Tag: money laundring

  • منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کی بھی ضمانت میں توسیع

    لندن : منی لانڈرنگ کیس میں سرفراز مرچنٹ کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے سرفراز مرچنٹ مدت ضمانت ختم ہونے پر لندن پولیس کے روبرو پیش ہوئے۔

      لندن پولیس نے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ سے دو گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کی ضمانت میں وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    سرفراز مرچنٹ کو گزشتہ برس منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، سرفراز مرچنٹ پر ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سے رقم کے غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی منی لانڈرنگ کے الزمات میں پوچھ گچھ کے بعد جولائی تک ضمانت میں توسیع دی گئی ہے۔

  • محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ایم کیو ایم کے رہنما محمد انورنے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما پولیس کے آگے بالکل خاموش رہے، محمد انور کو اب لندن پولیس کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

     اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نےمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیوایم کےمحمدانور سے دس گھنٹے تفتیش کی تھی جس کے بعد انہیں ضمانت پررہاکردیا گیا تھا۔

     محمد انورکوجولائی کے وسط تک ضمانت پرچھوڑاگیا ہےاس دوران ایم کیوایم رہنما پربرطانیہ سےباہرجانے پرپابندی ہوگی اور کسی بھی وقت پوچھ گچھ کیلئے انھیں طلب کیاجاسکتا ہے۔

  • الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    لندن: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو سات گھنٹے کی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے محمد انور کوجولائی کے وسط تک ضمانت پر رہا کر دیا۔ لیکن انہیں کسی بھی وقت تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق محمد انور کے برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی ہے، اسکاٹ لینڈ یار ڈ پولیس نے گزشتہ روز محمد انور کے گھر کی تیرہ گھنٹے تک تلاشی لی تھی،اسے وہاں سے کیا ثبوت ملے ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

    پولیس نے زیر حراست محمد انور سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی ۔ اور محمد انور کو وکیل فراہم کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

    محمد انور کے گھر کی تلاشی کے دوران برطانوی پولیس نے فرانزک ماہرین سے مدد بھی لی تھی ۔

  • ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    کراچی : ایم کیو ایم ترجمان نےکہاہے کہ ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو شمالی لندن میں ان کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا ۔

    انہیں اس وقت لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں انٹر ویو کیا جارہا ہے ۔ یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ۔

    تر جمان نے کہا کہ ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے ۔ ایم کیوایم لندن پولیس کے ساتھ تعاون کرتی رہےگی اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے ۔

  • ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انورلندن میں گرفتار

    ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انورلندن میں گرفتار

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انورکو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

    لندن سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 64 سالہ شخص کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا اور وہیں ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نارتھ ویسٹ لندن میں واقع محمد انور کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کل پانچ افراد ملوث ہیں جن میں سے دو افراد کو 5 دسمبر 2013 کو گرفتار کیا گیا تھاجبکہ ایک 61 سالہ شخص سال3 جون 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    اسی کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گزشتہ سال 3 دن تک تفتیش کی جاچکی ہے اوروہ ضمانت پررہا ہیں۔

     متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں اورمحمد انورکوقانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

     اےآروائی نیوز کے اینکرپرسن کے مطابق محمد انورایم کیو ایم کے مالی معاملات میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    برطانیہ میں منی لانڈرنگ ایک انتہائی سنگین جرم ہے اور اس میں عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

  • لندن: 64 سالہ شخص منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    لندن: 64 سالہ شخص منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو گرفتارکرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق 64 سالہ شخص کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا اور وہیں اس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نارتھ ویسٹ لند ن میں واقع اس شخص کے گھر کی تلاشی بھی لے رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کل پانچ افراد ملوث ہیں جن میں سے دو افراد کو 5 دسمبر 2013 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک 61 سالہ شخص سال 2014 میں گرفتار کیا گیا ۔

    مزید دو افراد اس کیس میں پہلے سے ضمانت پر ہیں۔

    برطانیہ میں منی لانڈرنگ ایک انتہائی سنگین جرم ہے اور اس میں عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔