Tag: Money

  • سعودی عرب : شوہر سے پیسے مانگنے کے لیے ماں کا کم سن بچیوں پر تشدد

    سعودی عرب : شوہر سے پیسے مانگنے کے لیے ماں کا کم سن بچیوں پر تشدد

    ریاض : سعودی حکام نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹیوں پر تشدد کرنے والی افریقی خاتون کے چنگل سے کم سن بچیوں کو آزاد کروا لیا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی والدہ کی جانب سے پیسوں کی خاطر کم سن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی نے کارروائی کرتے ہوئے جڑواں بچیوں کو ظالم ماں کے چنگل سے آزاد کروالیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افریقی خاتون کو اپنی دو 9 سے 10 ماہ بچیوں پر تشدد کرتے اور اونچائی سے زمین پر گراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بیچوں کے اونچائی سے زمین پر گرنے کے باعث فرش پر خون بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی بیٹی کا گلا دباتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ’میں تمہیں جان سے مار دوں گی‘۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ کم سن بچیوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی کو ٹیگ کرکے ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور بچیوں پر تشدد کرنے والی والدہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی کے ترجمان کا کہنا تھا سعودی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو والدہ سے آزاد کروالیا ہے۔

    سعودی حکام کا کہنا تھا کہ افریقی خاتون نے یمنی شخص کے ساتھ شادی کی تھی لیکن کچھ مدت کے بعد دونوں علیحدہ ہوگئے تھے، تاہم خاتون نے شوہر کی جانب سے پیسے نہ دینے پر بچیوں پر تشدد کرنا شروع کردیا اور ان کی ویڈیو بناکر یمن میں موجود اپنے سسر کو بھیجنے لگی۔

    ترجمان وزارت مزدور و سماجی ترقی کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچیاں اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنہیں مکمل صحت یاب ہونے کے بعد والد کے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا

    برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا

    لندن: شریف خاندان کے خلاف مزید گھیرا تنگ ہونے لگا، برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایکشن لیں اور شریف خاندان کی برطانیہ میں جائیدادوں کی تحقیقات کریں۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نوازشریف کو برطانیہ میں جائیداد پر پاکستانی عدالت نے سزا سنائی، برطانوی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی ایکشن لیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں، غیر قانونی پیسے سے بنائی جائیداد ضبط کی جائے اور منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دعوے پر عمل کیا جائے۔


    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گذشتہ سال بھی برطانوی حکومت سے نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا، برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی جائیدادیں ناجائز ذرائع سےحاصل کی گئی ہیں تو انہیں ضبط کیا جائے۔

    خیال رہے کہ آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو دس سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی گئی ہے جبکہ مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔


    شریف خاندان کے برطانوی اثاثوں کی چھان بین کی جائے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل


    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو آٹھ ملین پاؤنڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو دو ملین پاؤنڈ جرمانے کا حکم سنایا ہے، ایون فیلڈز فلیٹ کی قرقی کا بھی حکم صادر کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم میں تیزی آگئی

    ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم میں تیزی آگئی

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم میں تیزی آگئی، شاہین ایئر لائن، شوگر ملز کے بعد قومی ائیر لائن سے بھی بڑی وصولی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم شروع کی جاچکی ہے جس کے تحت نادہندگان سے فوری بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ اب تک بڑی وصولی عمل میں آئی ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سے 97 کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، قومی ائیرلائن نے مسافروں سے پیشگی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لی جبکہ پی آئی اے کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ایف ای ڈی کی مد میں ادا کرنے ہیں۔


    بیرونِ ملک جائیدادیں اوررقم واپس لانے کے لیے قوانین موجود نہیں: ایف بی آر


    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انٹرنیشنل ائیرٹریفک ایسوسی ایشن کو خط بھی ارسال کیا تھا، قومی ائیر لائن کو ہر 2 ماہ بعد ایاٹا اور ٹریول ایجنسیز سے ادائیگیاں ہوتی ہیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ سے براہ راست کٹوتی کی جائے گی۔

    ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ دو روز کے دوران ایف بی آر نے 2 ایئرلائنز سے ایک ارب 88 کروڑ وصول کیے ہیں، نادہندگان سے فوری طور پر بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


    ایف بی آرمیں کرپٹ افسران کی نشاندہی، وزیراعظم کا نوٹس


    ذائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دریال خان شوگر ملز کے گودام سیل کردیے ہیں، دریال خان شوگر ملز کے گودام میں 27 ہزار ٹن چینی موجود ہے جبکہ بابا فرید شوگر ملز پر بھی سیلز ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ کے واجبات ہیں۔


  • وہ مالی فیصلے جو آپ کو پچھتانے پر مجبور کردیں

    وہ مالی فیصلے جو آپ کو پچھتانے پر مجبور کردیں

    انسان جب کمانا شروع کرتا ہے اور مالی طور پر خود مختار ہوتا ہے تو اس کے بعد اپنی معاشی حالت کا خود ذمہ دار ہوتا ہے۔

    معاشی طور پر بدحال رہنا یا خوشحال ہوجانا اس کی محنت، لگن اور ذہانت پر منحصر ہے۔ یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کمائے ہوئے پیسے کو ذہانت سے اس طرح خرچ کیا جائے کہ وہ مستقبل میں آپ کے کام آئے۔

    بعض افراد کی آمدنی بہت کم ہوتی ہے لیکن وہ اسے نہایت دانش مندی اور ذہانت سے خرچ کرتے ہیں جس سے نہ صرف وہ مالی طور پر پریشان نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات یہی آمدنی ذہانت سے کی گئی سرمایہ کاری کے باعث دگنی ہوجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: بڑھاپے تک ارب پتی بنانے والی عادات

    اس کے برعکس بعض افراد ساری زندگی بہت کماتے ہیں لیکن خرچ کرنے میں دانش مندی سے کام نہیں لیتے جس کے باعث وہ نہ صرف ہمیشہ معاشی طور پر پریشان رہتے ہیں بلکہ اپنے مستقبل کے لیے بھی قابل ذکر رقم جمع نہیں کر پاتے۔

    یہاں ہم آپ کو ایسے ہی کچھ مالی فیصلوں سے آگاہ کر رہے ہیں، جو بظاہر تو بہت اچھے لگتے ہیں، لیکن در حقیقت کچھ وقت بعد وہ آپ کو پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔


    مستقبل کے لیے جمع نہ کرنا

    امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر ملازمت پیشہ افراد اپنی ملازمت کے دوران بینک سے قرض لے کر گاڑی اور پر آسائش گھر خرید لیتے ہیں اور پھر بینک کو قسطوں میں قرض کی ادائیگی کرتے رہتے ہیں جس کے باعث اپنے مستقبل کے لیے جمع پونجی نہیں جوڑ پاتے۔

    لیکن اس عمل کے نقصان کا اندازہ انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوتا ہے اور وہ اس وقت کچھ رقم پس انداز نہ کرنے کے فیصلے پر بے حد پچھتاتے ہیں۔

    اگر آپ اس پچھتاوے سے بچنا چاہتے ہیں تو ابھی سے کچھ رقم جوڑنا شروع کردیں چاہے آپ کی آمدنی کتنی ہی کم کیوں نہ ہو۔


    انشورنس نہ کروانا

    انشورنس کی رقم بھرنا بعض اوقات بہت مشکل عمل لگتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے اپنے اوپر غیر ضروری جبر عائد کرلیا ہے۔

    لیکن اس کے فائدے کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی بری صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں۔

    صحت، گھر اور گاڑی کی انشورنس کسی بھی حادثے کی صورت میں آپ کو بے شمار مسائل سے بچا سکتی ہے۔


    سیاحت نہ کرنا

    بعض لوگ سیاحت کرنے کو فضول خرچی سمجھتے ہیں مگر یہ سوچ سراسر غلط ہے۔

    ایک امریکی سروے میں جب مالی طور پر خوشحال افراد سے ان کی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے سیاحت نہ کرنا بتایا۔

    بہت کم لوگوں نے گھر نہ خریدنے یا سرمایہ کاری نہ کرنے کو اپنا پچھتاوا قرار دیا مگر اکثریت کو اس بات کا دکھ تھا کہ انہوں نے اپنی نوجوانی میں کوئی خاص سفر نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں: سیاحت کرنے کے فوائد

    سیاحت کرنا اور اپنی استطاعت کے مطابق گھومنا پھرنا ذہنی و جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کو نئے سرے سے تازہ دم کرتا ہے جس کے بعد آپ زندگی کے میدان میں نئی توانائی کے ساتھ اترتے ہیں۔

    سفر کرنا اور نئے لوگوں سے ملنا آپ کے تعلقات کو وسیع کرتا ہے اور آپ نئے مواقع اور نئے ذرائع آمدنی بھی حاصل سکتے ہیں۔


    اپنے اوپر خرچ نہ کرنا

    پیسہ کو اپنے اوپر اس طرح سے خرچ کرنا کہ آپ کی صلاحیتوں اور قابلیت میں اضافہ ہو، ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے۔ اپنے پیشہ سے متعلق کوئی ایڈوانس کورس کرنا، کوئی ڈگری حاصل کرنا، کوئی نئی زبان سیکھنا پیسہ ضائع کرنا ہرگز نہیں۔

    یہ سرمایہ کاری آپ کی قابلیت میں اضافہ کرے گی جو آگے چل کر آپ کے ذرائع آمدنی کو وسعت دے گی۔


    سرمایہ کاری کا انتظار کرنا

    آمدنی شروع ہونے کے بعد جتنی جلدی سرمایہ کاری کی جائے اتنا اچھا ہے۔ مواقعوں کا انتظار کرنا وقت اور پیسہ ضائع کرنے کے مترادف ہے۔


    بلا ضرورت گھر خریدنا

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ معاشی طور پر خوشحال ہوگئے ہیں، اور ایک نیا اور بڑا گھر خرید سکتے ہیں تو یہ کام اس وقت تک نہ کریں جب تک آپ کو گھر تبدیل کرنے کی اشد ضرورت نہ پڑ جائے۔

    اپنے موجودہ گھر میں رہتے ہوئے اپنی ذرائع آمدنی میں اضافہ کریں اور جب گھر خریدنے کا فیصلہ کریں تو یاد رکھیں کہ گھر خریدنے کے بعد بھی آپ کے پاس اتنی رقم ہونی چاہیئے جو کسی ہنگامی صورتحال میں کام آسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی: سراج الحق

    سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی: سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کامیاب سینیٹرز سے حلف لیا جائے کہ آپ نے ووٹ خریدا ہے یا نہیں، سچ تو یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں بھر پور کرپشن دیکھنے میں آئی، سینیٹرز اب اپنا خسارہ پورا کریں گے یا عوام کی خدمت کریں گے؟ ایسے اقدامات سے لوگوں کا بیلٹ باکس سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔

    کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے اندر بھی الیکشن کمیشن کی نگرانی الیکشن ہونے چاہیے، ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، سچ تو یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی۔

    حکمران جماعت پر تنقدید کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں موجود معاشی دہشت گردوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، قوم کا پیسہ کسی ادارے کو معاف کرنے کا حق نہیں، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، لوٹ مار کرنا حکومت ہے تو ہم ایسی حکومت برداشت نہیں کریں گے۔

    حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ ملک میں 6 مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں 20 بار اضافہ ہوا، پی آئی اے کسی دور میں پاکستان کی عزت کی نشانی تھی لیکں چوروں کے باعث قومی ادارہ ناکامی سے دوچار ہے، ملک کو بچانا ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

    کراچی کے سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، کراچی کی سیاست کو کس کے ہاتھوں فروخت کیا گیا؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنڈ ہیں لیکن وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے جس پر جواب دیا تاہم سنیئر کے بارے میں غلط بیان دینے پر افسوس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں مگر وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے، اُن کو ایک عرصے تک برداشت کیا مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے‘‘۔

    شاہد خان آفریدی نے اپنے متنازعہ بیان پر نادم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں ، سینئر کے خلاف جو کچھ کہا مجھے اُس پر دل سے افسوس ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل تلخ رویہ کے باعث مجبو ری میں جواب دیا تھا‘‘۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

    بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اس لیے اب انہیں کوئی نہیں پوچھ رہا، کرکٹ میں کھلاڑی کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تاہم اگر آفریدی اس میں ناکام رہے اور سنیئرز پر الزام عائد کریں تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے‘‘۔

    سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان کی جانب سے لیجنڈ کرکٹر پر لگائے جانے والے الزام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی پر میاں داد کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر آفریدی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ کے ذریعے دیے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    آفریدی کے بیان پر کرکٹ کے مداحوں کا ردعمل