Tag: Monkey

  • انسانوں کو لوٹنے والے بندروں کے ساتھ تفریح کیجیئے

    انسانوں کو لوٹنے والے بندروں کے ساتھ تفریح کیجیئے

    فطرت کے قریب مقامات جیسے سمندر، پہاڑ، جنگلات وغیرہ میں جاتے ہوئے سیاحوں کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیئے کہ وہ جہاں جا رہے ہیں وہ کوئی خالی جگہ نہیں بلکہ ’ کسی‘ کی ملکیت ہے، اور وہاں مختلف اقسام کی سمندری و جنگلی حیات رہائش پذیر ہوگی۔

    اکثر جانور انسانوں کو اپنے گھر میں دیکھ کر سیخ پا ہوجاتے ہیں اور ان پر حملہ کر دیتے ہیں۔ لیکن تھائی لینڈ کا یہ ساحل اس حوالے سے منفرد ہے کہ یہاں کے رہائشی نہایت کھلے دل سے انسانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    monkey-2

    یہ رہائشی یہاں رہنے والے بندر ہیں۔ بندروں کی انسان سے دوستی تو ویسے بھی مشہور ہے کیونکہ وہ انہیں مزیدار کھانے پینے اور کھیلنے کے لیے چیزیں دیتے ہیں۔

    monkey-4

    تھائی لینڈ کا کو فیفی ڈون نامی ساحل بے شمار بندروں کی آماجگاہ ہے۔ یہ بندر ساحل سے قریب واقع پہاڑوں میں رہتے ہیں اور اکثر ساحل پر سیر و تفریح یا کھانے پینے کی اشیا کی تلاش میں گھومتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

    monkey-3

    یہ یہاں آنے والے سیاحوں کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچاتے مگر ان کے پاس موجود کھانے پینے کا سامان اور دیگر اشیا لے اڑتے ہیں۔

    ایک بار جب وہ سیاحوں کو لوٹ لیتے ہیں تو اس کے بعد انہیں کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ وہ سیاح وہاں کیا کر رہے ہیں۔

    monkey-5

    گویا اس خوبصورت ساحل پر گھومنے پھرنے کی قیمت اپنے پاس موجود تمام سامان ان بندروں کے حوالے کردینا ہے۔

    کیا آپ اس قیمت پر اس ساحل پر جانے کو تیار ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بندر اور کتوں نے ٹرمپ کو ممکنہ امریکی صدر قرار دیدیا

    بندر اور کتوں نے ٹرمپ کو ممکنہ امریکی صدر قرار دیدیا

    واشنگٹن : امریکی صدارتی الیکشن میں بس 3 ہی دن باقی ہیں، اسی سلسلے میں جہاں ایک طرف لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، وہیں جانوروں کی مدد سے امریکا کے ممکنہ صدر کے بارے میں بھی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکی عوام صدر کس کو منتخب کرے گی ؟ اس کا فیصلہ آٹھ نومبر کو ہوگا لیکن بندر اور کتوں نے ٹرمپ کو ممکنہ امریکی صدر قرار دیدیا۔

    حال ہی میں چین میں بندر کی مدد سے ممکنہ صدر کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی، جس میں بندر نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا ممکنہ صدر بننے کی پیشگوئی کی۔

    چین کے شیانہو ایکولوجیکل ٹورازم پارک نے اپنی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کون صدر بننے گا؟ یہ معلوم کرنے کیلئے بندر سے رائے لی گئی اور یہ جاننے کے لئے ایک جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن اور دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر رکھی گئی۔

    china

    جب بندر سے جب پوچھا گیا کہ 8 نومبر کو امریکی انتخاب میں کون جیتے گا تو بندر نے ٹرمپ کی تصویر پر لپکتے ہوئے تصویر کو پیار کیا۔

    خیال رہے کہ یہ وہی بندر ہے، جس نے رواں سال یورپین فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پرتگال کی ٹیم کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔

    صرف یہی نہیں بلکہ امریکا میں بھی اسی طرز پر کتوں کی رائے بھی حاصل کی گئی اور ہیلری اور ٹرمپ سے مشابہہ چیو ٹوائز کو کتوں کے سامنے رکھا گیا، جس میں کتوں کی اکثریت نے ٹرمپ کے چیو ٹوائے کو منہ میں دبا کر اپنی پیشگوئی ٹرمپ کے حق میں دی۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ، ہیلری کی مقبولیت میں کمی


    امریکا میں صدارتی انتخابات میں تین روز رہ گئے ہیں، ہیلری کلنٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔۔تازہ عوامی جائزوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ اور ہیلری کی حمایت میں کمی آئی ہے۔

    تازہ عوامی جائزوں کے مطابق ہیلری کی مقبولیت کے گراف میں کمی آئی ہے، ہیلری آٹھ ریاستوں میں اپنے حریف ٹرمپ سے آگے تھیں لیکن اب ان کی سبقت چار ریاستوں میں برقرار ہے۔