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔

  • شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے بڑا الزام عائد کردیا

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے بڑا الزام عائد کردیا

    ایف آئی اے کاشہباز ،حمزہ شہباز سمیت ملزمان کے خلاف 16ارب کی منی لانڈرنگ کا چالان تیار ہے

    لاہور: شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات سے متعلق نئی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ مرکزی ملزمان ہیں، بے نامی بینک اکاونٹس سے شہباز اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی۔

    رپورٹ میں ایف آئی اےنے بے نامی اکاونٹس سے منی لانڈرنگ نجی بینکوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈنگ کے لیے بےنامی اکاؤنٹس کا استعمال نہ روکنا بینکوں کی واضح ناکامی ہے، متعلقہ بینک اسٹیٹ بینک اور اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز پرعمل نہیں کرا سکے۔

    ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بے نامی اکاونٹس نہ پکڑنے پر اسٹیٹ بینک سے نجی بینکوں کے خلاف کاروائی کی درخواست بھی کی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ منی لانڈرنگ تحقیقات میں بینکرز کا کوئی کردار نہیں پایا گیا اور نہ ہی بینکرز نےسہولت کاری،مدد یا اعانت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت، تحریری فیصلہ جاری

    ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شہباز ،حمزہ شہباز سمیت ملزمان کے خلاف 16ارب کی منی لانڈرنگ کا چالان تیار ہے۔

    واضح رہے کہ آج بینکنگ جرائم کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی ضمانت میں21جنوری تک توسیع کی گئی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ عدالت سے عبوری درخواست ضمانت کے لیے رجوع کریں۔

    فیصلہ کے مطابق ایف آئی اے نے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر چالان واپس لینے کی استدعا کی گزشتہ روزعدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے دائرچالان واپس کیا تھا۔

  • حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت، تحریری فیصلہ جاری

    حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت، تحریری فیصلہ جاری

    لاہور : بینکنگ جرائم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات میں عبوری ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کرديا ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی ضمانت میں21جنوری تک توسیع کی گئی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ عدالت سے عبوری درخواست ضمانت کے لیے رجوع کریں۔

    درخواست گزار کے وکلا کی استدعا پر متعلقہ عدالت سے رجوع کی مہلت دی گئی ہے، ضمانت کے لیے مہلت دینے پر ایف آئی اے وکلاء کو اعتراض نہیں ہے۔

    فیصلہ کے مطابق ایف آئی اے نے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر چالان واپس لینے کی استدعا کی گزشتہ روزعدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے دائرچالان واپس کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی بنکنگ جراٸم کورٹ کے جج راٸے طاہر صابر نے شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے کو چالان واپس کردیا۔ عدالت نے سات روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    قبل ازیں بینکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا، شہباز شریف

    منی لانڈرنگ کیس : میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا، شہباز شریف

    لاہور: شہباز شریف فیملی کیخلاف بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف روسٹرم پرآگئے اور کہا کہ اگر حاضری لگ گئی ہے تو میں چلاجاؤں؟

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چالان پیش کردیا ہے، اس چالان میں میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بحث کر رہے ہیں؟ جس پر شہبازشریف نے کہا کہ میں بحث نہیں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔

    جس پرجج نے کہا کہ سب کوایک ہی مرتبہ سنوں گا تب آپ کو بھی موقع دیا جائے گا، ہرشخص کو الگ الگ نہیں سن سکتا۔جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب عدالت میں موجود ہیں مزید دو مقدمات لگے ہوئے ہیں۔

    جج نے استفسار کیا کہ کب تک یہاں پہنچ جائیں گے، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ پتہ کرکے بتا دیتے ہیں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سالہ دوہزار بائیس شہباز شریف کی سزا کا سال ہے ، یہ پیشگوئی انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو، اگر شہباز شریف بے گناہ ہیں تو وہ روزانہ سماعت کیلئے درخواست دیں، عدالتوں پر حملہ آور ہونا نواز شریف ڈاکٹرائن ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز دیگر کیخلاف چالان تیار

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز دیگر کیخلاف چالان تیار

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان تیار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چالان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف خاندان کے ملازمین سمیت17سے زائد افراد کو بھی مذکورہ چالان میں نامزد کیا گیا ہے، چالان میں شریف فیملی کا سی ایف او محمد عثمان بھی ملزم نامزد ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چالان کو پیش کرنے کے لیے حتمی شکل دی جارہی ہے اور کل بروز ہفتہ11دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کروانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں بینکنگ کرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی تھی۔

  • منی لانڈرنگ : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں میں توسیع، حکم نامہ جاری

    منی لانڈرنگ : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں میں توسیع، حکم نامہ جاری

    لاہور : بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کا کیس کی سماعت ہوئی، درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس نومبر میں مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے نے تاحال مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا۔

    حکم نامے کے مطابق عدالت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایف آئی اے آئندہ سماعت تک مقدمے کا مکمل یا نامکمل چالان لازمی جمع کرائے۔

    ایف آئی اے کے وکیل نے20نومبر تک چالان جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، عدالتی دائرہ کار سے متعلق بھی عدالت آئندہ سماعت پر جائزہ لے گی۔

    تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل بھی سنے جائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20نومبر تک توسیع کی جاتی ہے۔

    قبل ازیں بنکنگ عدالت کے جج طاہر صابر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں، جس پر پراسکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے جلد رپورٹ جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے ہدایت کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت عبوری چالان جمع کرائیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ایف آئی اے ایک سال سے تفتیش کر رہا ہے، جیل میں بھی تفتیش کی ہے، ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنائیں گے۔

    دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض پر بحث کے لیے تیار ہیں، جس پر شہباز شریف نے کہا ان کے سئنیر وکیل طبیعت ناسازی ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا اگلی تاریخ مقرر کی جائے۔

  • منی لانڈرنگ کیس:  شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فردِ جرم عائد کردی گئی

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فردِ جرم عائد کردی گئی

    لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عاٸد کر دی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے  شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کردی ۔

    علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کے باعث نصرت شہباز کی جگہ ان کے نماٸندے محمد نواز عدالت میں پیش ہوئے ، جن کے ذریعے فرد جرم عائد کی گٸی ، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شھادتوں کے لیے طلب کر لیا ۔

    دوران سماعت حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی تاہم شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گٸی۔

    جس میں کہا گیا کہ سیڑھیوں سے گرنے کے باعث کمر پر چوٹ لگی ہے اور ڈاکٹرز نے دو ہفتے کے بیڈ ریسٹ کا مشور ہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوٸے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت بھی 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور دونوں مقدمات میں گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کر لیا ۔

  • مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع  کرواتارہا، حمزہ شہباز

    مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا، حمزہ شہباز

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز مبینہ25 ارب شوگراسکینڈل میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے ، جہاں حمزہ شہباز سے ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔

    منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں حمزہ شہباز نے اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 2008سے2018تک ممبر قومی اسمبلی رہا۔

    حمزہ شہباز اینٹی منی لانڈرنگ قانون2010سے لاعلم نکلے اور کہا انسدادکرپشن ایکٹ 1947سےبھی واقف نہیں ہوں۔

    ایف آئی اےکی جانب سےپوچھےگئےسوال پرلاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کہا مجھےنہیں پتہ میرےذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسےکون جمع کرواتارہا، سیاست میں مصروف ہونےکی وجہ سےپتانہیں چلا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی پراجیکٹس سےمتعلقہ انجینئرز ،کنسلٹنٹس، ٹھیکیداروں سے ملاقات نہیں کی، سلمان شہباز، رمضان شوگرملزملازمین بیرون ملک کیوں فرارہوئےمجھےعلم نہیں۔

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو رہا ہوں ، چپڑاسی ،کلرکوں کےاکاؤنٹس میں 25 ارب کس نےجمع کروایا ذمہ داری میری نہیں ، ان 25ارب میں اگرکوئی ناجائز رقوم یاآمدن آئی تواس کی ذمہ داری میری نہیں۔

    رمضان شوگرملزکےڈائریکٹر اورمیرےخاندان کےبیرون ملک خفیہ اثاثےنہیں ، الزامات کاجواب میری قانونی ٹیم عدالت میں دےگی، حمزہ شہباز

    خیال رہے ایف آئی اے کی جانب سے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل کیس میں طلب کیا گیا تھا اور دونوں ملز کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں  اہم  انکشافات

    شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں کی جانب سے چپڑاسی، کلرک، کیشیئرز اور منیجرز کے نام پر منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا، منی لانڈرنگ میں شوگرملز ہی کے20ملازمین کےبینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے، 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ذاتی ملازمین کے نام بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں نےچپڑاسی، کلرک،کیشیئرز،منیجرز کے نام پرمنی لانڈرنگ کی ، منی لانڈرنگ میں شوگرملز ہی کے 20ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق چپڑاسی مقصود کے نام پر2 ارب 70کروڑ، مشتاق چینی کے دوست حاجی نعیم کے نام پر 2 ارب 80 کروڑ ، ڈرائیور کے نام پر اڑھائی ارب ، چپڑاسی اسلم کے نام پر ایک ارب 75 کروڑ ، کلرکس اظہر، غلام شبیر خضر حیات کےناموں پرساڑھے4 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

    دیگر افراد میں قیصر ، اکبر، اقرار، انور، یاسین، غضنفر، توقیر، ظفر ، کاشف مجید، مسرور کےنام بھی شامل ہیں، شریف گروپ آف کمپنیزکاچیف فنانشل آفیسرتمام منی لانڈرنگ کی نگرانی کرتا تھا اور رقوم کی وصولی کیلئےشہبازشریف کاکیمپ آفس استعمال کیاجاتارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نقدرقوم سلمان شہبازکےدفترپہنچائی جاتیں تھیں ، جس کے بعد سلمان شہبازکےدفترسے تمام رقم ہنڈی اور حوالےکےذریعےبیرون ملک بھیج دی جاتی تھی۔

  • منی لانڈرنگ کیس :  نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی

    منی لانڈرنگ کیس : نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی اور کہا حمزہ شہباز نےمنی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست پرجواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، جس میں نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔

    نیب نے استدعا کی ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ، حمزہ شہبازکی ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست خارج ہو چکی، گزشتہ درخواست میں گراؤنڈز پر دوبارہ درخواست دائرکی گئی۔

    نیب نے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز نےمنی لانڈرنگ کی ،ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں، حمزہ شہباز نے نیب کی بدنیتی سےمتعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کئے، ان کی درخواست میں نیب پر الزامات مفروضوں پرمبنی ہیں۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون پریقین رکھنے والا ادارہ ہے ، نیب آئین کے تحت ہرشخص کےبنیادی حقوق کا خیال رکھتا ہے ، حمزہ شہباز ودیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت تیزی سے جاری ہے، ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔