Tag: monsoon floods

  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارشوں سے تباہی، درجنوں ہلاک

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارشوں سے تباہی، درجنوں ہلاک

    آندھراپردیش: بھارت میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اپنے زوروں پر ہیں، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بارشوں سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت امراوتی میں بارشوں کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    موسلا دھار بارشوں کے سبب ریاست تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ 15 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔

    دوسری جانب سوڈان کی 11 ریاستوں میں جون سے اب تک ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 173سے زائد ہوگئی ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    رپورٹ کے مطابق سوڈان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 173 اور زخمیوں کی تعداد 505 تک پہنچ گئی، 18 ہزار 665 مکانات مکمل اور 14 ہزار 947 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

  • بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارت: سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، نئی دہلی میں آج گرج چمک اور طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بھارت کے بیشتر ریجن میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

    آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تلنگانہ کی ندی میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔

    کمورم بھیم آصف آباد کے علاوہ تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں بارشوں کے باعث آنے والا سیلاب درجنوں مویشی بہا کر لے گیا اور کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔

    کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان آبشار میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ندی کو پار کرتے ہوئے درجنوں گائیں بھینسیں اور بکریاں گدلے پانی میں بہہ گئیں۔ تاہم بروقت اقدامات کرتے ہوئے خوش قسمتی سے ان سب جانوروں کو بچا لیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں سیلاب‘ 250 افراد ہلاک

    بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں سیلاب‘ 250 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں‌250 افراد جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد مختلف واقعات میں 250 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔

    بھارتی ریاست آسام میں 2 لاکھ افراد جبکہ ریاست بہار میں سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 15 ہزار افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش میں مقامی حکومتی کے منتظم قاضی حسن احمد کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    اُدھرنیپال میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تقریباً 48 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ جنوبی ایشیا کے ان علاقوں میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے اور بھاری جانی اور مالی نقصانات ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس مون سون بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوا ہے جہاں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں