Tag: Monsoon rains

  • مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔

    خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق ہوئے، رواں سیزن میں 571 شہری زخمی، 214 گھر متاثر، 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

  • مون سون کا ایک اور اسپیل، ملک بھر میں بادل پھر برسنے کو تیار

    مون سون کا ایک اور اسپیل، ملک بھر میں بادل پھر برسنے کو تیار

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور اسپیل ملک بھر میں بادل پھر برسنے کو تیار ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے پیر کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش رحیم یار خان میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

     

  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کئی ریاستوں میں حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ ہر جانب پانی ہی پانی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، گجرات، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جھار کھنڈ میں شدید بارش کا اثر واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے، سیلاب نے پوری ریاست میں صورتحال خراب کردی ہے، تیز بارش کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب چکی ہیں، جبکہ آج بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر اور گجرات میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے، ممبئی میں بھی یہی صورتحال ہے۔ کئی اضلاع میں سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوچکے ہیں۔

    بھارت کی ریاست گجرات میں بارش کی وجہ سے اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، احمد آباد، گاندھی نگر، نوساری سمیت کئی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

    پونے اور ناسک کی صورتحال سب سے زیادہ خراب بتائی جارہی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے پوری ریاست میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بہار اور مغربی بنگال کی صورتحال بھی ابتر ہے، تمام دریا اور ندیاں بہہ رہی ہیں۔ بہار میں ندیاں گھاٹوں کو چھوڑ کر شہروں میں داخل ہوچکی ہیں، لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوم سے محتاط رہنے کا کہا ہے، جاری کردہ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ جبکہ بعض ریاستوں میں طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے ملک کے بیش تر علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، جس سےاسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 19 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

  • کراچی میں متوقع بارشیں : این اے 245 پر ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا اندیشہ

    کراچی میں متوقع بارشیں : این اے 245 پر ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا اندیشہ

    کراچی : شہر قائد میں متوقع بارشوں کے باعث این اے 245 پر ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات نے 15 سے 21اگست تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو محکمہ موسمیات سے کراچی میں متوقع بارشوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جس میں 15سے 21اگست کراچی میں مزید بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلے میں کہا ہے کہ 15اگست کو بارش کا60فیصد ، 16 سے 18 اگست تک تیز بارش کا 80فیصد امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 19 سے 21 اگست تک کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

    خیال رہے کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب 21 اگست کو ہونا ہے ، ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل 20اگست کو ہونی ہے۔

    یاد رہے این اے 245 کی نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے محمود مولوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

  • مون سون بارشیں :  وزیراعظم  کی شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید

    مون سون بارشیں : وزیراعظم کی شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے پیغام میں مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئے الرٹ رہیں اور بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے بروقت ایکشن لیں۔

    یاد رہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، کچھ علاقوں میں تین سو تیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی اور سیکٹر ای الیون میں سیلابی صورتحال رہی جبکہ متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

    مسلسل بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے اور گنجائش انتہائی کم رہ گئی جبکہ نالہ لئی میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • کراچی میں  بارشوں کی پیشگوئی، ہولڈنگ اور سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری

    کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، ہولڈنگ اور سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری

    کراچی: شہر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ہولڈنگ بورڈ،اسٹیمر،سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع سینٹرل میں تمام ہولڈنگ بورڈ، اسٹیمر ، سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    ضلع سینٹرل ڈی ایم سی ایڈورٹائزنگ شعبےنےتمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے ، تاہم ابھی تک سائن بورڈ اسٹیمراورہولڈنگ بورڈ ہٹائے نہیں گئے۔

    خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایم سی کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن ضلع ایسٹ،ضلع ویسٹ اور ضلع ساوتھ میں سائن بورڈ ہٹائے نہ جاسکے۔

    سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے باوجود عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، شہر میں بارشوں سے قبل ہی تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 15 جولائی سے بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہلے اسپیل کا دورانیہ 15 سے 17 جولائی تک ہونے کا امکان ہے اور اس اسپیل میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

  • کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی  تباہی کا خدشہ

    کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

    کراچی : شہر قائد میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے پیشگی انتظامات سےمتعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مون سون بارشوں سے کراچی میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر پیشگی انتظامات سےمتعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

    مون سون بارش پیشگی انتظامات سے متعلق درخواست 10جون کے لیے مقرر کردی ہے، ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ بارشوں میں کراچی ڈوب گیاتھا، اس باربھی کراچی ڈوبنےکاخدشہ موجود ہے۔

    وکیل نے کہا متعلقہ اداروں سےپوچھاجائے، اب تک کیاانتظامات کیے گئے ؟ گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات،کمشنر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی اور مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا ، حادثات و واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

    مون سون بارشوں کے باعث   انفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچا، مگر سوال یہ ہے کیا اس سال جب مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ایک بار پھر کراچی کے شہریوں کو اس قدر سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ب

  • مون سون بارشیں، ضلع دادو میں بھی آرمی ٹیمیں رسیکیو آپریشن کو پہنچ گئیں

    مون سون بارشیں، ضلع دادو میں بھی آرمی ٹیمیں رسیکیو آپریشن کو پہنچ گئیں

    اسلام آباد : پاک فوج کی ٹیمیں طوفانی بارشوں کے باعث زیر آب آنے والے علاقے سے شہریوں کو ریسکیو کرنے پہنچ گئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کو پہنچ گئی، پاک فوج نے بارشوإ سے متاثرہ ضلع دادو میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا ہے‌۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں اور آرمی انجینئرموٹربوٹس، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں نئے گاج ڈیم متاثر ہونے سے کئی دیہات زیر آب آگئے تھے، دادو کے 12 دیہات بری طرح بارش اور سیلابی ریلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • بھارت: مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 113 ہلاکتوں کی تصدیق

    بھارت: مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 113 ہلاکتوں کی تصدیق

    دہلی: بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 113 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق اتر پردیش اور بہار کی ریاستوں نے میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں نے سو برس کا ریکارڈ توڑ ڈالا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ان ریاستوں میں گزشتہ 102 برس میں ہونے والی سب سے زیادہ بارشیں ہیں۔

    بھارتی حکام نے اپنے تازہ اعلان میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان اتر پردیش اور بہار کی ریاستیں میں ہوا۔

    نشیبی علاقے ڈوب گئے، نظام مواصلات درہم برہم ہوگیا، سڑکیں تالاب بن گئیں اور بجلی بند ہوگئی۔ بڑے شہروں میں امدادی کارروائی جاری ہے، البتہ چھوٹے قصبے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون میں شروع ہو کر ستمبر کے اوائل تک جاری رہتا ہے، البتہ اس برس شدت ماضی سے زیادہ ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں بارشوں کی شدت کم ہو جائے گی۔