Tag: money laundering

  • لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لاہور : معروف ماڈل ایان علی کے بعد مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے توفیق عرف ٹافی بٹ کا قریبی عزیز عبدالباسط کروڑوں روپے اور پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے لاہور ائیرپورٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    معروف ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ میں رسوائے زمانہ ہوئی تو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط بھی لا ہور ائیرپورٹ سے پندرہ کلو سونا اور تین کروڑروپے اسمگل کرتے پکڑے گئے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے مسلم لیگ نواز کی اہم شخصیت توفیق عرف ٹافی بٹ کا نام لے لیااور اپنے بیان میں کہا ہے کہ سارا سونا اور پیسے توفیق عرف ٹافی بٹ نے دئیے۔

    ابتدائی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جس کے مطابق ملزم عبدالباسط اکیلا نہیں، بلکہ توفیق عرف ٹافی بٹ کی زیرنگرانی چلنے والے گروہ کا حصہ ہے جو ملک کی اہم ترین شخصیت کے انتہائی قریب تصور کیا جاتا ہے۔

    توفیق بٹ کی ائیرپورٹ میں تین دکانیں ہیں جن کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی ہے اور بیرون ملک کرنسی، سونا اور جواہرات منتقل کرنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجودان دکانوں سے مدد لی جاتی ہے۔

    سامان لے جانے والے مسافر کو تمام چیزیں ائیرپورٹ کی حدود کے اندر سے فراہم کی جاتی ہیں۔ عبدالباسط اور کئی دیگر کے ذریعے اہم ترین شخصیات اور ان کی بیٹی کی اشیاء بیرون ملک بھجوائی گئیں۔

    مئی 2011 کی انتخابی مہم کے دوران اہم ترین شخصیت کی بیٹی کے پروٹوکول کی ذمہ داری ٹوفی بٹ کے پاس تھی جس نے اہم شخصیت کی بیٹی کی میڈیا مہم اور دیگر اخراجات برداشت کئے تھے۔

  • وزیراعظم اثاثہ کیس : پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

    وزیراعظم اثاثہ کیس : پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کےخلاف دائر اثاثہ جات کیس میں لاہورہائیکورٹ نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیا ہے،پانچ رکنی بینچ  8 مئی سےسماعت کریگا۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس سال بعد لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سنوائی ہو ہی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کےاثاثوں سےمتلعق انیس سو اکیانوےمیں پیرعلی عمران نےرٹ دائرکی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ نےچوبیس سال بعد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت کرتے ہوئےپانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیاہے۔ جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنیچ آٹھ مئی سے کیس کی سماعت کریگا۔

    پیرعلی عمران کےوکیل جاویداقبال نے آے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہانوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں , پیر علی عمران کےوکیل جاویداقبال کا کہنا تھا کہ وہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کےخلاف عدالت میں ثبوت پیش کریں گے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد

    منی لانڈرنگ کیس: اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد

    اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم معظم علی اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت چھ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس مزید پیش رفت ہورہی ہے، اس سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جوعمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کے حوالے سے صولت مرزا اور معظم علی کے بیانات ریکارڈ کریگی۔

    اطلاعات کے مطابق برطانوی ٹیم پاکستانی وزارت داخلہ کے تعاون سے پاکستان میں کارروائی کر رہی ہے، واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی۔

      اس کے علاوہ لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ اور ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔

  • مبشرلقمان کے ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مزیداہم انکشافات

    مبشرلقمان کے ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مزیداہم انکشافات

    کراچی: پاکستان کے جانے مانے صحافی مبشر لقمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات کیے ہیں۔

    مبشر لقمان اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کے میزبان ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ محمد انور اور ان کی پارٹی اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو تاجر جنہوں نے ایم کیو ایم کو رقم بھیجنے کے حلف نامے جمع کرائے تھے اب اپنے بیان سے انکاری ہیں۔

    لقمان کا کہنا ہے کہ دونوں تاجروں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بیان دیا ہے کہ رقم کی فراہمی کا بیان ان سے گن پوائنٹ پر لیا گیا تھا اور انہوں نے کسی قسم کی رقم نہیں بھیجی ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر محمد انور کے بارے میں مبشر لقمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مرزا اور ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ ’انور کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں رہے‘ اور محمد انور نے کبھی بھی اس الزام کو غلط ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی میڈیا سے ناراضگی پر گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان الطاف حسین کے ایک سیکیورٹی گارڈ کے بارے میں ایک پرانی میڈیا اسٹوری دوبارہ سامنے لے آئے۔

    الطاف حسین کے سیکیورٹی گارڈ کے بارے میں

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ صلاح الدین نامی صحافی نے الطاف حسین کے سیکیورٹی گارڈ کا انٹرویو شائع کیا تھا۔

    اپنے انٹرویو میں سیکیورٹی گارڈ فرید خان نے کہا تھا کہ الطاف حسین اکثر کہتے ہیں کہ افر میرے پاس اختیار ہو تو  میں جمع اور عید کی نماز پر بھی پابندی لگادوں۔

    اس نے یہ بھی کہا کہ جب الطاف حسین کسی کو قتل کرانا چاہتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ’’نجانے اللہ کب انہیں پوچھے گا؟‘‘۔

    فرید خان نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ’’ اگر کبھی الطاف حسین سے دین کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ تمھیں جتنا دین سے دور کرنا چاہتا ہوں، اتنا ہی تم دین کے قریب جانے کی بات کرتے ہو‘‘۔

  • عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگل کرتے ہوئے پکڑی جانے والی ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مسترد کردی ۔

    ایان علی کے وکیل سردار اسحاق کا کہناتھا کہ ان کی موکلہ ایک ماڈل ہے جسے جیل میں خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، سرداراسحاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایان علی سے تمام ایجنسیاں تحقیقات کرچکی ہیں، انہیں ضمانت پررہا کیا جائے۔

    کسٹم کے پراسیکوٹر نے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ جرم ایسا ہے کہ پانچ کروڑ روپے پکڑے جانے پر پچاس کروڑ کا جرمانہ ہوسکتاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایان علی نے تین سال میں بیرون ممالک کے چالیس دورے کئے ہیں۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی، کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کے مکمل چالان سمیت طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے ماڈل ایان علی سے اسلام آباد کے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالربرآمد ہوئے تھے، جس پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • راولپنڈی:ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    راولپنڈی:ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت نے راولپنڈی ائیرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام نے سماعت کے دروان ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا، جس کے بعد کسٹم کی خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، ایان سے برآمد رقم پر ان کے والد محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ رقم پراپرٹی کو فروخت کرکے بعد ملی تھی ۔ مشہور ماڈل کیساتھ ایسا سلوک دیکھ کر افسوس ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ ہفتہ کے روز بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملک کی نامور ماڈل آیان علی کو گرفتار کر کے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے تھ، ماڈل آیان علی  پرغیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کا الزام  ہے۔،

    آیان علی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہی تھیں کہ سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کے خفیہ خانوں سے پانچ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم برآمد ہوئی، جس پر انہیں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    کسٹم حکام نے ملزمہ کو حراست میں لے کر انھیں کسٹم ہاؤس منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

  • الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کئے جانے کا امکان

    الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کئے جانے کا امکان

    کراچی/لندن: برطانیہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر نے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اس حوالے سے لیگل نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اہم ذارئع کا کہنا ہے کہ برطانیوی حکومت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر قائم منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ روز ان کے کزن افتخار حسین کی رہائی کے بعد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ افتخار حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جن کو گزشتہ روز برطانیوی پولیس نے رہا کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم کے اہم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کیس کے ختم کرنے کے حوالے سے لیگل نوٹس کا انتظار کر رہی ہے اور ایم کیو ایم برطانیوی حکام کی کلیئرنس کے بعد جشن بھی منائے گی۔