Tag: moodys

  • پاکستان پر واجب الادا قرضے رواں مالی سال کےاختتام پر79  ارب ڈالر ہوجائیں گے،  موڈیز

    پاکستان پر واجب الادا قرضے رواں مالی سال کےاختتام پر79 ارب ڈالر ہوجائیں گے، موڈیز

    نیویارک : موجودہ دورِحکومت میں ملک پر واجب الادا قرضوں میں چودہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور رواں سال کے اختتام پر 79 ارب ڈالر ہوجائے گا ۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستان پر واجب الادا قرضے رواں مالی سال کےاختتام پر اناسی ارب ڈالر ہوجائیں گے، جوکہ ملکی معیشت کیلئے تشویشناک بات ہے، ملکی معشیت پر جاری رپورٹ میں موڈیز کا کہنا ہے کہ قرضوں میں اضافہ ملکی معاشی کمزوری کا مظہر ہے۔

    موڈیز نے پاکستان کی مالیاتی پوزیشن کو منفی اور ہائی رسک قرار دیا ہے۔

    موڈیز کےمطابق مالی سال 2013 کے اختتام پر بیرونی قرضوں کا حجم چونسٹھ ارب چالیس کروڑ ڈالر تھا، جی ڈی پی کے لحاظ سے اس کا تناسب چھیاسٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ہوگیا ہے، ملکی قانون میں اس کو 60 فیصد تک محدود رکھنا ہوتا ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن: موڈیز


    گذشتہ روزریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ جاری کی اور پاکستان کی ریٹنگز کو موجوہ بی تھری پر برقرار رکھا گیا ہے، موڈیز کا کہنا تھا کہ بہتر شرح نمو، مالیاتی خسارے اور افراط زر میں کمی پاکستان کی ریٹنگز کو برقرار رکھنے کا سبب بنی ہیں۔

    موڈیز کے مطابق  ادارے نے حکومتی قرض گیری اور بیرونی کھاتوں کے دباؤ کو پاکستانی معشیت کے لیے رسک قرار دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکم پاکستانی معیشت کے لیے چیلینج ہے، ترسیلات زر، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے تاہم سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں بہتر تبدیلی لائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن: موڈیز

    پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن: موڈیز

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم ہے۔

    تفسیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ جاری کردی۔ پاکستان کی ریٹنگز کو موجوہ بی تھری پر برقرار کھا گیا ہے۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ بہتر شرح نمو، مالیاتی خسارے اور افراط زر میں کمی پاکستان کی ریٹنگز کو برقرار رکھنے کا سبب بنی ہیں۔

    ادارے نے حکومتی قرض گیری اور بیرونی کھاتوں کے دباؤ کو پاکستانی معشیت کے لیے رسک قرار دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکم پاکستانی معیشت کے لیے چیلینج ہے۔

    موڈیز کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے تاہم سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں بہتر تبدیلی لائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی معاشی اداروں کی بھارتی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

    عالمی معاشی اداروں کی بھارتی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

    نیویارک : بھارت میں نوٹوں کی بندش کے اثرات ابھی تک جاری ہیں، عالمی معاشی اداروں نے بھارتی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    عالمی ریٹنگز ایجنس موڈیز کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ختم ہونے والی سہماہی میں بھارتی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ چھ فیصد تک گر جائے گی، زیر غور عرصے سے پہلے بھارتی شرح نمو سات اعشاریہ ایک فیصد تھی۔

    موڈیز کے مطابق بھارت میں نوٹوں کی بندش کے باعث معیشت کو شدید جھٹکا لگا ہے اور مسقبل قریب میں بھی بھارتی معیشت کے سست روی کا شکار رہنے کے خدشات ہیں۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے کا بھی کہنا ہےکہ بھارتی معیشت میں ایک فیصد تک کی کمی متوقع ہے، نوٹوں کے باعث سسٹم میں سرمائے کی قلت رہی جو کہ معاشی شرح نمو کمی کا باعث بن رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارت میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار


    یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں نریندر مودی کی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کا نعرہ لگا کر یک جنبشِ قلم کرنسی نوٹ تبدیل کردیے تھے جس کی وجہ سے بھارتی روپے کی قدر میں کمی آئی اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    موجودہ حکومت کے اس فیصلے نے بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عوام اپنی حکومت سے شدید نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

  • موڈیزنے یورو بانڈ کے اجراء کو مثبت قراردے دیا

    موڈیزنے یورو بانڈ کے اجراء کو مثبت قراردے دیا

    کراچی: ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی جانب سے یورو بانڈز کے اجراء کو مثبت قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستانی کے یورو بانڈز کے اجراء کو بی تھری ریٹنگ دی ہے۔

    موڈیزکے مطابق پاکستانی معیشت ابھی بھی مشکلات کا شکارہے اورپاکستان کی فی کس آمدنی دیگرممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

    موڈیزکے مطابق پاک چین اقتصادی راہدای پاکستان کی معاشی بہتری کا باعث بنے گی۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت کافی اصلاحات کی ہیں جن میں بجٹ خسارے میں کمی، توانائی کے شعبے میں بہتر ی اورنجکاری شامل ہیں۔

    پاکستان کے مالیاتی اشارئیے کمزور اورحساس ہیں، پاکستانی معیشت کو مالیاتی اورسیاسی خطرات درپیش ہیں

  • ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ آؤٹ لک مثبت کر دی

    ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ آؤٹ لک مثبت کر دی

    نیویارک : اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم سے بڑھا کرمثبت کر دی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کے قرضوں کو ضرورت سے زائد قرار دیا ہے۔

    بین الااقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی معاشی حالت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، ایس اینڈ پی کے مطابق سال دوہزار پندرہ سے سترہ کے درمیان پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    ایس اینڈ پی کے مطابق حکومتی معاشی پالیساں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث معاشی ترقی اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

    ساتھ ساتھ ایس اینڈ پی نےخبردار کیا ہےکہ پاکستانی معیشت کو امن وامان کےحوالے سےاندورنی اور بیرونی خدشات لاحق ہیں۔

    دوسری جانب موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کے قرضے ضرورت سے زیادہ ہیں مگر ادائیگیوں پر ڈیفالٹ کا خدشہ نہیں ۔موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی معیشت کیلئے مثبت ہے

  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ

    پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ

    کراچی: انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آئوٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا۔

    عالمی سطح پر معاشی بہتری کا اعتراف کرتےہوئےپاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کردیاگیا ہے،انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستان کا آئوٹ لک مستحکم سے مثبت کرنےکا اعلان کیا ہے۔

    موڈیز کےمطابق پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،مہنگائی کی شرح کم اورزرمبادلہ کےذخائر مستحکم ہوئے ہیں جس سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر ہوا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح تیرہ سال جبکہ معاشی شرح نمو پانچ سال کی بلند ےتین سطح پر ہے ۔

  • پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات خوش آئند ہیں، موڈیز

    پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات خوش آئند ہیں، موڈیز

    دبئی: موڈیز کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا عمل خوش آئندہ اور کریڈٹ مثبت ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے معیشت کو لاحق بیرونی معاشی خدشات میں کمی آئی گی۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے تحت اصلاحات کے پروگرام پر بخوبی کار بند ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجراء،  اداروں کی نجکاری اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ معاشی استحکام کا باعث بنےگا۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی چیلنجز کے باجودہ اصلاحات کا جاری رکھنا حکومت کی کامیابی ہے۔

    موڈیز کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کےتحت مرکزی بینک کی خود مختاری میں اضافے پر مخالفت کا سامنا ہے اسکے علاوہ پاکستانی حکومت کیلئے مالیاتی خسارہ مقررہ حد میں رکھنا ایک چیلیج ہے۔

  • موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا

    موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا

    اسلام آباد: موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا۔ منصوبے سے پاکستان میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی پاک چائنا اقتصادی راہداری کی منظوری کریڈٹ پازیٹیو ہے۔

    اس راہداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئےپاکستان ریل ، روڈ اور تیل وگیس کی پائپ لائن کے زریعے چین سے منسلک ہوجائے گا۔

    اس راہداری سے پاکستان میں سرمایا کاری اور باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں جاری توانائی بحران کو قابو کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، توقع ہے کہ یہ منصوبہ سال دوہزار سترہ تک مکمل مکمل ہوجائے گا ۔

  • ایندھن کی کمی معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے،موڈیز

    ایندھن کی کمی معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے،موڈیز

    اسلام آباد : پاکستان میں جاری توانائی بحران پر عالمی ریٹنگرز ایجنسیز بھی بول اٹھی ۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی معاشی ترقی اور اصلاحات پروگرام کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے گی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں حالیہ ہونے والی ایندھن کی قلت اور توانائی بحرا ن کو معاشی ترقی اور اصلاحاتی پروگرام کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔

    موڈیز کے مطابق ایندھن کی کمی حکومتی فیول امپورٹر پی ایس او کے پاس وسائل کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کہ آئی ایم ایف پروگرام میں بھی حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔پاور سیکٹر اصلاحات آئی ایم ایف پروگرام کا لازمی حصہ ہے۔

  • پاکستان درست معاشی راہ پر گامزن ہے، موڈیز

    پاکستان درست معاشی راہ پر گامزن ہے، موڈیز

    کراچی: موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مثبت جائزہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت درست راہ پر گامزن ہے۔

    عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے لیا گیا پاکستان کا معاشی جائزہ مثبت رہا، آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی جب کہ ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا جو کہ روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنے گا۔

     آئی ایم ایف سے رقم ملنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے دو اقسا کا اجراء سے روپے کی قد میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایا کاری میں کمی سے پیدا ہونے والے خدشات میں بھی کمی آئے گی ۔