Tag: monsoon rain

  • آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گیا

    آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گیا

    اسلام آباد: مون سون بارشوں سے ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گیا، ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورت حال کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    ارسا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 53 لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

    تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 39 لاکھ 6 ہزار ایکڑ فٹ تک ہے، منگلا میں13 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ کی سطح پر جب کہ چشمہ ریزرویئر میں پانی کا ذخیرہ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 61 ہزار 300 کیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد 35 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، جب کہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 22 ہزار 800 کیوسک اور پانی کا اخراج 2 لاکھ 27 ہزار 800 کیوسک ہے۔

    ادھر تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے جھنگ میں 15 دیہات زیر آب آ گئے ہیں، محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نچلے درجے کا سیلابی ریلا کل تک تریموں بیراج سے گزرے گا۔

  • جھنگ: سیلابی بارشوں سے 20 دیہات زیر آب آگئے

    جھنگ: سیلابی بارشوں سے 20 دیہات زیر آب آگئے

    جھنگ: حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کی پیش قدمی کے سبب بیس دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے ایک لاکھ بارہ ہزار کیوسک پانی کے ریلے کا گزر ہے۔

    جھنگ میں تریموں کے مقام پر درمیانے درجے کاسیلاب ہے جس کے سبب بیس کے قریب دیہات زیرآب آگئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    گڈو بیراج کے مقام پر 2 لاکھ 12 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ کشمورمیں کچے کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامناہے۔

    ایمر جنسی کے باوجود محکمہ آبپاشی کے ملازمین ڈیوٹی پر غیر حاضرہیں جس کے باعث اولڈتوڑی بند نیو توڑی بند، کے کے بند، اور دیگر بندوں پر جاری کام مکمل نہ ہوسکا۔

  • ملک میں مٹی کا طوفان آنے والا ہے ، بارشیں بھی ہوں گی

    ملک میں مٹی کا طوفان آنے والا ہے ، بارشیں بھی ہوں گی

    کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک بھرمیں مٹی کا طوفان آنے والا ہے جس کے نتیجے میں موسلا دھار بارشیں بھی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹی کا طوفان پیر یا منگل سے ملک میں داخل ہوگا اور پھر آئندہ چار روز تک پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں رکھے گا۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھاڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی سندھ کشمیراورگلگت بلتستان میں مٹی کاطوفان آسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ سن دوہزاربارہ میں بھی ملک میں اسی نوعیت کا طوفان آچکاہےجس کے سبب خوب بارشیں ہوئی تھیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا طوفان اپنے ساتھ موسلادھاربارش بھی لائے گا اس دوران حد نگاہ انتہائی کم ہونے کا خدشہ بھی ہے،ملک بھر میں گرد آلود طوفانی ہوائیں ایک ہفتے تک چلتی رہیں گی۔

    ہوا کا طوفان جب صحرائی علاقوں سے گزرتا ہے تو اپنے دامن میں بے پناہ مٹی سمیٹ لیتا ہے جس کے سبب شہروں میں گرد کے طوفان آتے ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے پنجگورمیں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوچکی ہے۔