Tag: money laundering

  • شرم کی بات ہے میرا مقابلہ منی لانڈرنگ والوں سے کیا جارہا ہے، عمران خان

    شرم کی بات ہے میرا مقابلہ منی لانڈرنگ والوں سے کیا جارہا ہے، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ ایک میڈیا گروپ میرے محنت سے کمائے گئے پیسوں کا مقابلہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے کررہاہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،  انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جو بھی پیسہ کمایا اس کی تمام تفصیلات اور حساب بینکنگ چینلز میں موجود ہے، میں نے کرکٹ سے کمائے ہوئے پیسوں کو پاکستان بھیجا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے قانونی بینکنگ ذرائع سے اپنی آمدن پاکستان منتقل کی اور رقم منتقلی کی تمام دستاویزات سپریم کورٹ کے سامنےپیش کرچکا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف نے منی لانڈرنگ کے300ارب روپے کی ایک بھی رسید پیش نہیں کی، نوازشریف نے سچ بولنے کےبجائے سپریم کورٹ میں جعلی قطری خط پیش کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی خون پسینہ ایک کرکے سالانہ 20ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جبکہ کرپٹ مافیا سالانہ دس ارب چوری کرکے منی لانڈرنگ سے باہربھیجتا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان قرضوں کی دلدل میں بری طرح ڈوبا ہوا ہے اور ملک کا ہر شہری مقروض ہے۔

    عمران خان کی یقین دہانی پر استذہ نے دھرنا ختم کردیا

    علاوہ ازیں بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دیا جانے والا پروفیسرز اور ٹیچرز کا دھرنا چیئرمین پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ لوگ ادھر آئےاور اپنے حق کیلئےاحتجاج کیا، آپ کےارادے اور سوچ ٹھیک تھی، آپ کے مسائل کا ایسا حل نکالیں گے کہ جس سے سب خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ دھرنا دینا آسان کام نہیں ہے، ہم نےبھی126دن دھرنا دیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے پشتون اور بلوچوں کو پی ٹی آئی میں اکٹھا کریں، پاکستان کےدشمن چاہتےہیں کہ بلو چستان ٹوٹے، بلوچستان میں بہت وسائل ہیں کہ وہاں کوئی غریب نہیں ہوناچاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ اتوارکو سیہون شریف سندھ میں جلسہ کرینگے، آصف زرداری نے سیہون میں اسٹیڈیم بند کرانےکی کوشش کی ہے۔

    عمران خان کے دورہ سندھ کے شیڈول کا اعلان

    پی ٹی آئی نے عمران خان کے دورہ سندھ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سندھ کا4روزہ دورہ کریں گے، وہ 22اکتوبر کو سیہون شریف میں خطاب کرینگے، جبکہ23 ،24 اور25اکتوبر کو کراچی میں قیام کریں گے۔

    عمران خان کے دورے کے موقع پر سندھ کی ایک اہم شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی امکان ہے، شیڈول کے مطابق عمران خان 23اکتوبر کو تاجروں،یونین نمائندوں سے ملاقات اور پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کرینگے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی24اکتوبر کو کراچی یونیورسٹی میں خطاب اور بعد ازاں کراچی میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وہ 25اکتوبر کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ دوپہرکو واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

  • صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    اسلام آباد : پاناما جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کے خاص دوست صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہیں ۔

    تفصیلات پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف میں کیا گیا ہے کہ ملک کے واحد قومی بینک کے صدر، اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر سعید احمد بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، وزیر خزانہ کے خاص دوست ہونے کی وجہ سے سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں وزیر خزانہ کی مدد کرتے رہے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی میں بیان دیتے ہوئے سعید احمد نے ایک اکاونٹ کو تسلیم بھی کیا اور کہا ہوسکتا ہے، اس اکاونٹ کو اسحاق ڈارکے کہنے پر استعمال کیا گیا ہو اور اس اکاؤنٹ سے سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی نقل وحمل بھی ہوئی ہو۔

    پاناما جے آئی ٹی کے مطابق ان کے ایک بینک اکاؤنٹ کا اوسط بیلنس ستر سے اسی لاکھ ڈالر رہا اور انیس سو ستانوے میں ایک کروڑ سترہ لاکھ ڈالر تک دیکھا گیا، تحقیقات میں سعید احمد کے پانچ اکاؤنٹ سامنے آئے. ان اکاونٹس کے ڈپازٹ کوگروی رکھوا کر ہجویری گروپ کو قرضے فراہم کئے گئے ۔

    جے آئی ٹی کی تحقیقات کےمطابق سعید احمد وزیر خزانہ کے خاص دوست ہیں اور ہجویری گروپ سے بھی منسلک رہے ہیں، ہجویری مضاربہ میں شیئر ہولڈر بھی رہے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان میں سعید احمد سے متعلق تمام تفصیلات اور رقم کی غیرقانونی منتقلی سے انکار کیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شریف برادران اوراسحاق ڈاراپنے عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان

    شریف برادران اوراسحاق ڈاراپنے عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان

    ،اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف نہیں بلکہ شہباز شریف ایاز صادق اور اسحاق ڈاربھی مستعفی ہوں کیونکہ یہ لوگ بھی منی لانڈر ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے اپنے لوگوں کو اداروں کا سربراہ بنایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے خزانے پر ایک منی لاڈرنگ کرنے والے شخص کو بٹھایا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ قطری شہزادے کا خط اور اس کے بیانات فراڈ تھے۔ دبئی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ قطری شہزادے کےپاس کوئی پیسہ نہیں گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکرکا کام ہوتا ہے کہ ایوان کا تقدس برقرار رکھے، لیکن ایاز صادق نے نوازشریف کے بجائے میرےخلاف ریفرنس بھیج دیا، اسپیکر ایازصادق بھی فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیں

    عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کی بینفشل مالک مریم نواز ہیں اس کی تصدیق شدہ دستاویزات مل گئیں ہیں جو چیزیں منظر عام پرآئیں ان لوگوں نے اس کوتسلیم ہی نہیں کیا، شریف خاندان نےصرف عدالت میں معاملات تسلیم کیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ کا معاملہ بھی فراڈ ثابت ہوا، سپریم کورٹ میں جعلی کاغذاتجمع کرائے گئے جو جرم ہے، ایس ای سی پی جو قوم کےپیسوں کا تحفظ کرتا ہے وہ ادارہ مجرموں کو بچارہا تھا، جے آئی ٹی نے وہ کام نہیں کیا جو باقی اداروں نے شریف خاندان کیلئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر نواز لیگ نے لوگ باہر نکالے تو پھرہم اپنے لوگ باہرنکالیں گے، یہ جو دھمکیاں دے رہے ہیں کچھ کرکے تو دکھائیں، پھر دیکھیں، عدالت مجھ سےجوبھی دستاویزات مانگے گی میں پیش کروں گا، جمائما نے15سال پرانی دستاویزات بھی بھیج دی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی ممبران کو شواہد لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، رپورٹ میں دوسرے ممالک کے اداروں کی رپورٹس ہیں۔

    لیگی وزراء کل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ کہہ رہے تھے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے، قوم ان کی شکلیں دیکھ لےیہ سب مجرم ہیں، جس جے آئی ٹی پر مٹھائی تقسیم کی گئی اب اس کی رپورٹ تسلیم نہیں کررہے، مجرم کی حمایت کرنے والے بھی مجرم ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزراء جےآئی ٹی کی رپورٹ تو پڑھیں اس کے بعد اس پر بات کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کا گھر اڈیالہ جیل ہوگا، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کوجیل میں ہونا چاہئیے، نواز شریف، شہبازشریف اوراسحاق ڈار کے بچے کیسے ارب پتی بن گئے؟ الزامات والد اور بچوں پرڈال دیئے، نواز شریف خود مظلوم بنے ہوئے ہیں، موٹوگینگ کو شرم سے ڈوب جانا چاہئیے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے3شوگرمل ایسے علاقےمیں لگائیں جہاں قانونی طور پر اجازت نہیں تھی، شہبازشریف نےاپنےخاندان کوفائدہ پہنچانےکیلئےیہ اقدام کیا، اس غیر قانونی اقدام پر شہبازشریف کےخلاف ریفرنس بھیج رہےہیں۔

  • پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر منی لانڈرنگ کی نذر ہو جاتے ہیں،امریکی رپورٹ میں انکشاف

    پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر منی لانڈرنگ کی نذر ہو جاتے ہیں،امریکی رپورٹ میں انکشاف

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ دس ارب ڈالر منی لانڈرنگ کی نذر ہو جاتے ہیں۔

    امریکہ محکمہ خارجہ نے اہم انکشاف کیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے پاکستانی معشیت کو ہر سال بڑا دھچکا لگتا ہے، پاکستان میں تجارت سے متعلق منی لانڈرنگ سے سالانہ دس ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ روس،، مکسیکو اور بھارت میں ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور کرپشن کے زریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کردئیے جاتے ہیں، پاکستان کی ایک تہائی آبادی سطح غربت سے نیچےزندگی گزار رہی ہے، اس کے باوجود ٹیکس سے بچنے کے لیے بیرون ملک منتقل کیے گئے پیسوں کا تخمینہ 10 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام، کسٹم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو منی لانڈرنگ کے خلاف جانچ پڑتال اور سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کو غیر قانونی پیسوں کی لین دین کے حوالے سے دنیا کے چوتھے بڑے ملک کے طور پر بتایا گیا ہے، بھارت میں دیہی علاقوں میں غیر رسمی مالیاتی نیٹ ورکس کے قائم ہونے اور رسمی مالیاتی اداروں تک لوگوں کی بڑے پیمانے پرعدم رسائی کی وجہ سے زیادہ تر منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔

    امریکی رپورٹ میں امریکی تھنک ٹینک کی گلوبل فنانشل انٹیگریٹی کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا، جس کے مطابق بھارت کو منی لانڈرنگ کی وجہ سے سالانہ 51 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔

    جی ایف آئی رپورٹ میں چین پہلے نمبر پر ہے، جہاں ہر سال غیر قانونی پیسوں کی لین دین کی وجہ سے 139 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور 04 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کے ساتھ روس دوسرے جب کہ 52 ارب 8 کروڑ ڈالر کے ساتھ میکسیکو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

  • بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

    بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں محمد انور، سرفراز مرچنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر ختم کردیا۔

    میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی گئیں تاہم عدم ثبوت کی بنا پر تمام افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’بانی ایم کیو ایم سمیت 4 افراد پر قائم منی لانڈرنگ کیس کو عدم شواہد کی بنیاد پر ختم کیا گیا ہے تفتیش کے دوران یہ بات ثابت نہیں ہوسکی کہ رقم غیر قانونی طریقے سے منتقل کی گئی ہے‘‘۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے لندن میں مقیم رہنماء واسع جلیل نے کہا کہ ’’ہم اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے بانی ایم کیوایم کے خلاف دائر مقدمے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے‘‘۔

    یاد رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب لندن پولیس ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں چھ دسمبر دوہزار بارہ کو متحدہ کے دفتر پہنچی اور چھاپے کے دوران، لاکھوں پاؤنڈ برآمد کیے بعد ازاں اٹھارہ جون 2013 کو لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کے دوران  اُن کی رہائش گاہ سے غیر قانونی خطیر پاؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    علاوہ ازیں تین جون 2014 اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی لیتے ہوئے متحدہ قائد کو حراست میں لے کر جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم علالت کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور6 جون2014 کو اکتیس جولائی تک الطاف حسین ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

    اکتیس جولائی2014 کو متحدہ سربراہ کی ضمانت میں دسمبر2014 تک توسیع ہوگئی تھی، دسمبر میں ایک بار پھر متحدہ قائد کی ضمانت میں 14اپریل 2015تک توسیع کی گئی تھی۔

     

  • ایم کیو ایم پرمنی لانڈرنگ اوررا فنڈنگ کے الزامات: جے آئی ٹی کی تشکیل

    ایم کیو ایم پرمنی لانڈرنگ اوررا فنڈنگ کے الزامات: جے آئی ٹی کی تشکیل

    اسلام آباد : سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور را کی فنڈنگ لینے کا الزام پر وزارت داخلہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کریں گے۔

    ٹیم میں آئی بی کا ایک اور آئی ایس آئی کے دو ارکان ہوں گے۔ سندھ رینجرز کی جانب راجہ طاہر اقبال تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہوں گے۔

    جے آئی ٹی سرفرازمرچنٹ کے ایف آئی اے کو دیئے گئے بیان کا جائزہ لے کر تحقیقات آگے بڑھائے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق جے آئی ٹی ضرورت محسوس کرے گی تو وفاق یا صوبے کے کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔

    مظہر الحق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ ایف آئی اے کو ایم کیوایم پر منی لانڈرنگ اور را سے فنڈنگ کے الزامات پر بیان ریکارڈ کروانے کیلئے لندن سے اسلام آباد آئے تھے اور انہوں نے ایف آئی اے کو ان الزاما ت کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے تھے ۔

     

  • منی لانڈرنگ کے الزام میں پی آئی اے کا فلائٹ منیجر گرفتار

    منی لانڈرنگ کے الزام میں پی آئی اے کا فلائٹ منیجر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے کے فلائٹ منیجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں بدعنوان افسران کے خلاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے کے منیجر شیڈولنگ فلائٹ سروسز خالد امین کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ہفتے کے روز ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھا۔

    ایف آئی اے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیفنس میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی، واضح رہے کہ خالد امین پر انسانی جان بچانے والی ادویات کی اسمگلنگ کا بھی الزام ہے۔

  • سپرماڈل ایان 22 سال کی ہوگئیں

    سپرماڈل ایان 22 سال کی ہوگئیں

    سپرماڈل ایان جنہیں منی لانڈرنگ کیس میں حال میں ہی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے آج اپنی 22 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    سپرماڈل ایان کی ویب سائٹ کے مطابق ایان 30 جولائی 1993 کو دبئی میں پیدا ہوئی تھیں اوراپنی زندگی کی 22 بہاریں دیکھ چکی ہیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق وہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ ایک طالبہ تھیں۔

    ایان علی کے لئے عالمی شہرت کوئی نئی شے نہیں ہے۔ ان کی ویب سائٹ کے مطابق ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور 400 کور شوٹ، 1500 پرنٹ فوٹو کمپئینز اور 35 اشتہارات میں کام کرچکی ہیں۔

    ماڈل ایان دنیا کے کئی بڑے برانڈز کے ہمراہ کام کرچکی ہیں جن میں لوریال، کوکا کولا، سام سنگ، سن سلک، ہونڈا، میگنم اور ٹویوٹا جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔

    ایان کی ویب سائٹ کی مطابق وہ 25 مختلف ممالک کی کمپئینز میں حصہ لیں چکی ہیں اوراس کے علاوہ وہ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہردکھا چکی ہیں۔

    سپر ماڈل ایان کو 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ 4 ماہ 2 تک اڈیالہ جیل میں قید رہیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا گیا لیکن تاحال وہ ملک سے باہر نہ جانے کی پابند ہیں۔

  • کروڑوں کی لانڈرنگ میں ملوث خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ریحام خان

    کروڑوں کی لانڈرنگ میں ملوث خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ریحام خان

    سیالکوٹ: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کرنے والے خود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان سیالکوٹ میں واقع ایس او ایس ولیج میں یتیم بچوں سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔

    ریحام خان کو اپنے درمیان پاکربچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی، انہوں نے ریحام کو خوشنما پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔

    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیےہے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’’جرم کرکے سوچنا کہ سزانہ ملے یہ زیادتی ہے جو لوگ کروڑوں کی منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں‘‘۔

  • ایم کیو ایم نے بھارت سے فنڈ نگ وصول کی : متحدہ نےبی بی سی کی رپورٹ مسترد کردی

    ایم کیو ایم نے بھارت سے فنڈ نگ وصول کی : متحدہ نےبی بی سی کی رپورٹ مسترد کردی

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی ویب سائٹ پرایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کی سیاسی جماعت ’متحدہ قومی موومنٹ‘ بھارت سے امداد وصول کرتی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے مذکورہ الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک اہم عہدیدارنے برطانوی حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ انہیں بھارت سے امداد ملتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو بھارت میں دہشت گردی کی تربیت بھی دی جاتی رہی ہے اوران کارکنان کو شمالی ہندوستان میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال اور دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

    بی بی سی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران برطانوی حکام کو ایم کیو ایم کے دفتر سے ہتھیاروں کی فہرست بھی ملی ہے

    رپورٹ میں ایس پی راؤ انوار کی پریس کانفنس کا بھی حوالہ دیا گیا کہ جس میں انہوں نے دو افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کی تھیں کہ کس طرح وہ بھارت سے تربیت لے کرآئے ہیں۔

     بی بی سے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ جب ایم کیو ایم سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا توانہوں نے تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔ جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کا اس معاملے میں موقف تھا کہ اپنی کوتاہیوں کا ملبہ دوسروں پر نہیں ڈالنا چاہئیے

    برطانوی تحقیقاتی اداروں نے ایم کیوایم کے بارے میں تفتیش 2010 میں عمران فاروق قتل کے بعد شروع کی تھی۔

    یہ رپورٹ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 4:09 شام کو ویب سائٹ پرشائع کی گئی ہے۔

    ماضی میں ایم کیو ایم پر اس نوعیت کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں جن کہ وہ جوابات دیتی رہی ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے الزامات کی تردید

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    متحدہ قومی موومنٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی نیوز رپورٹ میں لگائے گئے تمام ترالزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے اورکہاہے کہ ایم کیوایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے اوروہ پاکستان کی یکجہتی اوراستحکام پر کامل یقین رکھتی ہے ۔

    ایک اعلامیہ میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف لگائے جانے والے الزامات نئے نہیں ہیں۔ ماضی میں بھی ایم کیوایم کوبدنام کرنے اوراس کاامیج خراب کرنے کیلئے اس پر جناح پور بنانے کی سازش سمیت متعدد الزامات لگائے گئے جو بعد میں جھوٹے ثابت ہوئے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ملک بھرکے عوام اس قسم کی جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹس کواسی طرح مستردکردیں گے جس طرح وہ ماضی ایم کیوایم کے خلاف الزامات کومستردکرتے رہے ہیں ۔

    رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ بی بی سی کی گمراہ کن رپورٹ پر ہرگزمشتعل نہ ہوں اور پرامن رہتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔

    انشاء اللہ ایم کیوایم کے خلاف یہ میڈیا ٹرائل بھی ماضی کی طرح اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔