Tag: money laundry

  • ایس ای سی پی: منی لانڈرنگ سے کیسے نمٹا جائے، مالیاتی اداروں کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

    ایس ای سی پی: منی لانڈرنگ سے کیسے نمٹا جائے، مالیاتی اداروں کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

    اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرپشن سے نمٹنے کے لیے اہم گر سکھائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں مالیاتی اداروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا۔

    سیشن میں سکیورٹیز‘ کماڈٹیز‘ بیمہ‘ تکافل‘ غیر بینکی مالیاتی کمپنیوں اور مضاربہ سے تعلق رکھنے والے افرا شریک ہوئے۔

    لاہور میں موجود ماہرین نے وڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شرکت کی، ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر طارق بختاور نے شرکاء کو اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون اور ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ انہیں اس سلسلے میں انہیں کس قسم کی احتیاط کرنی ہے۔

    ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ کے نئے قوانین جاری کردیئے

    ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک میں آنے والی کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو درپیش کسٹمرز‘ پراڈکٹس‘ چینلز اور جغرافیائی مقامات سے متعلق خطرات کو بخوبی سمجھنا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ کے نئے قوانین جاری کیے تھے۔

  • برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    کراچی : منی لانڈرنگ کے کیس میں  برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی کارروائی میں ایک پاکستانی کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر اے آر وائی نیوز نے  پاکستانی شخصیت کے نام کاپتہ لگالیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ میں گرفتار شخص کا نام فرحان جونیجو ہے، مذکورہ شخص ٹڈاپ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، یہ شخص ٹڈاپ اسکینڈل میں امین فہیم کا فرنٹ مین تھا، اس اسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کا بھی نام شامل ہے۔

    سال2013میں فرحان جونیجو نے ٹڈاپ میں فراڈ کر کے رقم لوٹی اور پاکستان سے امریکا فرار ہوگیا تھا، فرحان نے دبئی ،امریکا، سوئٹزرلینڈ کے بعد رقم برطانیہ منتقل کی، برطانیہ میں مانیٹرنگ کے بعد فرحان جونیجو کوگرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں سات ارب روپے کی رقم حوالہ و ہنڈی کے ذریعےامریکا بھجوائی گئی تھی، فرحان جونیجو نے 750ملین کی رقم بیرون ملک منتقل کی تھی، یہ رقم والدہ، بہن، بھائی اور بیوی کے مشترکہ اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

    فرحان جونیجو یوسف رضاگیلانی، مرحوم امین فہیم کا قریبی ساتھی تھا۔ تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان جونیجو سندھ حکومت سے ڈیپوٹیشن پر وزارت تجارت میں ڈائریکٹر تعینات تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    اس کے پاس پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانوی شہریت بھی تھی، ایف آئی اے نے اس سے تفتیش کے دوران حوالہ و ہنڈی کامقدمہ بھی درج کیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے افسران نے کچھ دن قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا، دورے کے دوران ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بات چیت ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق لندن جانے والی رقوم کا بھی ذکر کیا گیا،این سی اے نے منی لانڈرنگ پرمدد کرنے کی خود سے پیشکش کی تھی۔