Tag: money-laundering-reference

  • شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، وکیل امجدپرویز نے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سےجیل میں قیدہوں، تمام ریکارڈنیب کےپاس ہے،نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔

    شہباز شریف نےاپنی درخواست میں نیب کوفریق بنایا ہے اور استدعا کی ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتارہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے گذشتہ سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں، عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ جویریہ علی کے مطابق حمزہ شہباز سے کورونا کے دوران جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیا ہے۔ حاضری معافی کی ایک دن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل ڈاکٹر امجد علی کے مطابق حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہوچکا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

  • شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،  نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی، نیب لاہورنے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے 2رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹرعثمان جی راشد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جبکہ نیب پراسیکیوٹرعاصم ممتازپراسیکیوشن ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    پراسیکیوشن ٹیم شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔

    خیال رہے نیب لاہورنےشہباز شریف فیملی کےخلاف 7ارب سےزائدکاریفرنس دائر کر رکھا ہے، ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ، نصرت شہباز سمیت سولہ افراد کو نامزد کیا گیا۔

    شہباز شریف سمیت 16 ملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے، کیس میں چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ، جن میں شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں ۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا اور اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئیں۔

  • منی لانڈرنگ، شہباز شریف کے خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    منی لانڈرنگ، شہباز شریف کے خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، چیئرمین نیب کی منظوری پر ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازخاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، چیئرمین نیب نے ہائی پروفائل کیسز جلدمنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت 9ملزمان نامزد ہے ، ضمنی ریفرنس میں بے نامی، گڈنیچر، یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ کو بھی حصہ بنایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی بے نامی کمپنیوں سے 4 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئیں، اس دوران تفتیش شریف فیملی3ارب سے زائد اثاثوں پرمطمئن نہیں کرسکی، شہباز شریف فیملی کے اراکین اور خواتین شامل تفتیش نہیں ہوئیں، ملزمان میں ذاتی ملازم فضل داد،منی چینجرقاسم قیوم،نثار احمد شامل ہیں جبکہ وعدہ معاف گواہ بننے والے 4 ملزم بھی نامزد ہے۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین کے خلاف تحقیقات میں بڑا انکشاف

    نیب ذرائع نے بتایا شہباز شریف خاندان کیخلاف ریفرنس منظوری کیلئےچیئرمین نیب کوبھیجاجائے گا ، چیئرمین نیب کی منظوری پر ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے۔

    یاد رہے شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی ، رپورٹ میں بتایا گیا تھا نثار احمد کو ایک سال کے دوران بیرون ملک سے 11 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 114 روپے منتقل ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق نثار احمد کو تمام رقوم 2016 میں دو بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئیں، نثار احمد کو منتقل ہونے والی رقوم اس کے بعد سلمان شہباز کو منتقل ہوئیں جبکہ نثار احمد کو صرف ایک ماہ میں 7 لاکھ 69 ہزار 511 امریکی ڈالر منتقل ہوئے، 30 ستمبر اور 13 اکتوبر کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم اور 2016 میں ٹی ٹیز کے ذریعے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کو رقوم منتقل ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق نثار احمد شریف فیملی کی بے نامی گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے مالی معاملات دیکھتا تھا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کو کالے دھن کو چھپانے کے لیے بنایا گیا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے فنانشل رپورٹس بھی نیب کو فراہم نہیں کی گئیں۔