Tag: moodys

  • سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول

    سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول

    کراچی: پاکستان کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب کی سطح عبور کر گئے ہیں ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرچودہ ارب بیس کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، پانچ سالہ سکوک بانڈز پر سرمایہ کاروں کو چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد منافع دیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو دسمبر کے وسط میں آئی ایم ایف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر بھی ملنے کا امکان ہے جس کے بعد دسمبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔

  • پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ مل گیا

    پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ مل گیا

    اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ دیا ہے،تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹینگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان کے معیشت کا آوٹ لُک مستحکم ہے اور اس کے باعث اسلامی بانڈز کو بھی سی اے اے ون کی ریٹنگ دی گئی ہے۔

    موڈیز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامک بانڈز کا اجراء اسلامی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاکستانی معیشت میں استحکام کی وجہ مالیاتی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر کی پوزیشن میں بہتری ہے۔ موڈیز کے مطابق ایک سال میں زر مبادلہ ذخائر بہتر ہوگئے۔

  • انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستان کو کاروبار کیلئے موزوں بنادے گا، موڈیز

    انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستان کو کاروبار کیلئے موزوں بنادے گا، موڈیز

    واشنگٹن : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انتہا پسندی پر قابو پانے کے بعد کاروبار کیلئے موزوں ترین ملک بن سکتا ہے، موڈیز اور ایس اینڈ پی کے بعد فنچ ریٹنگز ایجنسی نے بھی پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے موڈیز، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز اور فیچ ریٹنگ ایجنسیز کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ عالمی ریٹنگز ایجنسیوں کے مطابق پاکستان کےتوانائی سیکٹر میں کافی مواقعے موجود ہیں مگر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پر ہی سرمایا کاری ممکن ہے ۔

    موڈیز اور ایس اینڈ پی کافی عرصے سے پاکستان پر رپورٹس جاری کر رہے ہیں جب کہ فنچ ریٹنگز نے حال ہی میں پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

    اس موقعے پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسلامک بانڈز کا اجراء اور اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز کی فروخت آئندہ چند ہفتوں میں ہو جائے گی جبکہ رواں سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائرپندرہ ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے ۔

    اسحاق ڈار نے عالمی ایجنسوں کو یقین دلایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات معمول کے مطابق ہیں آئی ایم ایف کی تیسری اور چوتھی جائزہ رپورٹ مشترکہ طور پر جاری کی جائے گی۔

  • چینی صدر کے دورے کی  منسوخی پرموڈیز کا اظہار تشویش

    چینی صدر کے دورے کی منسوخی پرموڈیز کا اظہار تشویش

    اسلام آباد:بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ موڈیز کے مطابق چینی صدر زی جن پنگ کا دورہ منسوخ ہونے سے چین کی جانب سے ملنے والی امداد اور معاشی معاہدے متاثر ہونگے۔

    موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام متاثر ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگرحکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے مزید قرض کی مزید اقساط نہیں ملیں تو حکومت مالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

  • موجودہ سیاسی گرما گرمی ،موڈیز کا اظہارتشویش

    موجودہ سیاسی گرما گرمی ،موڈیز کا اظہارتشویش

    موڈیز نےپاکستان میں جاری سیاسی گرما گرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور حکومت کے درمیان رسہ کشی معاشی اصلاحات پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کے مطابق حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات صحیح ہیں اور معیشت درست راہ پرگامزن ہے، موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے بیشتر معاشی اشارئے بہتر قرار دیئے ہیں۔

    آئی ایم ایف نے حالیہ رپورٹ میں معاشی اصلاحات کے جاری رہنے کو بہت اہم قراردیا، موڈیز نے آئی ایم ایف کے موقف کی تائید کی۔

    موڈیز کا کہنا ہے حکومت اور عمران خان کے درمیان جاری سیاسی گرما گرمی اصلاحاتی عمل کومتاثر کر سکتی ہے اور بین الاقوامی سطح سے مالی معاونت کاحصول مشکل ہوسکتا ہے۔

    موڈیزکے مطابق کریڈٹ ریٹنگ میں استحکام اور بہتری کیلئے معاشی اصلاحات کا جاری رہنا ضروری ہے۔

  • موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی

    موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی

    پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کرنےکےبعد عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی ہے۔

    موڈیزانویسٹرسروسز نے پانچ پاکستانی کمرشل بینکوں کی ریٹنگ منفی سےبہترکرکےمستحکم کردی ہے،ان بینکوں میں حبیب بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک، یو بی ایل اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ پانچ سال بعد منفی سے مستحکم کی ہے،عالمی ادارہ دوروزقبل پاکستانی معیشت کاآؤٹ لک بھی منفی سےمستحکم کرچکا ہے، موڈیز کے مطابق حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کےعمل سے بینکاری نظام کو بھی فائدہ پہنچےگا۔

  • موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم کردیا

    موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم کردیا

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم کردیا
    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ہے جب کہ ریٹنگ سی اے اے ون کر دی پر برقرار رکھی ہے ۔ تاہم طویل مدتی ریٹنگز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق آوٹ لک میں بہتری کی وجہ پاکستان میں بہتر توازن ادائیگی ، آئی ایم ایف کے پروگرام کا جاری رہنا اور زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی سمیت ملک میں جاری معاشی اصلاحات کے باعث آؤٹ لک میں بہتری کی گئی ہے ۔