Tag: Moniqa

  • اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    ممبئی: اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ مونیکا جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فلموں سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، بھارتی اداکارہ مونیکا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا راحمہ رکھا تھا۔

    فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد رحیمہ نے گزشتہ سال شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اب وہ 11 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔

     ان کا پیدائشی نام ریکھا ماروتھیراج تھا اور وہ تامل، تیلگو اور مالایالم فلموں کی مقبول ترین ہیروئنوں میں شمار کی جاتی رہی ہیں۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا اسلامی نام راحمہ رکھا ہے اور اب وہ اپنی سابقہ زندگی اور سرگرمیوں سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی شادی والدین نے طے کی ہے اور ہونے والے دولہا ان کے والد کے قریبی دوست کے بیٹے ہیں۔