Tag: monis elahi

  • پرویزالہٰی بیٹے اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

    پرویزالہٰی بیٹے اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے بیٹے مونس الہٰی اور دیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس حوالے سے زمان پارک لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی لیڈر شپ کا احترام ہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرمشکل گھڑی میں ہم نے عمران خان اور پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا ہے، ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور رہیں گے اور عمران خان کی بھرپور مدد کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک و قوم کو فائدہ ہوگا، ایسا کوئی کام نہیں ہوگا جس سے ملک یا پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے۔

    پرویزالٰہی تحریک انصاف کے صدر ہوں گے، فواد چوہدری

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پرویزالہٰی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی اور ان کے ساتھی اب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چوہدری پرویزالٰہی پاکستان تحریک انصاف کے صدر ہوں گے، ان کو پارٹی صدر بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محمد خان بھٹی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی اور ان کے دیگر ساتھی ایم پی ایز پر بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ پھر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہے، ان کے ساتھ ہمارا سفر نہایت شاندار رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اور ق لیگ کے کردار کو پی ٹی آئی سراہتی ہے، ان سب نے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہنے کیلئے قربانیاں دی ہیں، جس طرح پرویزالٰہی اور ان کے ساتھیوں نے ہمارا ساتھ دیا ہم بھی ساتھ دیں گے۔

  • مونس الٰہی کے کزن کو گجرات سے اٹھا لیا گیا

    مونس الٰہی کے کزن کو گجرات سے اٹھا لیا گیا

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میرے کزن کو راستے سے اٹھالیا گیا ہے، ان کے بارے میں ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ میرے کزن ضیغم گوندل کو گجرات سے منڈی بہاءالدین جاتے ہوئے راستے سے اٹھالیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ضیغم گوندل کے ساتھ ان کی گاڑی بھی غائب ہے جبکہ ضیغم کے بارے میں ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مونس الہٰی کے گمشدہ قریبی دوست گھر پہنچ گئے

    اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوری کو مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان گارڈن ٹاؤن سے گمشدہ ہوئے تھے جس کے بعد ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او کو بازیابی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں11فروری کو احمد فاران خان کو رات گئے گھر کے باہر چھوڑ دیا گیا تھا، ان کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

     

  • کیا پولیس والے ہمارے گھر سے  بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟مونس الہی کا سوال

    کیا پولیس والے ہمارے گھر سے بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟مونس الہی کا سوال

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سوال کیا کیا پولیس والے ہمارے گھر سے بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات پولیس نے ہمارے گجرات کے گھر پر چھاپا مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس،پولیس کی پچیس گاڑیوں کی توسمجھ آتی ہے مگر ساتھ میں دو کالی ویگو کیا کررہی تھیں ؟ کیابھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

    یاد رہے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس پرپولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

    پولیس کی بھاری نفری نے رات بھر پرویزالٰہی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیے رکھا اور باہر پولیس کی متعدد گاڑیاں موجود رہیں۔

    صبح سویرے پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئےاور گھر کے ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہوگئے۔

  • پولیٹیکل سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ ہی کراسکتی ہے، مونس الہٰی

    پولیٹیکل سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ ہی کراسکتی ہے، مونس الہٰی

    لاہور : ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں، پولیٹیکل سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ کراسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے ہم اعتماد کا ووٹ کب لیں گے یہ فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، ہوسکتا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے ہی اعتماد کا ووٹ لے لیں۔

    مونس الہٰی نے کہا کہ چیف سیکریٹری کو کس نے ڈی نوٹیفائی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کیلئے راضی کیا؟ اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ن لیگ نے جو کچھ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے، گورنر پنجاب نے اپنے نجی وکیلوں سے رائے لے کر فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے بندے توڑنے کیلئے منڈی تو ن لیگ نے لگانی ہے، پہلے سندھ ہاؤس اور اسلام آباد میں جو منڈی لگی اس کا تو سب کو معلوم ہے۔

    ماموں کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے میرا نہیں : 

    مونس الٰہی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ماموں کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے میرا نہیں ہوا، شجاعت حسین کے بچوں نے انہیں مس گائیڈ کیا۔

    جب سے سیاست میں آیا ہوں شجاعت حسین اور پرویز الٰہی مجھے بتاتے رہے کہ شریفوں نے ہمیشہ دھوکا دیا، عمران خان کا ساتھ دینے سے متعلق حسین الٰہی نے اپنے والد اور میں نے اپنےوالد کو رضامند کیا تھا

     : ہمارے نمبرز  پورے ہیں 

    ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی پاگل ایم پی اے ہی ہوگا جو اس صورتحال میں غائب ہوجائے گا، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی سے بھی بات چیت کررہے تھے اس وجہ سے بھی 6دن لئے، ہم نے اپنی رائے دی، عمران خان نے اپنا فیصلہ بتایا، چیف سیکریٹری کو کس نے راضی کیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

     : سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی بات نہیں ہوئی 

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نمبر پر ابھی تک پی ٹی آئی سے تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی، تاہم عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے۔

    مونس الہٰی نے کہا کہ سال 2018میں کئی نشستوں پر ہمیں الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا لیکن اس وقت سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے بات کررہے ہیں۔

    2018انہوں نے کہا کہ میں جب الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا تو میں نے کہا یہ تو ہمارےخاندان کی سیٹ ہے، 2018میں مجھے کہا گیا کہ آپ ضمنی الیکشن لڑ لیجئے گا۔مجھے علیم خان اور جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ یہ آپ کی نہیں پی ٹی آئی کی سیٹ ہے، 2018میں سیٹ پر بات کرنے کے اگلے دن میرا نیب کا نوٹس نکل آیا۔

    ابھی تک ہمیں کوئی ہدایت نہیں دی گئی : 

    رہنما ق لیگ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن کے بعد بھی جو ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے، ابھی تک ہمیں کوئی ہدایت نہیں دی گئی، عمران خان کو جب سے ہٹایا گیا ہر معاملے میں اللہ نے انہیں سرخرو کیا، اب پاکستان تبدیل ہوچکا ہے۔

  • اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی توڑ دیں گے، مونس الٰہی

    لاہور: ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اراکین سے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی کو توڑ دیں گے، یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عدالت نے ہم سے اعتماد کے ووٹ کا کہا ہے، ایک سوال کے جواب میں مونس الہٰی نے کہا کہ جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر کرنے کے بعد مونس الہٰی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی بحال 

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر لاہور ہائی کورٹ نے ان کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیا تھا جس کے خلاف پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • ‘عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام’

    ‘عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام’

    لاہور : سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

    مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ گجرات کے عوام آج عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے، انشااللہ آج کا جلسہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہیں، حکومت اور اس کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں لیکن عمران خان حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، ظہورالہی اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج شام کارکنان سے خطاب کریں گے۔

  • ‘ایک مشن پورا ہوا اب عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے’

    ‘ایک مشن پورا ہوا اب عمران خان کو واپس اپنی کرسی پر لے کر آئیں گے’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کا کہنا ہے کہ ایک مشن پوراہو گیا اب عمران خان کو واپس وزارت عظمی کی کرسی پر لے کر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاک کے فضل سےایک مشن پوراہو گیا، اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے، عمران خان کو واپس اپنی کرسی پرلے کر آئیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی ، جس کے بعد چوہدری پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔

    چیف جسٹس کے تحریر کردہ گیارہ صفحات کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حمزہ شہبازاپنا دفتر فوری خالی کریں، وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے گورنرپنجاب حلف نہیں لے سکتے تو صدر مملکت حلف لیں۔

  • ق لیگ کے تمام ایم پی ایز پرویز الہی کے حق میں گواہی دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

    ق لیگ کے تمام ایم پی ایز پرویز الہی کے حق میں گواہی دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے یہ تمام ایم پی ایز گواہی دینے آئے ہیں ان کو تحریری یا زبانی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مسلم لیگ ق کے 9ایم پی ایز ہیں ، تمام ایم پی ایز سپریم کورٹ میں گواہی دیں گے۔

    مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے یہ تمام ایم پی ایز گواہی دینے آئے ہیں ان کو تحریری یازبانی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ کو عدالت سے پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کا حکم آنے کی امید ہے، جس پر ق لیگ کے رہنما نے جواب دیا کہ انشاءاللہ آج عدالت سے انصاف ملے گا۔

    مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں ویڈیو لنک کےذریعے موجودہو نگے ، ہم عدالت کے سامنے شواہد لیکر آئے ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس :   مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے  سوالنامہ تیار

    منی لانڈرنگ کیس : مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیار

    لاہور : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے پوچھ گچھ کیلئے سوالنامہ تیارکرلیا، قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتارکیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی آج پھر ایف آئی اے میں پیش ہوں گے ، ایف آئی اے نے تفتیش کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔

    پیشی پر مونس الہی سے گرفتارملزمان نوازبھٹی اورمظہر اقبال اور رحیم یارخان شوگرمل کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیاآپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں اور رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے۔

    سوالنامے میں سوال کیا گیا کہ 2007میں رحیم یارخان شوگرمل کی اجازت نامہ سےمتعلق آپ کیا جانتے ہیں، مخدوم عمرشہریارنے اس وقت شوگرمل کالائسنس کیسے حاصل کیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے پوچھا گیا کہ نامزدملزم محمدخان بھٹی اورواجدخان سے کیا تعلق ہے اور کیا14-2013میں رحیم یارخان کمپنی کے شیئر خریدے جانے سے آپ آگاہ ہیں۔

    قانونی ماہر کا کہنا ہے کہ بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

    گذشتہ روز مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے نے 2020 کی انکوائری رپورٹ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ در ج کیا گیا تھا، بعد ازاں مونس الہی ق لیگی کارکنان اور وکلاءبرادری کی موجودگی میں ایف آئی اے بلڈنگ پہنچے۔

    مونس الہی ایف آئی اے میں گرفتاری دینے کے لئے دس منٹ تک دفتر کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے تاہم افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں گرفتار نہ کیا گیا۔

  • جو کرنا ہے وہ کرلو،  عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ، مونس الہٰی کا اعلان

    جو کرنا ہے وہ کرلو، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ، مونس الہٰی کا اعلان

    لاہور : سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہ انہوں نےمجھے کیاگرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جارہاہوں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں، ن لیگی کچھ بھی کرلیں،عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے تواسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مونس الہٰی نے کہا کہ لاہورسے باہر ہوں میڈیا سے ایف آئی آر کا پتہ چلا، عموماًایف آئی آرسےپہلےنوٹس دیاجاتاہے، انہوں نےبراہ راست ایف آئی آرکاٹ دی۔

    پہلے ہی پتا تھا کہ تاتھاعمران خان کاساتھ دینے پریہ حرکتیں کریں گے، لیکن اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوں۔

    یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈر جاؤں گا تو اصل بات یہ ہے کہ ان کے اپنے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، انہیں جو کرنا ہے وہ کرلیں پھر مجھے جو کرنا ہوگا وہ میں کرلوں گا۔

    گرفتارکرکےکچھ نکالناچاہتےہیں توکرکےدیکھ لیں،م سوال وجواب کریں،تشددکرناہےوہ بھی کرلیں، ان میں شرم ہوگی توالزامات بتائیں گے۔