اسلام آباد : ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون مسافر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بھای مالیت کی رقم برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد سے بیرون ملک جانے والی خاتون مسافر کے قبضے سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالر برآمد کرلیے، مذکورہ ملزمہ یہ رقم غیر قانونی طر یقے سے پر دوحہ منتقل کرنا چاہ رہی تھی۔
خاتون مسافر کے قبضے سے 79ہزار480امریکی ڈالر برآمد ہوئے جو اس نے اپنے بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔
اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی رقم کی مقامی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ40لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزمہ کو فوری طور پر حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ریاض : سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ملزمان کے ایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے جس پر 120 ملین ریال کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
اس حوالے سے ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے رقوم جمع کرکے ترسیل زر کرنے والے غیرملکی گروہ نے120 ملین ریال نامعلوم ذرائع سے حاصل کیے تھے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی گروہ 6 افراد پر مشتمل ہے، ملزمان کا تعلق بھارت سے ہے جن کی عمریں کے تیس اور چالیس سال سے زائد ہیں۔
پولیس ترجمان نے کے مطابق ملزمان پر شبہ ہے کہ یہ بھارتی گروہ منی لانڈرنگ کے کاروبار میں ملوث ہے، یہ تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ اور ٹھیکیدار کمپنیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے رقمیں باہر بھیج رہا تھا۔ سعودی شہریوں کے اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کمیشن دیا جاتا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بھارتی گروہ 2020 کے دوران 120 ملین ریال باہر بھیج چکا ہے۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گروہ کے قبضے سے 22500 ریال برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی غیرقانونی پروجیکٹ کی آمدنی سے انہیں حاصل ہوئے تھے، گرفتار شدگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرلی گئی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد : احتساب عدالت نے پی پی رہنما آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد عائد کرنے کی جرم کرنے کی تیاری کرلی، کیس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آصف زرداری پر پارک لین کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری، حسین لوائی، انور مجید ودیگر پر7جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، کورونا وائرس کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے احتساب عدالت نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کراچی انور مجید کے لئے اسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرے، رجسٹرار احتساب عدالت کراچی انورمجید کی ویڈیو لنک پرشناخت کی تصدیق کریں گے، حسین لوائی، طحہ رضا اورمحمد عمیر پراڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
احتساب عدالت نے حکم نامہ کے مطابق جو ملزمان جیل میں نہیں وہ7جولائی کو ذاتی حیثیت میں فرد جرم کے لئے پیش ہوں۔
واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس میں پہلے ہی فردجرم کے لئے26جون کی تاریخ مقرر ہے، منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کی اسلام آباد عدم منتقلی فرد جرم میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔
اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے سابق کمشنر سرگودھا کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ظفر اقبال شیخ پر کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں نیب اسلام آباد نے سابق کمشنر سرگودھا کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے قومی احتساب بیورو ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال شیخ پر62 جائیدادیں غیرقانونی طریقے سے بنانے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ ظفر اقبال شیخ پر کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے، سابق کمشنر نے منی لانڈرنگ سے اپنے بیٹوں کو بھاری رقم لندن بھجوائی۔
نیب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی رقم سے لندن میں ایک کمپنی بنائی گئی، ابتدائی تحقیقات میں سابق افسر جائیدادوں کی منی ٹریل نہیں بتا سکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں باضابطہ انکوائری کی منظوری دی جائے گی، نیب لاہور سابق بیورو کریٹ کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے۔
لاہور : ایف آئی اے نے ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کرلیے، خبر ملنے پر اداکارہ روپوش ہوگئی، صوفیہ کروڑوں کی بے نامی جائیداد کی بھی مالک ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کو منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے۔
صوفیہ مرزا کے پاس کروڑوں کی بے نامی جائیداد ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی نے ایف بی آر سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ریمپ پر کیٹ واک کرنے والی پاکستان کی ایک اور ماڈل گرل کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے ک اانکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ملک کی خوبرو ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کا نام بھی منی لانڈرنگ کیس میں سامنے آگیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ صوفیہ مرزا کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں۔ صوفیہ مرزا کے پاس کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد ہے۔
مزید حقائق سے پردہ اٹھا نے کیلئے ایف آئی اے نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ایف آئی ے کا کہنا ہے کہ ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں لیکن وہ اب روپوش ہوگئی ہیں اس سے پہلے ماڈل ایان علی کا نام بھی منی لانڈرنگ میں سامنے آیا تھا ایان علی کی سیاسی وابستگی سے متعلق کئی ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے تھے۔
پشاور : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے بھاری رقم برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر کو حراست میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔
مسافر کے قبضے سے 46ہزار درہم برآمد کرلئے گئے، حاکم اللہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے217سے پشاور سے ابوظہبی جارہا تھا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو ایک بیگ میں46ہزار درہم چھپا رکھے تھے ۔
جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا، اے ایس ایف نے مزید کارروائی کیلئے مسافر کو کسٹم کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر ہپیروئن اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 1711گرام ہیروئن برآمد کی تھی جو ملزم نے چائے کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھی۔
نجی ایئرلائن ایئر بلو کے ڈرائیور سید عقیل شاہ کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو انکشاف ہوا کہ گاڑی میں رکھی چائے کی پتی کے پیکٹ میں ہیروئن چھپا کر رکھی گئی ہے۔
لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو گرفتار ملزم آفتاب محمود سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، ملزم کو شہباز شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شہباز شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم آفتاب محمود سے جیل میں تفتیش کے لیے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی۔
احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ نیب کے مطابق آفتاب محمود نے شریف فیملی کو لاکھوں ڈالر بیرون ملک سے منتقل کیے۔
غیر ملکی جریدے کے ہوشربا انکشافات کے بعد ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے۔ ملزم آفتاب محمود اسی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب محمود برطانیہ میں عثمان انٹرنیشنل منی ایکسچینج کے ذریعے رقوم پاکستان منتقل کرتا تھا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 3 جائیدادیں منجمد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ہدایت جاری کردیں، نیب کی جانب سے ڈی جی ایکسائز پنجاب کو بھی شہباز شریف کی 2 گاڑیاں منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے دو پلاٹس منجمد کرنے کے لیے سیکریٹری ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو خط لکھا ہے، نیب نے ڈی ایچ لاہور کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 2 گھر منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے 9 پلاٹس منجمد کرنے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی ہے جبکہ شہباز شریف کی 14 کمپنیاں منجمد کرنے کے لیے ایس ای سی پی کو ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہا ہوں۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سُفرا کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنے کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر وزارت خارجہ مبارکباد کی مستحق ہے، قومی غیرت کی بات کی جائے تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہے، قوم تب اٹھتی ہےجب وہ یقین کرناشروع کرتی ہے، جہاں آج پاکستان ہے، سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیےبہت بڑا موقع ہے، ایک چیز واضح ہوجانی چاہیے کہ پاکستان ایسے آگےنہیں چل سکتا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے، گھر قرضوں پر زیادہ دیرنہیں چل سکتا، اس طرح ملک بھی قرضوں پر زیادہ دیر نہیں چلتا، دوسروں پر انحصارکی پالیسی ترک کرنے کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، ہمیں دوسروں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، قوم تب اٹھتی ہےجب وہ یقین کرناشروع کرتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سب سے زیادہ ہمارے ملک کو نقصان غیرت ختم ہونے کی وجہ سے پہنچا، ہم نے اپنے خرچے کم نہیں کیے ہم ایک قوم نہیں بن سکے، جتنے بھی مسائل دیکھ لیں وہ اسی مائنڈ سیٹ سے آئےہیں، فراڈ قسم کے مائنڈ سیٹ نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
ماضی میں ملکی آمدن بڑھانے کے بجائے شارٹ کٹ لیتے رہے، قومی وقار کی بات کرتے ہیں تو مذاق اڑایا جاتاہے، ملک کی بہتری کیلئے دفترخارجہ اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرے، دوسروں پر انحصار کی پالیسی کی وجہ سے خارجہ پالیسی کوبھی نقصان پہنچا، ملک کا امیج خراب کرنے میں ہم سب کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ہم نے ماضی میں مختصر مدت کے مفاد کیلئے غلط فیصلے کئے بیرون ملک قرضوں سے اشرافیہ مستفید ہوتی رہی، ہماری اپنی اشرافیہ نےخود ملک کو بدنام کیا
اوورسیز پاکستانی اثاثہ ہیں، ملک ان ہی کی کمائی سے چل رہا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے لئے سب سے بڑا اثاثہ ہیں، میں نے شوکت خانم اسپتال کیلئے بھی اوورسیز پاکستانیوں سے ہی رابطہ کیا تھا، مجھے پتہ ہے اوورسیز پاکستانی بہت کو آپریٹو ہیں، ہمیں ان کو یقین دلانا ہوگا ان کاپیسہ ٹھیک جگہ پر لگ رہا ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے روابط رکھنا بہت ضروری ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے بیوی بچے،ماں باپ چھوڑ کر باہر ملکوں میں کام کرتے ہیں، یہ ملک ان پاکستانیوں کے خون پسینے سے ہی چل رہا ہے، بیرون ملک پاکستانی کمیونٹیز سے مل کر ورکنگ ریلیشن گروپ بنائے جائیں، جو ہمیں چیلنجزہیں ہم انہیں بہتر معیشت کے بغیر دور نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے اس کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، بیرون ملک کمانے والے پاکستانیوں کیلئےدل میں رحم پیدا کریں، منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئےبھی آپ کی بڑی مدد چاہئے۔
جب تک لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگےتوملک میں ترقی نہیں ہوگی، پوری کوشش کریں گےکہ تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہوں، ملائیشیا میں ہماری بہترین سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، منی لانڈرنگ کے معاملے میں کل سے میری تعریف ہورہی ہے، فخر ہے ہمارا دفترخارجہ معیاری اورتجربہ کار سفارت کار ہیں، سفارت کاروں کی کارکردگی بہتر ہے اس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔
منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہا ہوں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کےخلاف ملکی تاریخ کاسب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہا ہوں، منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منی لانڈرنگ کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والے اپنے دن گننا شروع کردیں، سندھ میں تو کل سے چیخوں کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے میں کوئی جلدی نہیں ہے، ہمیں ڈالر کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن نہیں لیتے، معیشت میں اصلاحات ملک کیلئےکی ہیں، اگلا منی بجٹ عوام دشمن نہیں ہوگا، بجٹ میں کاروبارکا فروغ چاہتے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے تمام اقدامات پاکستان کےحق میں ہیں، وہ منی لانڈرنگ روکنے کا کہتا ہے، مسلح گروپوں کا خاتمہ نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کا بھی مطالبہ ہے۔
قوم کو واضح کردوں کہ اب ملک میں اب کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے البتہ چیلنجز کا سامنا ضرور ہے، سرمایہ کار اطمینان رکھیں ملک میں کوئی غیریقینی صورتحال نہیں ہے، ملک کی تاریخ کاسب سے بڑا اور مؤثر غربت مٹاؤ پروگرام لے کر آرہاہوں۔