Tag: moodys

  • موڈیز نے دوسری مرتبہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

    موڈیز نے دوسری مرتبہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

    جنگی جنون نے اسرائیل کی معیشت تباہ کر دی، موڈیز نے دوسری مرتبہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی معیشت پر غزہ اور اب لبنان کی جنگ کے شدید منفی اثرات پڑنے لگے ہیں، یہاں تک کہ ’موڈیز‘ نے اس سال دوسری مرتبہ اس کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی ہے۔

    امریکی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اس مرتبہ دو وجوہ پر کٹوتی کی ہے، ایک لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ شدت کے ساتھ جنگ شروع کرنے پر اور دوسری یہ کہ جنگ کو ختم کرنے کی اسرائیل نے کوئی پالیسی ترتیب نہیں دی ہے۔

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کا اسکور A2 سے کم کر کے Baa1 کر دیا ہے، اس کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت پر مزید منفی اثر پڑے گا، اور اسرائیل کو مستقبل میں قرض لینے کے مسئلہ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    شدید نقصان سے دوچار حزب اللہ نے دوبارہ منظم ہونے کی جدوجہد شروع کر دی

    کم کریڈٹ ریٹنگ کی وجہ سے حکومت کو قرض لینے کے لیے زیادہ سود کی ادائیگی کرنی پڑے گی، اور یوں اسرائیل کو جنگ بندی کے لیے مثبت پہل نہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایک طرف اسرائیل کو جنگ کی لاگت پورا کرنے کے لیے ابھی اربوں شیکلز کی ضرورت ہے، اور دوسری طرف جنگ کی وجہ سے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کے لیے خطرہ محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں قرض لینا اس کے لیے مزید مہنگا ثابت ہوگا۔

    7 اکتوبر کو شروع ہوئی لڑائی کے بعد سے اسرائیل کی براہ راست جنگی لاگت بڑھ کر 67.6 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق جنگ میں شدت آنے کی وجہ سے اسرائیل میں تیز اور مستحکم اقتصادی اصلاح کی امید نہیں ہے، اس لیے معیشت بھی دھیمی رفتار سے آگے بڑھے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اس سے قبل سال کے شروع میں اسرائیل کے آؤٹ لک کو گھٹا دیا تھا، اور خبردار کیا تھا کہ مجوزہ عدالتی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کم کریں گی، اور طویل مدتی سیاسی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے والے چیک اور بیلنس کو کمزور کر دیں گی، اور اسرائیل کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچے گا۔

  • رواں برس سعودی معیشت میں زبردست اضافہ

    رواں برس سعودی معیشت میں زبردست اضافہ

    ریاض: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی معیشت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، حکومت کے میگا منصوبے ڈیزائن سے نکل کر اب نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو 10.2 فیصد رہی ہے۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر مالیاتی پالیسی کی بدولت بہتر شرح نمو ممکن ہو سکی ہے۔

    تیل کے نرخوں میں اصافے اور تیل سے ہٹ کر دیگر ذرائع آمدن میں تیزی سے پیدا ہونے والی وسعت کا بہتر شرح نمو میں نمایاں کردار ہے۔

    موڈیز کے مطابق 2022 اور 2021 کے دوران تیل کے علاوہ ذرائع آمدن میں زبردست شرح نمو ہوئی ہے اور سالانہ 5 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔

    ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقتصادی وسائل میں تنوع کا مشن تیزی سے فروغ پا رہا ہے، حکومت کے میگا منصوبے ڈیزائن سے نکل کر اب نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکمت عملی کا اثر مالیاتی پالیسی اور معیشت کی کامیابی کی صورت میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

    اس سے قبل سعودی نیشنل ڈیبٹ مینجمنٹ سینٹر نے موڈیز کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی جی ڈی پی 2023-2021 میں اوسطاً 5 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ مملکت میں مالیاتی اداروں کی ترقی پچھلے 5 برسوں میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور اصلاحات کو ظاہر کرتی ہے، سعودی عرب کی حکومت تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دوران بھی زیادہ مؤثر مالیاتی پالیسی فریم ورک کا مظاہرہ کرتی ہے۔

  • موڈیز نے 5  پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو  منفی کردیا

    موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو منفی کردیا

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان کی معیشت کے بعد پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو  منفی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابنق موڈیز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا۔

    موڈیز کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اوریو نائٹیڈ بینک کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ بی ٹو سے کم کرکے بی تھری کردی گئی۔

    تاہم ریٹنگ ایجنسی نے پانچ پاکستانی بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگز کی بی 3 کی توثیق بھی کی ہے۔

    یاد رہے 2 جون کو ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا تھا، جس کا آثر بینکوں پر بھی پڑا ہے جبکہ پچھلے ہفتے موڈیز نے واپڈا کے آؤٹ لک کو بھی مستحکم سے منفی کر دیا تھا۔

    اس حوالے سے موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آؤٹ لک منفی کرنے کا فیصلہ بیرونی خطرات کے باعث ہوا ہے کیونکہ پاکستان کو مقامی اور بین الاقوامی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔

    ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا تھا کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی خطرات میں اضافہ ہوا ہے، ملکی خسارہ، روپے کی قدر کم ہونے سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے۔

  • موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر مستحکم کر دیا، پاکستان کا خیر مقدم

    موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر مستحکم کر دیا، پاکستان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر مستحکم کر دیا ہے، پاکستان کی جانب سے اس پر خیر مقدم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لُک بڑھا کر مستحکم کر دیا ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بی تھری پر برقرار رکھی گئی ہے۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    پاکستان نے موڈیز کی جانب سے ریٹنگ مستحکم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریٹنگ بی تھری میں برقرار رہے گی۔

    ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدام دراصل ہماری مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، موجودہ مشکل حالات میں موڈیز کا پاکستان پر اعتماد خوش آئند ہے۔

    خیال رہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک جائزہ سے مستحکم کر دی ہے، جب کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی B تھری پر برقرار رکھی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل کے آخر میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معیشت نصف فی صد سکڑنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، اس سے قبل موڈیز نے معیشت 1.5 فی صد سکڑنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم آئندہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فی صد رہنے کی امید ہے۔

  • موڈیز کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    موڈیز کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستان کی معیشت نصف فیصد سکڑنےکاخدشہ ظاہرکردیا، اس سے پہلے موڈیزنے معیشت 1.5فیصد سکڑنے کی پیشگوئی کی تھی تاہم آئندہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمودوفیصد رہنے کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معیشت نصف فیصد سکڑنے کا خدشہ ہے، معیشت کا نصف فیصد سکڑنا پاکستان کے لیے پہلی کساد بازاری ہوگی تاہم کوروناوائرس کے باعث فنانسنگ کی ضروریات میں اضافہ ہوگا۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے1200ارب کےامدادی پیکج کااعلان کیاہے، پیکج میں برآمدی ،صحت اور دیگر کاروباروں کے لیے ٹیکس چھوٹ شامل ہے، پیکج کے باعث حکومت کامالی خسارہ دس فیصد تک ہوجانےکاخدشہ ہے، گزشتہ مالی سال مالی خسارہ جی ڈی پی کا8.9 فیصد تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال کےپہلے6ماہ حکومتی ٹیکس وصولیوں میں40فیصداضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو میں دگنااضافہ ہوا۔

    موڈیز نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں ٹیکس وصولیوں میں کمی کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا رواں سال جون تک حکومتی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا ستاسی فیصدہوجائےگا، جون2019میں حکومتی قرضوں کاحجم جی ڈی پی کا 83فیصد تھا تاہم حکومتی قرضوں میں آئندہ چند برسوں میں کمی متوقع ہے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق سال 2021 میں آئی ایم ایف پروگرام اورمالی استحکام سےمالی خسارےمیں کمی متوقع ہے اور مالی خسارہ 8 سے ساڑھے 8فیصد رہنے کا امکان ہے، جی 20 کے قرض ادائیگی میں ریلیف سے قرض اور سود کی مؤخر ادائیگی کی سہولت ملے گی، سہولت مئی سے دسمبر کے دوران واجب الادا بائی لیٹرل قرضوں پر ملے گی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال 2021 میں ملکی معاشی شرح نمو2فیصدرہنےکاامکان ہے اور لاک ڈاؤن کےباعث مقامی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

  • موڈیز اسٹیٹ بینک کے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی معترف

    موڈیز اسٹیٹ بینک کے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی معترف

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کورونا وائرس کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آٖف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا اقدامات کے باعث بینک زیادہ سستےقرضےدینےاورمعیشت کوسہارا دینے کےقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کورونا وائرس کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آٖف پاکستان کے اقدامات پر بیان میں کہا ہے کہ اقدامات پاکستانی بینکوں پرکورونا کے منفی اثرات کم کرنے میں مدد دیں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نےشرح سودمیں 1.5 فیصد کی کمی کی ہے اور بینکوں کےکیپیٹل کنزرویشن بفر میں بھی ایک فیصد کی کمی کی گئی، اقدامات سے معاشی سست روی کےدوران بینکوں پر اثرات کم ہوں گے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمورواں سال 2سے2.5فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے موڈیز نے2.9فیصد شرح نمو رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

    موڈیز نے کہا کہ شرح نمو میں کمی کی وجہ کورونا کی عالمی وبا ہے، خدمات کی کھپت پرنقل وحمل کی پابندیوں کے باعث کمی آئے گی، ایسے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپلائی چین میں تعطل اورآڈرز کے مؤخر ہونے سے نقصان ہوگا۔

    شرح نمومیں کمی کی وجہ کورونا کی عالمی وبا ہے۔خدمات کی کھپت پرنقل وحمل کی پابندیوں کےباعث کمی آئے گی۔ایسےمیں ٹیکسٹائل سیکٹرکوسپلائی چین میں تعطل اورآڈرزکے مؤخرہونےسےنقصان ہوگا۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا بیان میں کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی کریڈٹ گروتھ متوازن رکھنے کا باعث بنے گی، کیپیٹل کنزرویشن بفرمیں کمی سےبینکنگ سسٹم میں 800ارب کااضافہ ہوگا۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدام سےبینکوں کی قرضےدینےکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور قرضوں میں اصل کو مؤخر کرنے کی سہولت سے رسک میں کمی آئے گی۔

  • پاکستانی بینکوں کیلئے بری خبر

    پاکستانی بینکوں کیلئے بری خبر

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہنا پاکستانی بینکوں کیلئے منفی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاکستان کاایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ میں برقراررہناپاکستانی بینکوں کیلئے منفی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ایف اےٹی ایف نےمنی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کےخلاف اقدامات کیلئےپاکستان کومزیدوقت دیاہے ، پاکستان کوایکشن پلان پرجون 2020 تک عمل درآمد مکمل کرناہے۔

    موڈیزکاکہنا تھا کہ پاکستان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، پاکستان نےستائیس میں سےچودہ نکات پرعمل درآمدکیاہے، پاکستانی مرکزی بینک کویقین ہےکہ جون دوہزاربیس تک پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔

    خیال رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا تھا اور پاکستان پر چند امور میں مزید کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصلہ جون میں اجلاس میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر خوشخبری سنا دی

    موڈیز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم ہے اور یہ آؤٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا، پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال بھی بہتر ہے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کردی، موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم ہے اور یہ آؤٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا۔ ڈپازٹس اور حکومتی قرض گیری مستحکم آؤٹ لک کا سبب ہے۔

    موڈیز کے مطابق پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اور لکویڈٹی کی صورتحال بہتر ہے، بینکوں نے بڑی مقدار میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ بینکوں کا منافع بہتری کے باوجود تاریخی سطح سے کم رہے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بینکوں میں آپریٹنگ کنڈیشنز بہتر ہو رہی ہیں، پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال بھی بہتر ہے۔

    موڈیز کے مطابق ریاست کے قرض لینے کی صلاحیت بہتر ہونے کا فائدہ بینکوں کو ہوا ہے، معاشی نمو کم ہونے کے باوجود شرح سود کئی سالوں تک کم نہ ہونے کے مارکیٹ اندازے ہیں۔ معاشی سرگرمیاں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور بجلی کے سبب بہتر رہیں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے تجارتی ٹرمز بہتر ہوں گے، مشکلات ہیں البتہ بینکوں کا کاروبار بہتر ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کیا تھا، موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لک منفی تھا۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

  • پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم کر دیا، موڈیز نے چند دن پہلے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک بھی مستحکم قراردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی نے موڈیز نے پاکستانی معیشت کےبعد پاکستان کےپانچ بڑےکمرشل بینکوں کا آوٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ، ان بینکوں کی ریٹنگ بی تھری پر برقرارہے، آوٹ لک کو منفیٰ سے مستحکم کیا گیا ہے۔

    بینکوں میں الائیڈ بینک، حبیب بینک، نیشنل بینک اور یونائٹیڈ بینک شامل ہیں۔

    موڈیزکا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں میں ڈپازٹس کا حجم مستحکم ہے، پاکستانی بینکوں نے حکومتی سیکیورٹیزمیں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس کے باعث بینکس کی ریٹنگز حکومت کے ساتھ منسلک ہوجاتی ہے، حکومتی آوٹ میں بہتری بینکوں کی بہتری کا باعث بن رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

    عالمی ریٹنگز ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ آپریٹنگ ماحول اور سووورن ریٹنگز میں بہتری بینکوں کی درجہ بندی میں بہتر کرنے کا باعث بنے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل موڈیز نے پاکستانی معیشت کاآوٹ لک مستحکم قراردیا تھا اور کہا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

    جس کے بعد عالمی اداروں نے معاشی میدان میں پاکستان کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا تھا۔

  • موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

    موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

    اسلام آباد : موڈیز نے پاکستان کاآؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا اور کہا پاکستان کے بڑے چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید بہتری ہوگی، مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی ،معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا، موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

    دوسری جانب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موڈیز کی رپورٹ کے حوالے سے کہا موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا اور کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا معاشی آؤٹ لک میں بہتری حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی ، مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیاد پر استوار کریں گے۔

    وفاقی وزیر مرادسعید نے بھی ٹوئٹ میں کہا پاکستان معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن، معیشت استحکام کی جانب، موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا، ایک سال میں معیشت کو آئی سی یو سے نکالا گیا، اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی اور ادارے خسارے سے نکلنے لگے، گردشی قرضوں میں کمی،برآمدات بڑھنے لگی اور انویسٹمنٹ آنے لگی، پاکستان زندہ باد!