Tag: monsoon

  • جولائی میں مون سون کا نیا سسٹم فعال ہوگا، محکمہ موسمیات

    جولائی میں مون سون کا نیا سسٹم فعال ہوگا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج رات ہلکی بارش ہوگی، جولائی میں مون سون کا نیا سسٹم فعال ہوگا، جس کے بعد بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری مون سون بارشوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جس کے بعد یہ سسٹم کمزور ہوجائے گا تاہم آج رات مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں بارش، 20 سے زائد افراد جاں بحق

    انہوں نے پیش گوئی کی کہ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم جولائی میں فعال ہوگا، آئندہ ماہ ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے تاہم موجودہ سسٹم ختم ہونے سے گرمی کا زور کم ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: ترقیاتی کام نامکمل، بارشیں شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئیں

    یاد رہے ملک بھر خصوصاً کراچی میں گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا، شہر میں مسلسل بارشوں کے باعث سڑکوں پر تاحال بارش کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بارش : قائد اعظم کی جائے پیدائش گندے پانی کی آماجگاہ بن گئی

  • برسات میں صحت مند غذا لیں، بیماریوں سے بچیں

    برسات میں صحت مند غذا لیں، بیماریوں سے بچیں

    مون سون کے موسم کو اگرچہ رومانوی اورخوشگوارسمجھا جاتا ہے لیکن یہ اپنے ساتھ کئی بیماریاں لےکرآتا ہے۔ اس موسم میں لوگ سب سے زیادہ بیمار پڑتے ہیں۔ آپ مون سون کا مزہ بھی تبھی لے سکتے ہیں جب آپ پوری طرح سے صحت مند ہوں۔

    برسات کے دنوں میں اگر غذامیں تھوڑی سی بھی لاپروائی برتی جائے تو صحت متاثرہوسکتی ہے۔ اس لئے بارش کی پھواروں کا پورا لطف لینے کےلئے غذا میں احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔

    صبح کا ناشتہ


    صبح کے ناشتے میں بلیک ٹی یا گرین ٹی کے ساتھ پوہا، اپما، اڈلی خشک ٹوسٹ یا پراٹھے لے سکتے ہیں۔

    break fast

    دوپہرکاکھانا


    دوپہر کے کھانے میں تلے بھنے کھانے کی بجائے دال اورسبزی کے ساتھ سبزیاں اورروٹی لیں۔

    lunch

    رات کا کھانا


    رات کے کھانے میں ہلکی غذا لینا بے حد ضروری ہے لہذا رات میں صرف دال ،چپاتی اورسبزی لیں۔

    dinner

    اس غیر محفوظ موسم میں فوڈ پلان یا ڈائٹ چارٹ بنانا بیحد ضروری ہے۔ثابت اناج جیسے جو ، جئی، باجرا ایسے موسم کے لئے موزوں ہیں۔
    پھلوں میں انار، سیب، آم ، آلو بخارہ وغیرہ موسمی پھل ضرور لیں۔ ان سے آپ کو ضروری غذائیت ملے گی۔

    اس موسم میں گرم سوپ پینا بہت مزیدار لگتا ہے، رات کو دودھ ضرورلیں اس میں ہلدی ملا کر پینے سے پیٹ اورجلد دونوں صحت مند رہیں گے۔

     برسات میں گرما گرم پکوڑے، سموسے کھانے کو دل ضرور کرتا ہے لیکن ان سے دوری رہنے میں ہی آپ کی بھلائی ہے۔

  • برسات کے موسم میں بیسن کی روٹی اورسرسوں کا ساگ – ہماری مٹی ہمارے پکوان

    برسات کے موسم میں بیسن کی روٹی اورسرسوں کا ساگ – ہماری مٹی ہمارے پکوان

    پاکستان میں برسات کا باقاعدہ ایک موسم ہوتا ہے جسے مون سون کہا جاتا ہے اور اس موسم کا اپنا الگ ہی ایک مزہ یے جب مٹی کی سوندھی مہک اٹھتی ہے تو اس زمین سے اپنائیت کا احساس اور بڑھ جاتا ہے۔

    برسات کے موسم کے اپنے رسم و رواج اور اپنے پکوان ہیں  اس موسم میں جو پکوان سب سے زیادہ موضوع ہیں وہ ہے بیسن کی روٹی اور سرسوں کا  ساگ اور آج اسی روایتی اور لذیذ پکوان کی ترکیب ہم آپ کےساتھ شیئر کررہے ہیں۔

    سرسوں کا ساگ


    اجزاء


    سرسوں کا ساگ ٹہنیوں کے ساتھ کاٹ لیں – چار پاؤنڈ

    پالک – دو پاؤنڈ

    میتھی کا ساگ (اگر دستیاب ہو) – دو پاؤنڈ

    پانی – آدھا کپ

    گڑ (خفیہ جزو) – ایک چاۓ کا چمچ

    موٹی ہری مرچ – پانچ سے سات عدد

    نمک – حسب ذائقہ

    ادرک – ایک انچ کا ٹکڑا

    مکئی کا آٹا – دو کھانے کے چمچ، ایک چوتھائی پانی میں حل کرلیں

    دو بڑے پیاز باریک کٹے ہوۓ اور ایک چاۓ کا چمچ لہسن، ایک چوتھائی کپ تیل میں فرائی کرلیں (گارنش کے لئے)۔

    مکھن – حسب خواہش

    sarso ka saag


    ترکیب


    ایک بڑی دیگچی میں آدھا کپ پانی ڈال کر سرسوں کے پتے پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں- اب اس میں تمام دیگر اجزاء شامل کر کے پندرہ سے بیس منٹ مزید پکائیں، بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا بلینڈ کریں-

    اب اس میں مکئی اور پانی کا محلول ڈال کر چند منٹ مزید پکائیں، اوپر سے گارنش کر کے پیش کریں۔

    بیسن کی روٹی


    اجزاء


    بیسن دو کپ

    آٹا ایک کپ

    نمک آدھا چائے کا چمچ

    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

    زیرہ آدھا چائے کا چمچ

    کُٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ

    کٹی ہری مرچ دو عدد

    کٹی ہری پیاز ایک عدد

    کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

    زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ

    bean ki roti


    ترکیب


    ایک پیالے میں بیسن، آٹا، نمک، کُٹی لال مرچ، زیرہ، کُٹا ہوا دھنیا، کٹی ہری مرچ، کٹی ہری پیاز، کٹا ہرا دھنیا اور زیتون کو تیل ڈال کر مکس کریں۔

    اب اسے نیم گرم پانی کے ساتھ درمیانہ نرم گوندھ لیں اور پھراسے تیس منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

    آخر میں اس کی روٹیاں بیل کر توے پر دونوں جانب سے سینک لیں۔

     برسات کے موسم کے یہ ہردلعزیز پکواان بنائیے اور اہل ِ خانہ کے دل موہ لیجئے۔

  • کراچی میں بارش شروع، جمعرات تک جاری رہے گی

    کراچی میں بارش شروع، جمعرات تک جاری رہے گی

    کراچی: ملک بھرمیں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج اتوارکی صبح ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی میں ایئرپورٹ، ملیر، شاہ فیصل، گلشنِ اقبال اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش آج شام تک جاری رہے گی جبکہ پیر سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

    بارشوں کے اس سلسلے میں شہر میں 120 ملی میٹربارش ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، کمالیہ، کندھ کوٹ، گھوٹکی اورسکھرسمیت ملک کے متعدد شہروں میں موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں دریاؤں میں طغیانی ہے اورکئی دیہات زیرِآب آچکے ہیں۔

  • پنجاب میں سیلاب کی وارننگ جاری

    پنجاب میں سیلاب کی وارننگ جاری

    لاہور: مون سون بارشوں کے باعث آنے والے دنوں میں دریائے چناب میں سیلاب کے خدشے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ اورجھنگ میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب ہے اورپانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزاردو سوانتیس فٹ ہوگئی جس کے بعد منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تیرہ فٹ رہ گئی ہے۔ پانی کی مسلسل آمد اورڈیم بھرنے پراخراج سے دریائے جہلم میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔